پیراڈائز پیپرز - جانچ کے لئے بین محکمہ جاتی گروپ کی تشکیل
نئی دہلی
یو این آئی
حکومت نے پیراڈائز پیپرز معاملات کی جانچ کے لئے سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکس( سی بی ڈی ٹی) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ، ریزروبینک اور فائنانشیل ویجلنس یونٹ کا بین محکمہ جاتی گروپ بنانے کی ہدایت دی ہے۔ وزارت مالیات کی آج جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس بین محکمہ جاتی گروپ کی قیادت سی بی ڈی ٹی کے صدر کریں گے اور اس کا کام پیراڈائز پیپرز میں آنے والے ناموں سے وابستہ معاملات کی جانچ کی نگرانی کرنا ہوگا۔ محکمہ انکم ٹیکس کی جانچ یونٹ کو ہر معاملے پر فوراً کارروائی کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پیراڈائز پیپرز کے مطابق غیر ملکی کمپنیوں کے اعدا د و شمار میں180ممالک کے لوگوں کا نام آیا ہے ۔ ان میں714ہندوستانیوں کے نام ہیں ، اور اسکا نمبر19واں ہے ۔ ان پیپرز میں غیر ملکی لا فرم ایپل بوائے ، کے گزشتہ پچاس سال کے 70لاکھ قرض معاہدوں ، مالی بیانات اور دیگر دستاویزات کو جاری کیا گیا ہے ۔ وزارت نے بتایا کہ ابھی چند ہی ہندوستانیوں کے نام میڈیا میں آئے ہیں۔پیراڈائز پیپرز جاری کرنے والے انٹر نیشنل کنسورٹیم آف انوسٹی گیٹیو جرنلسٹس، نے بھی اپنی ویب سائٹ پر تمام نام عام نہیں کئے ہیں۔ ویب سائٹ پر اشارہ دیا گیا ہے کہ باقی کے نام مرحلہ وار طریقہ سے عام کئے جائیں گے ۔ اور محکمہ انکم ٹیکس کی جانچ یونٹ کو نام عام وہتے ہی کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ آئی اے این ایس کے بموجب مملکتی وزیر جینت سنہا، بی جے پی رکن پارلیمنٹ رویندر کشور کانگریس قائد سچن پائلٹ سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے لڑکے کارتی چدمبرم اور بالی ووڈ سوپر اسٹار امیتابھ بچن ان714ہندوستانیوں میں شامل ہیں جن کا نام پیراڈائز پیپرس انکشاف میں سامنے آیا ہے ۔ پیرا ڈائز پیپرس افشا، دنیا کے مالداروں اور طاقتور لوگوں کی ٹیکس سے بچنے بیرون ملک دولت جمع کرنے سے متعلق ہے ۔180ممالک کی فہرست میں ہندوستان19ویں مقام پر ہے ۔ پیراڈائز پیپرس کے نام سے13.4بلین دستاویز جاری ہوئی ہیں۔ پنامہ پیپرس افشا کے ایک سال بعد یہ نی انکشاف ہوا ہے ۔ یہ ہندوستان میں نوٹ بندی کا ایک سال مکمل ہونے پر حکومت کے یوم سیاہ منانے سے قبل سامنے آیا ہے ۔
نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکس( سی بی ڈی ٹی) نے آج کہا کہ پنامہ پیپرس افشا مقدمہ کے نتیجہ میں محکمہ انکم ٹیکس نے تا حال792کروڑ کی غیر محسوب دولت کا پتہ لگایا ہے ۔ اس کی تحقیقات تیزی سے جاری ہی ں۔ واشنگٹن کی انٹر نیشنل کنسورشیم آف انوسٹی گیٹیو جرنلسٹ نے ایل سال قبل دستاویزات کا افشا کیا تھا۔ سی بی ڈی ٹی نے کہا کہ426مقدمات کے منجملہ147ایسے کیسس ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ سی بی ڈی ٹی نے بتایا کہ تحقیقات سے بیرون ملک بینک کھاتوں میں تا حال792کروڑ رقم کی شناخت کی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے پالیسی ساز اداروں نے یہ بیان دیا ہے ۔
Multi-agency group on Panama leak to probe Paradise Papers
حکومت تشکیل دینے کے بعد کانگریس جی ایس ٹی میں ترمیم کرے گی
مودی نے ہماچل کی سیاحت و میوہ صنعت کو نقصان پہنچایا: راہول
شملہ
یو این آئی
کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے پیر کو بتایا کہ مرکز میں حکومت تشکیل دینے کے بعد کانگریس اشیاء و خدمات ٹیکس میں ترمیم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت قومی جمہوری محاذ حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے ۔ ہماچل پردیش اور گجرات جہاں انتخابات ہورہے ہیں عوام جی ایس ٹی کے برے اثرات سے متاثر ہورہے ہیں۔راہول گاندھی نے پاؤنا شب، چمبا اور نگر وتا، بگوان میں تین عوامی اجلا س سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام کو آسان بنانے کانگریس جی ایس ٹی میں ترمیم کرے گی۔ عجلت میں ٹیکس قواعد کو نافذ کرنے کے بعد تمام ریاستیں معیشت میں سست روی کا سامنا کررہی ہے ۔2019ء میں پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں۔ نوٹ بندی پر بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاہ دھن ضبط کرنے کے نام پر مودی ح کومت نے بڑے صنعتی اداروں کو سہولت دی ہے کہ تاکہ ان کا سیاہ دھن سفید ہوسکے ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم سالانہ دو کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے اپنے لوک سبھا انتخابی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے بموجب کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ مرکز میں2019ء کو ان کی پارٹی کے اقتدار پر آنے کے بعد تاجرین، صارفین اور دیگر طبقات کو راحت مہیا کرنے وہ جی ایس ٹی میں نمایاں تبدیلیاں کریں گے ۔ کانگریس زیر قیاد ت ہماچل پردیش میں کرپشن کے الزامات پر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیتی آیوگ کی رپورٹ کے بموجب پہاڑٰ ریاست میں رشوت ستانی کی سطح دیگر ریاستوں کے مقابل بہت کم ہے ۔ ہماچل پردیش بی جے پی زیر قیادت گجرات حکومت سے ترقیاتی پیمانے میں بہت بہتر ہے ۔ بی جے پی قائدین کے ادعا پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ ٹیکس نظام کانگریس کی حمایت سے منظور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے جو تجویز پیش کی تھی ۔ مودی حکومت کا روبہ عمل لایا گیا جی ایس ٹی اس سے مختلف ہے ۔ حکومت عجلت میں سب سے زیادہ ٹیکس28فیصد روبہ عمل لارہی ہے ۔ جس سے ریٹرنس داخل کرنے کے طریقہ کار پیچیدہ ہوگئے ہیں۔ راہول گاندھی نے پیر کے دن وزیر اعظم نریندر مو دی کو نشانہ تنقید بنایا کہ انہوں نے ہماچل پردیش کی سیاحت ومیوہ صنعت کو نقصان پہنچایا ہے۔ ضلع سرموہ کے پونٹا صاحب میں انتخابی ریالی سے خطاب میں راہول نے کہا کہ کانگریس چھوٹے تاجروں کی تائید کرتی ہے ۔
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں