مقبول عام ویب سائٹ یوٹیوب کے قیام کے 13 سال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-02-11

مقبول عام ویب سائٹ یوٹیوب کے قیام کے 13 سال

youtube website
مقبول عام ویڈیو ویب سائٹ "یوٹیوب" کا آغاز 14/فروری 2005 کو ہوا تھا اور بدھ کو یہ ویب سائٹ اپنے قیام کے 13 سال مکمل کرے گی۔
چیڈ ہرلے (Chad Hurley)، سٹیو چین (Steve Chen) اور جاوید کریم جب اس موضوع کی ویب سائٹ پر مشترکہ طور پر کام کر رہے تھے تب وہ اسے ایک ویڈیو ڈیٹنگ ویب سائٹ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ اس وقت شاید انہیں یہ گمان نہیں تھا کہ یہ ویب سائٹ اتنی زیادہ مقبول ہو جائے گی۔ آج اس ویڈیو شئرنگ ویب سائٹ پر صارفین اوسطاً ایک ارب گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزارتے ہیں۔
یوٹیوب سے متعلق چند دلچسپ اعداد و شمار پیش ہیں:
  • صرف موبائل/اسمارٹ فون صارفین ہی روزانہ اوسطاً ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت یوٹیوب پر گزارتے ہیں۔
  • 2016 کے اختتام تک دنیا بھر میں لوگ 46 ہزار سالوں کے وقت کےبرابر سالانہ یوٹیوب دیکھ رہے تھے۔
  • 88 ممالک اور 76 زبانوں میں لوگ یوٹیوب سے استفادہ کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں ہر وقت ہر پانچ لوگوں میں سے ایک فرد یوٹیوب دیکھ رہا ہوتا ہے۔
  • 23/اپریل 2005 کو یوٹیوب پر پہلا ویڈیو بانی رکن جاوید کریم نے زو کے ایک ہاتھی کے ساتھ "می ایٹ دی زو (میں زو پر)" کے عنوان سے اپلوڈ کیا تھا جسے اب تک 4 کروڑ 56 لاکھ سے زیادہ صارفین نے دیکھا ہے اور جو اب بھی دیکھا جا رہا ہے۔
  • سویڈن کے ویب کامیڈین پیو-ڈائی-پائی (PewDiePie) گو کہ صرف 28 سال کے نوجوان فنکار ہیں مگر ان کے یوٹیوب چینل کے 6 کروڑ سے زیادہ سبسکرائبرس ہیں (جنوری 2018 تک کے اعداد و شمار کے بموجب یہ چینل، سبسکرائبرس کے حوالے سے دنیا بھر میں درجۂ اول پر قائم ہے)
  • جنوبی افریقہ کے گلوکار سائی (Psy) کا ویڈیو "جنٹلمین" کم عرصہ میں سب سے زیادہ وائرل ہونے والا ویڈیو مانا جاتا ہے۔ 2013 میں یہ ویڈیو صرف 4 دن میں 100 ملین (10 کروڑ) ناظرین نے دیکھا تھا۔
  • یوٹیوب پر پہلا ویڈیو صرف 18 سیکنڈ کا تھا، اس کے بعد لگاتار اس پر اپلوڈ کیے جانے والے مواد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہر منٹ اپلوڈ کیے جانے والے ویڈیوز کی تعداد کچھ یوں بتائی جاتی ہے: جون 2007 (6 گھنٹے) ، جنوری 2012 (30 گھنٹے) ، مئی 2013 (100 گھنٹے) ، نومبر 2014 (300 گھنٹے) اور جولائی 2015 (400 گھنٹے)۔

YouTube to complete 13 years on 14th February 2018

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں