اردو میں ادب اطفال - بھوپال میں این۔سی۔ای۔آر۔ٹی کا سہ روزہ قومی سمینار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-03-09

اردو میں ادب اطفال - بھوپال میں این۔سی۔ای۔آر۔ٹی کا سہ روزہ قومی سمینار

اردو میں ادب اطفال پر قومی سمینار
مقام: ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن (نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ - این-سی-ای-آر-ٹی)، بھوپال
بتاریخ : 9 سے 11 مارچ 2018

سیمنار کے بارے میں
اردو میں بچوں کے ادب کی ایک طویل اور مستحکم روایت رہی ہے ۔ ادب اطفال میں شاعری ، افسانے، ناول، مضامین، کارٹون وغیرہ شامل رہے ہیں، جن سے بچوں کی نہ صرف تفریح ہوتی ہے بلکہ ان کی تعلیم اور ان کے جمالیاتی ذوق کے فروغ میں بھی اردو کا ادب اطفال اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔
لیکن اس کے باوجود اردو میں بچوں کے ادب پر کوئی سنجیدہ گفتگو نہ کے برابر ہے ۔ بچوں کے ادب کی بنیادی صفات کیا ہوتی ہیں؟ انہیں جانچنے کے کیا پیمانے ہو سکتے ہیں؟ یا کسی ادب اطفال کا معیار کیسا ہونا چاہئے؟ اسے طے کر پانے کا کوئی علمی طریقہ نہیں ملتا، صرف ذاتی پسند یا ناپسند ہی عام طور پر رائج رہی ہیں ۔ ایسے میں کئی بار بچوں کا اچھا ادب بچوں تک نہیں پہنچ پاتا ہے اور معمولی ادب تک بچوں کی رسائی ہو جاتی ہے ۔ اردو کے اہم ادب اطفال کی نشاندہی اور ان کو یکجا کرنا بھی ایک چنوتی رہا ہے ۔ یہ سیمنار ان مسائل پر بھی غور و فکر کرے گا۔

ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن (این سی ای آر ٹی)، بھوپال
سہ روزہ قومی سمینار - 9 سے 11 مارچ 2018
موضوع : اردو میں ادب اطفال

پروگرام کا خاکہ
*****
9/مارچ
٭٭٭
افتتاحی اجلاس
صدارت: پروفیسر این۔ پردھان
مہمان خصوصی : پروفیسر وہاج الدین علوی
کیلدی خطبہ: پروفیسر خالد جاوید
سکریٹری سمینار: ڈاکٹر رضوان الحق
نظامت : شفیع ایوب

وقت : صبح 10 بجے ، مقام: کمرہ نمبر 53
کلیدی خطبہ پیشکش : پروفیسر خالد جاوید
صدارت : پروفیسر عرفان بیگ چغتائی

پہلا تکنیکی اجلاس
---
صدارت : پروفیسر محمد فاروق انصاری ، پروفیسر ندھی تواری
نظامت : زبیر شاداب
وقت : دوپہر 2:30 بجے ، مقام: کمرہ نمبر 53 ، تاریخ : 9/مارچ
موضوع : اردو میں ادب اطفال کی روایت اور بچوں کا شعری ادب

شمار نمبر: ۔۔۔ ، مقالہ نگار: ۔۔۔ ، مقالہ کا عنوان
1۔ جناب رئیس صدیقی - اردو میں ادب اطفال کی روایت
2۔ ڈاکٹر سمیہ افشاں - اردو میں بچوں کا ادب اور اس کے مسائل
3۔ جناب اشفاق احمد محمد عمر - عمر کے لحاظ سے بچوں کا ادب
4۔ ڈاکٹر عرشی سلطان - اردو میں ادب اطفال کی روایت
5۔ ڈاکٹر ہمایوں اشرف - آزادی کے بعد اردو مین ادب اطفال
6۔ ڈاکٹر محمود ملک - بچوں کے نظیر اکبرآبادی
7۔ ڈاکٹر ندیم احمد - بچوں کے ادب کی اہمیت

دوسرا تکنیکی اجلاس
---
صدارت : پروفیسر نعمان خان ، جناب رئیس صدیقی
نظامت : ڈاکٹر شعیب رضا خان
وقت : شام 4 بجے ، مقام: کمرہ نمبر 53 ، تاریخ : 9/مارچ
موضوع : بچوں کے رسائل کی تاریخ و موجودہ صورتحال

شمار نمبر: ۔۔۔ ، مقالہ نگار: ۔۔۔ ، مقالہ کا عنوان
1۔ جناب محمد سراج عظیم - بچوں کے رسائل کی صورتحال اور تدارک
2۔ محترمہ فرحین صدیقی / فخر النسا - اقبال اور بچوں کا ادب
3۔ ڈاکٹر شفیع ایوب - اردو میں بچوں کے رسائل ایک جائزہ
4۔ جناب محمد عابد - بچوں کی نظموں میں وطن پرستی اور قومی یکجہتی
5۔ ڈاکٹر آفاق ندیم / غفران حکیم - اردو میں بچوں کی شاعری اور اہم شعرا
6۔ ڈاکٹر قدسیہ نصیر - خواجہ الطاف حسین حالی اور بچوں کا ادب

10/مارچ
٭٭٭
پینل مباحثہ :
شرکا : پروفیسر رمیش بابو ، پروفیسر خالد جاوید ، پروفیسر ادین واجپئی
ثالث : پروفیسر محمد فاروق انصاری
موضوع : ادب اطفال - روایت ، اہمیت اور عصری تقاضے
وقت : صبح 9:30 بجے ، مقام: کمرہ نمبر 53

تیسرا تکنیکی اجلاس
---
صدارت : پروفیسر رتن مالا آریہ ، ڈاکٹر زبیر شاداب
نظامت : جناب سراج عظیم
وقت : صبح 11:30 بجے ، مقام: کمرہ نمبر 53 ، تاریخ : 10/مارچ
موضوع : ادب اطفال اور نصاب

شمار نمبر: ۔۔۔ ، مقالہ نگار: ۔۔۔ ، مقالہ کا عنوان
1۔ ڈاکٹر پرویز شہریار - ادب اطفال اور درسی کتب کی تیاری
2۔ ڈاکٹر شعیب رضا خان - بچوں کا ادب اور NIOS کی درسی کتب
3۔ محترمہ صالحہ کوثر - بچوں کا ادب اور درسی کتب کا رشتہ
4۔ ڈاکٹر صفیہ بانو - بچوں کا ادب اور درسی کتب کا رشتہ
5۔ محترمہ غزالہ فاطمہ - نصابی ادب اور ادب اطفال ، ایک مطالعہ
6۔ ڈاکٹر ایس جی واڈیکر - (ہندی) بال ساہتیہ اور پاٹھک پستک کا سمبندھ
7۔ ڈاکٹر آصف سعید - درسی کتب کی اہمیت و افادیت
8۔ محترمہ انجم پروین - نصابی تقاضے اور بچوں کا ادب

چوتھا تکنیکی اجلاس
---
صدارت : پروفیسر راجیش مشرا ، شاہینہ تبسم
نظامت : ڈاکٹر پرویز شہریار
وقت : دوپہر 2:30 بجے ، مقام: کمرہ نمبر 53 ، تاریخ : 10/مارچ
موضوع : بچوں کا شعری ادب

شمار نمبر: ۔۔۔ ، مقالہ نگار: ۔۔۔ ، مقالہ کا عنوان
1۔ ڈاکٹر محمد ارشد انصاری - بچوں کے شاعر شفیع الدین نیر
2۔ محترمہ صدف پرویز - اسماعیل میرٹھی کی نظم 'ہماری گائے' کا تجزیاتی مطالعہ
3۔ جناب جاوید عالم - اردو میں بچوں کی شاعری
4۔ جناب عرفان احمد - حالی کی نظم 'میں دھوبی بنوں گا' کا تجزیاتی مطالعہ
5۔ ڈاکٹر انیس الرحمن خرم - علامہ اقبال اور احمد شوقی کی بچوں کی نظموں کا تقابلی مطالعہ
6۔ ڈاکٹر ترنم بیگم - اردو میں بچوں کے شعری ادب کی شعریات
7۔ محترمہ اسما بدر - اردو میں بچوں کی شاعری اہم شعرا کے حوالے سے

پانچواں تکنیکی اجلاس
---
صدارت : پروفیسر آفاق حسین صدیقی ، ڈاکٹر ندیم احمد
نظامت : ڈاکٹر آصف سعید
وقت : شام 4 بجے ، مقام: کمرہ نمبر 53 ، تاریخ : 10/مارچ
موضوع : بچوں کا افسانوی ادب

شمار نمبر: ۔۔۔ ، مقالہ نگار: ۔۔۔ ، مقالہ کا عنوان
1۔ محترمہ فرح - اکیسویں صدی میں اردو ناول کے مسائل و مشورے
2۔ محترمہ کلثوم فاطمہ نصیر - رسکن بانڈ اور مظفر حنفی ، ایک تقابلی مطالعہ
3۔ ڈاکٹر غضنفر اقبال - ادب اطفال کے افسانوں کا مطالعہ
4۔ پروفیسر سید شجاعت علی - اردو میں بچوں کا اہم افسانوی ادب
5۔ ڈاکٹر محمد مقیم - بچوں کے افسانوی ادب کی شعریات اور امکانات
6۔ ڈاکٹر نیلو ثمیر ۔ نصرت خان - اردو میں بچوں کے افسانوی ادب کی شروعات

چھٹا تکنیکی اجلاس
---
صدارت : ڈاکٹر محمد کاظم ، جناب اقبال مسعود
نظامت : ڈاکٹر محمود ملک
وقت : صبح 9:30 بجے ، مقام: کمرہ نمبر 53 ، تاریخ : 11/مارچ
موضوع : بچوں کا ادب اور نئے ذرائع

شمار نمبر: ۔۔۔ ، مقالہ نگار: ۔۔۔ ، مقالہ کا عنوان
1۔ ڈاکٹر رضوان الحق - اکیسویں صدی میں ادب اطفال کو صوتی و بصری وسائل سے چنوتیاں
2۔ جناب مکرم نیاز - اردو ادب اطفال کی ترویج میں کارٹون و کامکس
3۔ ڈاکٹر وسیم اختر - عصر حاضر میں ادب اطفال اور ڈیجیٹائزیشن کے چیلنجز
4۔ جناب رضی شہاب - کامکس اور ادب اطفال
5۔ جناب نوشاد علی انصاری - ادب اطفال کے تقاضے اور بچوں کے ریڈیائی پروگرام
6۔ ڈاکٹر سعادت خان - صوتی و بصری وسائل اور اردو مین ادب اطفال

ساتواں تکنیکی اجلاس
---
صدارت : نصرت مہدی ، پروفیسر سید شجاعت علی
نظامت : ڈاکٹر ابو شہیم خان
وقت : صبح 11:30 بجے ، مقام: کمرہ نمبر 53 ، تاریخ : 11/مارچ
موضوع : دیگر موضوعات

شمار نمبر: ۔۔۔ ، مقالہ نگار: ۔۔۔ ، مقالہ کا عنوان
1۔ ڈاکٹر اعظم انصاری - اردو میں ادب اطفال کی تخلیق و ترتیب
2۔ ڈاکٹر ابو شہیم خان - ادب اطفال اور ہماری تدریسی ذمہ داریاں
3۔ ڈاکٹر شاکر شفیع - کشمیر میں ادب اطفال ، صورتحال اور امکانات
4۔ پروفیسر سلیم محی الدین - ادب اطفال ، ایک دشت امکاں
5۔ ڈاکٹر تلمیذ فاطمہ نقوی - نفسیاتی محرکات اور ادب اطفال

اختتامیہ اجلاس
---
صدارت : پرفیسر این پردھان
مہمانان ذی وقار :
ڈین ، عرفان بیگ چغتائی
ڈین ، پروفیسر رمیش بابو
پروفیسر وی۔ کے۔ کاکریہ
پروفیسر ایل۔ کے۔ تواری
پروفیسر ندھی تواری

نظامت : ڈاکٹر ابو شہیم خان
اظہار خیال : سمینار کے شرکا

وقت : صبح 11:30 بجے ، مقام: کمرہ نمبر 53 ، تاریخ : 11/مارچ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں