صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند پہلے بیرونی دورے پر روانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-10-03

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند پہلے بیرونی دورے پر روانہ

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند پہلے بیرونی دورے پر روانہ، جیبوٹی میں استقبال
جیبوٹی
پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اپنے چار روزہ دورے پر جیبوٹٰ اور ایتھوپیا کے پہلے مرحلے میں آج یہاں پہونچے ۔ صدر جمہوریہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا بیرونی دورہ ہے ۔ جیبوٹی کے وزیر اعظم کا مل محمد نے ایر پورٹ پر ان کا استقبال کیا ۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی گلپوشی کی۔ قبل ازیں افریقی ممالک کے ساتھ ہندوستان کے دو طرفہ تعلقات میں نیا باب جوڑے کے ارادے سے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند بوتی اور ایتھوپیا کے چار روزہ سرکاری دورہ پر آج روانہ ہوگئے ۔ کووند زبوتی کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی سربراہ ہیں ۔ جب کہ گزشتہ 45برسوں مین ایتھوپیا جانے والے وہ پہلے ہندوستانی صدر ہیں۔ اس سے پہلے1972میں اس وقت کے صدر جمہوریہ وی وی گری ایتھوپیا کے دورے پر گئے تھے۔ صدر بننے کے بعد کووند کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق کووند زبوتی کے صدر اسماعیل عمر گولے کی دعوت تین اور چار اکتوبر کو زبوتی کے دورے پر رہیں گے ۔ 2015میں وزارت خارجہ کے وزیر مملکت جنری وی کے سنگھ جنگ زدہ یمن سے تقریبا7000لوگوں کو نکالنے کی مہم، آپریشن راحت کے لئے وہاں گئے تھے ۔کووند کی صدر اسماعیل سے دو طرفہ بات چیت ہوگی ۔زبوتی اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات آپسی احترام اور دو طرفہ علاقائی و کثیر النکات معاملوں پر مبنی ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت2016-17میں28,454کروڑ ڈالر رہا جب کہ ہندوستان نے زبوتی حکومت کو سیمنٹ پلانٹ کے پروجیکٹ کے لئے4.913کروڑ ڈالر کا قرض دیا ہے ۔ زبوتی کا دورہ ختم کرکے رام ناتھ کووند 406اکتوبر کے درمیان ایتھوپیا کے دورہ پر رہیں گے ۔وہ دارالحکومت ادیس بابا میں صدر ملا تو توشومے کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کریں گے۔ کووند دونوں دوروں کے دوران غیر مقیم ہندوستانی برادری کے لوگوں سے ملیں گے اور ان سے خطاب بھی کریں گے ۔ وہ اویس بابا یونیورسٹی میں لیکچر دیں گے اور بزنس پروگرام میں بھی شرکت کریں گے ۔ ہندوستان، ایتھوپیا میں تیسرا سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ کار ہے۔ ایتھوپیا افریقہ بر اعظم میں ہندوستان سے سب سے زیادہ آسان شرح سود پر قرض لینے والا ملک ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں