فلم : پھول بنے انگارے (1963)
نغمہ نگار : آنند بخشی
گلوکار : مکیش
اداکار : مالا سنہا، راج کمار، اشیش کمار
موسیقار : کلیان جی آنند جی
یوٹیوب : Chand Aahen Bharega, Phool Dil Thaam Lenge
چاند آہیں بھرے گا پھول دل تھام لیں گے
حسن کی بات چلی تو سب تیرا نام لیں گے
ایسا چہرہ ہے تیرا، جیسے روشن سویرا
جس جگہ تو نہیں ہے، اس جگہ ہے اندھیرا
کیسے پھر چین تجھ بن، تیرے بدنام لیں گے
حسن کی بات چلی تو سب تیرا نام لیں گے
آنکھ نازک سی کلیاں ، بات مصری کی ڈلیاں
ہونٹ گنگا کے ساحل ، زلفیں جنت کی گلیاں
تیری خاطر فرشتے سر پہ الزام لیں گے
حسن کی بات چلی تو سب تیرا نام لیں گے
چپ نہ ہوگی ہوا بھی ، کچھ کہے گی گھٹا بھی
اور ممکن ہے تیرا ، ذکر کر دے خدا بھی
پھر تو پتھر ہی شاید ، ضبط سے کام لیں گے
حسن کی بات چلی تو سب تیرا نام لیں گے
Chaand Aahen Bharega - film: Phool Bane Angare (1963)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں