اردو میں ادب اطفال - بھوپال میں این سی ای آر ٹی کا قومی سمینار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-02-03

اردو میں ادب اطفال - بھوپال میں این سی ای آر ٹی کا قومی سمینار

ncert-seminar-childrens-literature
مقام: ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن (نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ - این-سی-ای-آر-ٹی)، بھوپال
بتاریخ : 9 سے 11 مارچ 2018

اردو میں بچوں کے ادب کی ایک طویل اور مستحکم روایت رہی ہے ۔ ادب اطفال میں شاعری ، افسانے، ناول، مضامین، کارٹون وغیرہ شامل رہے ہیں، جن سے بچوں کی نہ صرف تفریح ہوتی ہے بلکہ ان کی تعلیم اور ان کے جمالیاتی ذوق کے فروغ میں بھی اردو کا ادب اطفال اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔
لیکن اس کے باوجود اردو میں بچوں کے ادب پر کوئی سنجیدہ گفتگو نہ کے برابر ہے ۔ بچوں کے ادب کی بنیادی صفات کیا ہوتی ہیں؟ انہیں جانچنے کے کیا پیمانے ہو سکتے ہیں؟ یا کسی ادب اطفال کا معیار کیسا ہونا چاہئے؟ اسے طے کر پانے کا کوئی علمی طریقہ نہیں ملتا، صرف ذاتی پسند یا ناپسند ہی عام طور پر رائج رہی ہیں ۔ ایسے میں کئی بار بچوں کا اچھا ادب بچوں تک نہیں پہنچ پاتا ہے اور معمولی ادب تک بچوں کی رسائی ہو جاتی ہے ۔ اردو کے اہم ادب اطفال کی نشاندہی اور ان کو یکجا کرنا بھی ایک چنوتی رہا ہے ۔ یہ سیمنار ان مسائل پر بھی غور و فکر کرے گا۔

اردو میں اس وقت تقریباً ایک درجن بچوں کے رسائل شائع ہورہے ہیں ، جن میں کئی سرکاری و غیر سرکاری رسائل بھی شامل ہیں ۔ ان رسالوں کے مسائل کیا ہیں؟ کیا وہ خود مختار رسائل ہیں؟ اور وہ اپنے وسائل سے نکل رہے ہیں؟ یا وہ کسی امداد پر منحصر ہیں؟ ان کے لکھنے والے کون ہیں؟ کیا ان کو معقول ادب فراہم ہورہا ہے؟ یا وہ ترجمہ پر منحصر ہیں؟ کیا ان میں شامل ہونے والا مواد اطمینان بخش ہے؟ یا محض رسالے کا حجم بھرنے کے لئے کچھ بھی شائع کیا جا رہا ہے؟

بچوں کے ادب کو آج تکنیک کے ساتھ ہم آہنگ کرنا بھی ایک اہم ذمہ داری ہے۔ آج بچوں کو ریڈیو، ٹیلی ویژن، فلم کے ساتھ کمپیوٹر کے ذریعے مختلف ملٹی میڈیا سے متعلق کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آج کے بچے کتابوں اور رسائل سے زیادہ موبائل اور ٹی وی میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان نئی تکنیکوں سے بچوں کو روکا نہیں جا سکتا ہے ، البتہ ان کو انہیں میڈیا میں اچھے اور معیاری ادب کو فراہم کیا جا سکتا ہے ۔ یہ سمینار ان تمام مسائل پر ایک دستاویز تیار کرنے کی کوشش ہے ۔

اردو میں موجود معیاری ادب اطفال کی نشاندہی
اردو میں بچوں کے ادب کی معیاربندی اور ان پر مباحثہ کا انعقاد
معیاری ادب اطفال کی صفات کا تعین
مستقبل میں درسی کتب کی تیاری میں مدد

1۔ اردو میں بچوں کے شعری ادب کی شعریات
2۔ اردو میں بچوں کے افسانوی ادب کی شعریات
3۔ دیگر زبانوں سے اردو کے ادب اطفال کا تقابلی مطالعہ
4۔ اردو میں بچوں کے رسائل کی صورتحال
5۔ بچوں کا ادب اور درسی کتب کا رشتہ
6۔ اردو میں بچوں کے ادب کی روایت
7۔ اردو میں بچوں کی شاعری اور اہم شعراء
8۔ اردو میں بچوں کا اہم افسانوی ادب اور ادیب
9۔ عہد حاضر کے بچوں کے اہم ادیب
10۔ بچوں کا ادب اور سائنسی ادب
11۔ عمر کے لحاظ سے بچوں کا ادب
12۔ پرائمری و سیکنڈری کے طلباء کے لئے ادب اطفال
13۔ کارٹوں کے ذریعے بچوں کا ادب
14۔ بچوں کے ادب کی تکنیک کے ساتھ ہم آہنگی
15۔ صوتی و بصری ذرائع میں بچوں کا ادب
16۔ ادب اطفال سے متعلق کوئی بھی دیگر موضوع

٭ کلیدی خطبہ
٭ پینل مباحث
٭ مقالات کی پیشکش

تلخیص (Abstract) چار سو 400 سے 500 الفاظ پر مبنی ہو
پورا مقالہ 2000 سے 2500 الفاظ پر مبنی ہو
مقالات کی پیشکش کے لئے صرف 10 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔
سبھی تلخیص و مقالات Inpage میں نوری نستعلیق میں یا word میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں ہوں۔
سبھی تلخیص و مقالات درج ذیل ای-میل پر بھیجیں:
adabeatfal@gmail.com
یا
rizvanul@gmail.com

سیمنار کی تاریخ : 9 سے 11 مارچ
تلخیص (Abstract) کی آخری تاریخ: 18 فروری
تلخیص کی منظوری کی اطلاع: 20 فروری
پورا مقابلہ بھیجنے کی آخری تاریخ: 5 مارچ (پورے مقالے کے بغیر سیمنار میں رجسٹریشن ممکن نہ ہوگا)

سرپرست اعلیٰ:
پروفیسر ایچ کے سیناپتی، ڈائرکٹر این سی ای آر ٹی (NCERT) ، نئی دہلی

صدر انتظامیہ کمیٹی:
پروفیسر این پردھان، پرنسپل ،ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن، بھوپال

سکریٹری انتظامیہ کمیٹی:
ڈاکٹر رضوان الحق، اسسٹنٹ پروفیسر اردو ، ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن ، بھوپال

مشاوراتی کمیٹی
پروفیسر عرفان بیگ چغتائی
پروفیسر رمیش بابو
پروفیسر وی کے کاکریہ
پروفیسر جے دیپ منڈل
پروفیسر ندھی تواری
پروفیسر ایل کے تواری
پروفیسر رتن مالا آریہ
پروفیسر پی کے کلشریشٹھ

انتظامیہ کمیٹی:
ڈاکٹر ایس جی واڈیکر، محترمہ سارکاسی ساجو، ڈاکٹر چترا سنگھ، ڈاکٹر رشمی سنگھئی، ڈاکٹر سریش مکوانا، ڈاکٹر پریمانند سیٹھی، ڈاکٹر ونتھانگ پوئی، ڈاکٹر سوئے ہینلو سیبو، ڈاکٹر شروتی ترپاٹھی ، ڈاکٹر سنگیتا پیٹھیا، ڈاکٹر سنجے پنڈاگلے ، ڈاکٹر این سی اوجھا، ڈاکٹر سوروکمار، ڈاکٹر آر پی پرجاپتی، ڈاکٹر اشونی گرگ، ڈاکٹر رشمی شرما، ڈاکٹر کلپنا مسکی، ڈاکٹر شوالکا سرکار، جناب اجی تھامس، جناب ایل ایس چوہان

رجسٹریشن اور سفر خرچ
رجسٹریشن اور مقالہ پیش کرنے کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
سیمنار میں مقالہ پیش کرنے والوں کو AC-3 کا ریلوے کرایا ٹکٹ پیش کرنے پر دیا جائے گا۔
سفر خرچ آن لائن منتقلی سے کیا جائے گا، بینک کا نام، اکاؤنٹ نمبر اور IFSC کوڈ درکار ہوگا۔

قیام و طعام
باہر سے آنے والوں کے قیام کا انتظام انسٹی ٹیوٹ کے گیسٹ ہاؤس میں مفت میں کیاجائے گا۔ سیمنار کے سبھی شرکاء کے کھانے کا انتظام انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے مفت میں کیا جائے گا۔

ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن ،بھوپال این سی، ای، آر ،ٹی (NCERT) نئی دہلی کی ایک یونٹ ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ ہندوستان کے مغربی خطے کی اسکولی تعلیم اور اساتذہ کی تعلیم و تعلیم سے متعلق دیگر ضرورتوں کو پورا کرتی ہے ۔ اس حصے میں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ ، مہاراشٹرا ، گجرات اور گوا صوبے اور دمن دیو و دادر نگر حویلی مرکزی حکومت کی زیر نگرانی صوبے شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ میں بی اے - بی ایڈ، بی ایس سی - بی ایڈ، بی ایڈ - ایم ایڈ کے کل وقتی کورسز چلائے جاتے ہیں ۔ ان میں بھی مندرجہ بالا صوبوں کے ہی طلباء کی تعلیم و تربیت ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ ان صوبے میں ملازم اساتذہ اور صوبے کے دیگر تعلیمی افسران کے تربیتی پروگرام کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ ایک اسکول بھی ہے ۔ جس میں مستقل تعلیم کے علاوہ تحقیق و تجربات بھی کیے جاتے ہیں۔

ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن ،بھوپال کا پتہ:
انسٹی ٹیوٹ بھوپال کے مرکز میں شیاملا ہلز کی خوبصورت پہاڑیوں پر واقع ہے ۔ جس کے ایک طرف جھیل ہے ، دوسری طرف جنگلات اور کئی عجائب گھر ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ ایک پر فضا اور وسیع کیمپس میں واقع ہے ۔ اس کا ایک گیٹ جہاں نما پیلس ہوٹل کے قریب ہے، جب کہ دوسرا گیٹ اندرا گاندھی انسانی میوزیم کے نزدیک ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ شہر کے دونوں ریلوے اسٹیشنوں بھوپال اور حبیب گنج سے سات کلو میٹر کی دوری پر ہے ۔ جب کہ ہوائی اڈے سے اس کی دوری 12 کلو میٹر ہے ۔
National Seminar on Children's literature in Urdu at Regional Institute of Education (NCERT), Bhopal.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں