ہندوستان میں کافی جدوجہد کے بعد ریلیز ہوئی متنازعہ فلم 'پدماوت' کو اب اسلامی تعلیمات کو ٹھیس پہنچانے کے خدشات کے پیش نظر ملائیشیا کے سینما گھروں میں دکھائے جانے سے روک دیا گیا ہے۔ ملیشیا کے نیشنل فلم سینسر شپ بورڈ (ایل پی ایف) نے ملک میں فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'پدماوت' کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ویب سائٹ 'ویرائٹی ڈاٹ کوم' کی رپورٹ کے مطابق، سنسر بورڈ ایل پی ایف کے صدر محمد جامبیری عبدالعزیز نے ایک بیان میں کہا کہ فلم کی کہانی اپنے آپ میں فکری انتشار کا ایک بڑا موضوع ہے جبکہ 'ملائیشیا ایک مسلم اکثریتی ملک ہے۔'
عزیز نے کہا، "فلم کی کہانی اسلامی تعلیمات کی حساسیت کو ٹھیس پہنچاتی ہے، یہ ملائیشیا جیسے خودمختار مسلم ملک کی تہذیب کے مغائر ہے۔"
واضح رہے کہ 16 ویں صدی کے شاعر ملک محمد جائسی کی تخلیق 'پدماوت' پر مبنی اس فلم کا ہیندوستان میں راجپوت تنظیم 'راجپوت کرنی سینا' نے تاریخی حقائق سے کھلواڑ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کافی مخالفت کی تھی۔ کافی مشکلات کے بعد، فلم 25 جنوری کو سارے ہندوستان میں ریلیز کی گئی تھی۔
Padmaavat banned in Malaysia for touching on the 'sensitivities of Islam'
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں