سورت میں اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل کا جاب میلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-01-30

سورت میں اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل کا جاب میلہ

AMP سورت کا پہلا عظیم جاب میلا کامیاب رہا
1500 سے زائد خواہشمند امیدوار شامل ہوئے
"کسی کی مدد کرنا ایک عظیم خدمت ہے اور کس کو نوکری کے لئے مدد کرنا کسی ایک فرد کی مدد کرنا نہیں بلکہ مکمل خاندان کی مدد کرنا ہے ۔ " جناب مکیش وساور علاقائی دینی ڈائیریکٹر (روزگار) جنوبی گجرات

اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل (AMP) نے سورت اسلام یتیم خانہ سوسائٹی (SIYS) اور پروگریسیو مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ (PMET) کے تعاون سے آج ایک عظیم الشان جاب فیئر (Job Fair) کا انعقاد کیا جس میں 1500 سے زائد ملازمت کے لئے خواہشمند امیدوار شامل ہوئے اور اس جاب میلے کو نہ صرف کامیاب بنایا بلکہ اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ معاشرے میں ایسے انعقادات کی اشد ضرورت ہے ۔ اس جاب میلے کے لئے AMP نے ماڈل کر یئر سینٹر سورت (MCC) جو کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت گجرات کی پہل ہے سے معاہدہ کیا تھا ۔
سورت اسلام یتیم خانہ کے کیمپس میں منعقد ہ جاب فیئر سورت کے بے روزگار نوجوانوں کو معروف کمپنیوں میں ملازمت کے مواقع فراہم کر نے کا عمدہ ذریعہ ثابت ہوا ہے ۔ جس میں ذات دھرم اور عقیدوں کو در کنار کر صرف ضرورت مند امیدواروں کو ترجیح دی گئی ۔ بے روزگاروں کو روشگار کے مواقع فراہم کرنا یہ ایک انوکھی پہل ہے جو در اصل ملکی تعمیر کے لئے جدو جہد کی ایک عمدہ مثال ہے ۔
مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والی 40 کمپنیوں نے اس جاب میلے میں شرکت کی ،جس میں 1500 سے زائد امیدواروں نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا ۔ کمپنیوں کی جانب سے 130 ؍ امیدواروں کو موقع پر ہی نوکری کی پیش کش کی گئی 550؍ سے زائد امیدواروں کو اگلے راؤنڈ کے لئے منتخب کیا گیا ۔
جاب فیئر کا افتتاح جناب یونس چکی والا صدر سورت اسلام یتیم خانہ نے کیا ۔ اس موقع پر چکی والا نے بتا یا کہ یتیم خانہ گذشتہ سو سالوں سے ملت کی خدمت انجام دے رہا ہے اور اس طرح کے انعقاد ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے معاون اور ضروری ہے ۔ AMP اور PMET کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے مہمانان وکمپنیوں کے ذمہ داران کا استقبال کیا ۔
مہمانِ خصوصی جناب مکیش وساواعلاقائی ڈپٹی ڈائریکٹر (ملازمت) جنوبی گجرات نے اس موقع پر کیمپس میں اپنی موجودگی کے لئے بے انتہا مسرت کا اظہار کیا کیو کنہ وہ اس کیمپس میں دو دہائیوں پہلے SSC کے امتحان بطور نگراں تشریف لائے تھے ۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل اور زندگی میں ترقی کے لئے اصول پسند اور سخت محنتی ہونے کی ضرورت ہے ۔ ۔ نیز نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ بہانے بازی اور دوسروں پر الزام تراشی سے گریز کرنا ہوگا۔ MCC کے ساتھ کئے گئے معاہدہ انہوں نے AMP کا شکر یہ ادا کیا ۔
AMP ملازمت سیل کے سربراہ رزاق شیخ نے اپنی گفتگو میں AMP کے دس سالہ سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ایک سوال کہ کیا تعلیم یافتہ پیشہ ور لوگ ملک کی تعمیر و ترقی میں شراکت دار ی کر سکتے ہیں ؟ سے AMP کی شروعات ہوئی ۔ ہم کہتے ہے کہ اس ملک نے ہمیں کیا دیا ہے لیکن تعلیم یافتہ پیشہ ور حضرات نے خود سے پوچھنا چاہئے کہ ہم نے ہمارے سماج کو واپس کیا کیا ہے ۔
AMP کی کارکردگیوں کا ذکر کرتے ہوئے موصوف نے مزید بتا یا کہ کس طرح AMPملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔ 80 سے زائد شہروں میں اپنی شاخوں کے 4000 سے زائد رضاکاروں کیندریہ ، 300 اسکولوں میں اسکل ڈیو یلپمینٹ(SDLS) کئے گئے اور 12000 سے زائد تعلیم یافتہ اور کم تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو جاب فیئر (Job Fair) اور جاب ڈرائیو (Job Drives) کیندریہ مناسب نوکریاں حاصل کرنے میں مدد گی گئی ۔
اس جاب میلے کے انعقاد میں ریاستی کو آرڈینیئر جناب جابر چوکشی نے معاون تنظیموں کے ساتھ ملکر اہم کردار ادا کیا ۔ نیز مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں پولس محکمہ کے ساتھ ملکر انکے بچوں اور رشتہ داروں کے لئے کئے گئے جاب میلے کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔

AMP job fair in Surat, Gujarat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں