تم اگر ساتھ دینے کا وعدہ کرو - فلم ہمراز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-10-21

تم اگر ساتھ دینے کا وعدہ کرو - فلم ہمراز

film hamraaz 1967
نغمہ : تم اگر ساتھ دینے کا وعدہ کرو
فلم : ہمراز (1967)
نغمہ نگار : ساحر لدھیانوی
گلوکار : مہندر کپور
موسیقار : روی
اداکار : سنیل دت، راجکمار، ومی
یوٹیوب : Tum Agar Saath Dene Ka Vada Karo (Hamraaz)

تم اگر ساتھ دینے کا وعدہ کرو
میں یونہی مست نغمے لٹاتا رہوں
تم مجھے دیکھ کر مسکراتی رہو
میں تمہیں دیکھ کر گیت گاتا رہوں

کتنے جلوے فضاؤں میں بکھرے مگر
میں نے اب تک کسی کو پکارا نہیں
تم کو دیکھا تو نظریں یہ کہنے لگیں
ہم کو چہرے سے ہٹنا گوارا نہیں
تم اگر میری نظروں کے آگے رہو
میں ہر اک شئے سے نظریں چراتا رہوں

میں نے خوابوں میں برسوں تراشا جسے
تم وہی سنگ مر مر کی تصویر ہو
تم نہ سمجھو تمہارا مقدر ہوں میں
میں سمجھتا ہوں تم میری تقدیر ہو
تم اگر مجھ کو اپنا سمجھنے لگو
میں بہاروں کی محفل سجاتا رہوں

میں اکیلا بہت دیر چلتا رہا
اب سفر زندگانی کا کٹتا نہیں
جب تلک کوئی رنگیں سہارا نہ ہو
وقت کافر جوانی کا کٹتا نہیں
تم اگر ہم قدم بن کے چلتی رہو
میں زمیں پر ستارے بچھاتا رہوں

Tum Agar Saath Dene Ka Wada Karo - film: Hamraaz (1967)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں