وزیر اعظم مودی کے وعدے جھوٹ کا پلندہ - راہول گاندھی
دیودرگ(گجرات)
آئی اے این ایس
کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر زبردست تنقید کی اور کہا کہ وزیر اعظم کے الفاظ کسی وزن سے عاری ہیں، کیوں کہ وہ(وزیر اعظم) گجرات اور ملک سے کیے گئے وعدوں پر حد درجہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ شمالی اور وسطی گجرات میں متعدد انتخابی ریالیوں سے خطاب کرتے ہوئے گاندھی نے یاد دلایا کہ2014ء کے لوک سبھا انتخابات کے دوران مودی نے بیرون ملک چھپاکر رکھی گئی سیاہ دولت کو ملک واپس لانے کا کس طرح وعدہ کیا تھا اور پھر انہوں نے(وزیر اعظم) نے ہر ہندوستانی کے بینک کھاتہ میں پندرہ لاکھ روپے ڈپازٹ کرانے کا بھی وعدہ کیا تھا ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ عوام کے بینک کھاتوں میں پندرہ لاکھ روپے تو کجا پندرہ پیسے بھی نہیں آئے ۔ نائب صدر کانگریس نے عوام سے پوچھا کہ آیا انہوں نے سال گزشتہ نوٹ بندی کے بعد رقم ڈپازٹ کرانے کی قطاروں میں کسی سوٹ بوٹ والے شخص کو کھڑا دیکھا ہے ۔ کانگریسی رہنما نے کہا کہ ہندوستان میں تمام چوروں کی رقم پچھلے دروازے سے مودی جی کی آنکھوں کے سامنے سفید رقم میں تبدیل کردی گئی ۔ کانگریسی رہنما نے کہا کہ نریندر مودی نے2014ء کے انتخابی تقاریر میں ہر سال دو کروڑ مواقع روزگار پیدا کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اس بات کو یقینی بنانے کابھی وعدہ کیا تھا کہ کسانوں کو ان کی زرعی اشیاء کی مناسب قیمتیں حاصل ہوں۔ کیا ایسا ہورہا ہے ؟ گاندھی نے زور دار آواز میں یہ سوال پوچھا جس کے جواب میں ہجوم نے نہیں نہیں کے الفاظ باآواز بلند دہرائے راہول گاندھی نے تالیوں کی گونج میں کہا کہ وزیر اعظم کے الفاظ میں وزن ہونا چاہئے ۔ اب تو مودی جی کے الفاظ میں کوئی وزن نہیں ہے ، کیوں کہ وہ اپنے ہر وعدہ پر حد درجہ جھوٹ بولتے رہے ہیں۔ عوام یہ سب دیکھ چکے ہیں اور اس مرتبہ لوٹ کا شکار نہیں ہوں گے ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ مودی، گجرات اسمبلی انتخابات میں شکست کے اندیشہ سے خوفزدہ اور مایوس ہیں اور اپنی تقریر کو ہر مرتبہ بدل رہے ہیں۔ میں نے مودی جی کی تقاریر کو سنا اور ان کا تجزیہ کیا۔ وہ آدھا وقت کانگریس( پر تنقید)کے لئے دیتے ہیں۔ اگرچہ مودی جی کا دعوی ہے کہ انہوں نے کانگریس کو ختم کردیا ہے ۔ اپنی تقریر کا مابقی وقت وہ خود اپنے بارے میں اظہار خیال کے لئے دیتے ہیں۔ ترقی کے آپ کے بلند بانگ دعوے اچانک کہاں غائب ہوگئے؟ گجرات میں گزشتہ بائیس سال کی بی جے پی حکومت کے بارے میں آپ کے پاس کوئی ر پورٹ نہیں ہے ۔ راہول گاندھی نے وعدہ کیا کہ گجرات میں اگر کانگریس بر سر اقتدار آئے تو ہم کسانوں کے بقایہ جات کی معافی، تعلیم اور صحت پر حکومت کی بنیادی ذمہ داری کو یقینی بنانے اور بے روزگاری کو دور کرنے کی پالیسی لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات نہ تو ان کے لئے نہ مودی کے لئے۔ بلکہ یہ گجرات اور گجراتیوں کے مستقبل کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے اگرچہ میرے خلاف بد زبانی کی ہے ، لیکن میں ہر گز ایسی زبان استعمال نہیں کروں گا ۔ میں وزیر اعظم کے خلاف ایک لفظ بھی بولنے والا نہیں ہوں۔ ہماری پارٹی مہاتما گاندھی اور سردار پٹیل نے ہمیں یہی سکھایا ہے ۔
نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب راہول گاندھی امکان ہے کہ16دسمبر کو کانگریس کی باگ ڈور سنبھال لیں گے ۔ پارٹی میں ایک نئے دور کی صبح ہوگی۔ آزادی کے بعد سے زائد نصف صدی ملک پر حکمران کرنے والی جماعت کا اقتدار آج صرف پانچ ریاستوں اور ایک مرکزی زیر انتظام علاقہ پڈوچیری تک سمٹ کر رہ گیا ۔ نہرو۔ گاندھی خاندانک ے47سالہ چشم و چراغ کو پارٹی کی عظمت رفتہ بحال کرنے کی بہت بڑی ذمہ داری نبھانی ہے۔ یو این آئی کے بموجب نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کل پیر 11دسمبر کو اپنی پارٹی کے نئے صدر بن جائیں گے ۔ اس طرح وہ اپنی والدہ سونیا گاندھی کے جانشین ہوں گے ۔ اس سلسلہ میں تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔صدر کانگریس کے عہدہ کے لئے امید واری سے دستبرداری کی آخری تاریخ کل11دسمبر ہے۔ اس دوڑ میں راہول گاندھی واحد امید وار ہیں۔ امکان ہے کہ پارٹی کے اعلیٰ ترین عہدہ پر ان کے فائز ہونے کا اعلان کل شام اس وقت کیاجائے گا جب نامزدگیاں، واپس لینے کی کارروائی کا وقت ختم ہوجائے گا۔ کانگریس کی مرکزی الیکشن اتھاریٹی کے صدر نشین ملا پلی رام چندرن اور اسی ای اے ارکان مدھو سدن مستری ونیز بھوبھنیشور کالیتا کل یہ اعلان کریں گے ۔ کہ اس اعلیٰ عہدہ کے لئے راہول گاندھی کی نامزدگی واحد نامزدگی ہے ۔ اس طرح پارٹی کے اعلیٰ عہدہ پر گاندھی کے فائز ہونے کا عمل پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ تاہم معتبر ذرائع نے بتایا کہ امکان ہے کہ راہول گاندھی ، جاریہ ہفتہ کے اواخر میں بحیثیت صدر کانگریس جائزہ حاصل کریں گے ، جب کہ سونیا گاندھی اور دیگر سینئرقائدین کی موجودگی میں راہول گاندھی کو تقرر کا سرٹیفکیٹ حوالے کیاجائے گا۔ وہ اپنی والدہ سونیا گاندھی کے جانشین ہوں گے جو اس پارٹی کے صدر کے عہدہ پر سب سے زیادہ طویل عرصہ تک فائز رہی ہیں ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ صدر کانگریس کے انتخاب کی کارروائی گزشتہ یکم دسمبر کو ایک نوٹیفکیشن کے اجراء کے ذریعہ شروع ہوئی ۔ نامزدگیوں کے ادخال کی آخری تاریخ4دسمبر تھی، جانچ پڑتال کی تاریخ5دسمبر مقرر کی گئی تھی۔ جانچ پڑتال کے دوران راہول گاندھی کے حق میں جملہ89نامزدگیاں وصول ہوئیں، جو درست پائی گئیں۔
Modi lying through teeth on promises made to Gujarat, India: Rahul
شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی آج 95 ویں سالگرہ
ممبئی
آئی اے این ایس
بالی ووڈ کے شہرہ آفاق اداکار و شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی95ویں سالگرہ کل(11دسمبر کو) منائی جائے گی۔ اس تقریب میں ان کے بعض رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔مہمانوں کی یہ تعداد نسبتاً محدود رہے گی، کیوں خہ حال ہی میں یہ افسانوی اداکار، ہلکے نمونہ سے متاثر تھے اور ان کا علاج کیا جاچکا ہے ۔ ان کی شریک حیات سائرہ بانو نے یہ بات بتائی۔سائرہ بانو اپنے شوہر کے ساتھ مسلسل رہتی ہیں اورن کی صحت پر نظر رکھتی ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر دلیپ کمار کی سالگرہ کے منصوبوں کا اظہار کیا۔ دلیپ کمار کے سرکاری ٹوئٹر سے سائرہ بانو کی جانب سے دئیے گئے ایک پیام میں کہا گیا ہے کہ ہر سال صاحب کے یوم پیدائش پر ہمارا مکان ، دوستوں اور ارکان خاندان کے لئے دن بھر کھلا رہتا ہے تاکہ یہ مہمان یہاں آئیںاور اپنا قیمتی وقت دلیپ کمار صاحب کے ساتھ گزاریں۔ لیکن کل کی تقریب قدرے محدود رہے گی ، کیونکہ ڈاکٹروں نے صاحب کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی انفیکشن سے بچیں، دلیپ کمار کی وہ فلمیں جن کو عالمی سطح پر شہرت حاصل ہوئی، ان میں کوہ نور، مغل اعظم ،شکتی ، نیا دور اور رام اور شیام شامل ہیں۔ دلیپ صاحب کچھ عرصہ سے علیل ہیں۔گزشتہ اگست میں انہیں ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں شریک کیا گیا تھا ۔ ان کے جسم میں پانی کی کمی اور قارورہ سے متاثر ہونے کی شکایت تھی ، بعد میں ان کی صحت میں بہتری آئی اور انہیں ان کی قیامگاہ واپس لے آیا گیا۔ گزشتہ ماہ انہیں ہلکا نمونیہ ہوا، جس کا علاج کیا گیا۔ ان کے خاندانی دوست فیصل فاروقی نے یہ بات بتائی اور ٹوئٹر پر کہا کہ جب میں نے دلیپ صاحب سے کہا کہ کروڑوں عوام روزانہ ان کی صحت اور درازی عمر کے لئے دعا کرتے ہیں تو وہ (دلیپ) مسکرا پڑے ۔ سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے احباب ، شائقین مداحوں اور بہی خواہوں کا دعاؤں پر شکریہ ادا کیا اور کہا دلیپ صاحب کے یوم پیدائش پر ہم صاحب کے بھائیوں، بہنوںِ رشتہ داروں اور بعض قریبی دوستوں کے ساتھ ایک خاندان کی طرح جمع ہوتے ہیں ۔ میری دلی دعائیں ان لاکھوں بہی خواہوں کے ساتھ ہیں ۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھ سے بار بار پوچھا جارہا ہے کہ دلیپ کمار کے خصوصی یوم کے لئے کیا منصوبے بنائے گئے ہیں؟ ٹھیک ہے جو لوگ یہ نہیں جانتے کہ ہر سال ہم کیا کرتے آرہے ہیں انہیں یہ معلوم ہو کہ یہ دن ایسا ہے کہ ہماری قیامگاہ ، مداحوں کے پھولوں اور گلدستوں سے ایک زبردست پریوں کا محل بن جاتی ہے ۔ سائرہ بانو نے جذباتی انداز میں اپنے پیام کو ختم کیا اور کہا اگر آپ نے دلیپ صاحب کی خود نوشت سوانح پڑھی ہے تو آپ ان کے اقوال سے متفق ہوں گے ۔بعض اجنبی لوگ بھی آتے ہیں اور گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کرتے ہیں اور تالیاں بجاتے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ لوگ دلیپ کمار کے کام کو کس طرح پسند کرتے ہیں ۔ یہ پسندیدگی ، دلیپ کمار کے لئے کسی بھی ایوارڈ سے بڑی ہے۔ خدا آپ سب پر رحم کرے ۔
2017-12-11
تاریخ اشاعت : 2017-12-11
زمرہ
arts-entertainment
india
news
وزیر اعظم مودی کے وعدے جھوٹ کا پلندہ - راہول گاندھی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں