1998ء میں زین الدین زیڈان والی فرانسیسی ٹیم کی خطابی فتح کے 20 سال بعد فرانس نے دوبارہ عالمی خطاب جیتا ہے۔ فرانسیسی ایم باپے برازیل کے لجنڈ پلے کے بعد کسی ورلڈ کپ فائنل میں اسکور کرنے والا دوسرا کم عمر کھلاڑی بنا ہے۔ فائنل کے پہلے ہاف کے مقابل میچ کے دوسرے ہاف میں فرانسیسی ٹیم نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور 4-2 سے فتح درج کرائی۔
کروشیا پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی ہوا تھا جبکہ تیسری بار ورلڈ کپ فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی فرانس کی ٹیم دوسری بار فٹبال کی عالمی فاتح بننے کیلئے میدان میں اتری تھی۔ کروشیا نے 1998ء میں آخری بار سیمی فائنل کھیلا تھا جہاں اسے فرانس کے مقابل شکست کا سامنا کرنا پرا تھا اور اب 2018ء کے ورلڈ کپ فائنل میں فرانس ہی اس کے مدمقابل آئی۔ فرانس کے منیجر دیدیئر ڈس چمپس کا بطور منیجر یہ تیسرا عالمی کپ رہا اورفرانس کی فتح کے بعد وہ بطور کھلاڑی اور بطور منیجر عالمی کپ کی ٹرافی اٹھانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
دنیا کے سب سے بڑے ملک روس کے 12 گراؤنڈز میں ایک مہینے سے زائد جاری رہنے والا فٹبال کے عالمی میلہ شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ فیفا ورلڈکپ 2018 کی رنگارنگ اختتامی تقریب ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی جس میں ورلڈکپ کی مشعل آئندہ عالمی کپ کے میزبان ملک قطر کے حوالہ کردی گئی۔ واضح رہے کہ فٹبال کا آئندہ ورلڈکپ 2022 میں قطر کی میزبانی میں کھیلا جائے گا جس کیلئے میزبان ملک کی جانب سے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔
France won the world cup 2018 defeating Croatia
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں