سوشل میڈیا پر ملیالم اداکارہ کی تصویر وائرل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-02-12

سوشل میڈیا پر ملیالم اداکارہ کی تصویر وائرل

priya-prakash-varrier
سوشل میڈیا پر اس وقت ایک حسین دوشیزہ کی تصاویر اور ویڈیو کلپس وائرل ہو رہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ دوشیزہ کی آنکھوں میں عشق کا نشہ جھلک رہا ہے۔ اس کی ادائیں اس قدر پسند کی جا رہی ہیں کہ انسٹاگرام پر کچھ ہی گھنٹوں میں اس دوشیزہ کے چار لاکھ سے زیادہ کے فالوورز بن چکے ہیں۔ علاوہ ازیں ٹوئٹر پر بھی اس کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں آ گیا ہے۔ صارفین کی جوش و جذبہ دوشیزہ کی تصاویر کی مقبولیت کو ظاہر کر رہا ہے۔
یہ دوشیزہ کوئی گمنام اسکول طالبہ نہیں بلکہ نوجوان ملیالم اداکارہ پریہ پرکاش وارئر (Priya Prakash Varrier) ہے۔ 18 سالہ پریہ کیرالہ کے شہر تھریسور (Thrissur) کی متوطن ہیں۔ وہ ان دنوں تھریسور کے وملا کالج سے بی۔کام کر رہی ہیں۔ ان کی سب سے پہلی فلم اورو آدار لو (Oru Adaar Love) کے نغمے "مانکیا مالاریا" کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر مقبولیت کے معراج طے کر رہی ہے۔ یہ گانا اسکول کے نوعمر طلبا کے درمیان فلمایا گیا ہے، جس کی موسیقی شان رحمان اور گلوکاری ونیت سرینواسن کی ہے۔ فلم کی ہدایت عمر لولو نے دی ہے۔ یوٹیوب پر یہ نغمہ اب تک تقریباً 4 لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔


Priya Prakash Varrier Video Clip Viral In Valentine Week

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں