کیرالہ میں بائیں بازو کارکنوں کی ہلاکت کے لیے بی جے پی ذمہ دار - سی پی آئی ایم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-10-19

کیرالہ میں بائیں بازو کارکنوں کی ہلاکت کے لیے بی جے پی ذمہ دار - سی پی آئی ایم

بائیں بازو کارکنوں کی ہلاکت کے لئے بی جے پی ذمہ دار
’جن رکھشا یاترا، ناکام ہوگئی۔21اکتوبر سے جن جاگرن یاترا شروع کرنے سی پی آئی ایم کا منصوبہ
تراوننتاپورم
پی ٹی آئی
کیرالا میں بر سر اقتدار سی پی آئی ایم نے آج بی جے پی پر ریاست میں سیاسی تشدد برپان کرنے کے معاملہ میں سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ زعفرانی پارٹی کے سربراہ امیت شاہ کو آر ایس ایس کااور بی جے پی کے کارکنوں کی جانب سے کئے گئے حملوں میں بائیں بازو کے کارکنوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کری یاری بالا کرشنن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی صدر اور آر ایس ایس کو ان کی پارٹی کے کارکنوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے ۔ بی جے پی کی، جن رکھشا یاترا ، جس کا منگل کو اختتام عمل میں آیا، کو ناکام قرار دیتے ہوئے کرشنن نے کہا کہ ریاست میں1970ء کے بعد سے سیاسی قتل میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے اس کے لئے آر ایس ایس کے بڑے کردار کو ذمہ دار قرار دیا۔ سی پی آئی ایم لیڈر نے کہا کہ اس وقفہ کے دوران214سی پی آئی ایم کارکنوں کو آر ار ایس ایس نے ہلاک کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر وجین کی شبیہ کو مسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بالکرشنن نے امیت شاہ کو ایسا جنگلی شیر قرار دیا جو امن کا پیام پیش کرتے ہوئے اپنے آپ کو معصوم چھوٹا پرندہ ظاہر کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ کرشنن نے کہا کہ بی جے پی صدر امیت شاہ جو کنٹور میں یاترا کے آغاز پر شیر کی طرح آئے تھے کل چوہے کی طرح کیرالا سے واپس ہوگئے ۔ ترقی کے موضوع پر بحث کے لئے شاہ کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کرشنن نے کہا کہ سماجی ترقی اور دیگر شعبوں میں بی جے پی زیر قیادت حکومتوں کے مقابلہ میں کیرالا ملک بھر میں سب سے آگے ہے۔ بی جے پی قائدین کی جانب سے کیرالا کو لوؤ جہاد اور جہادی دہشت گردی کی سر زمین قرار دینے پر تنقید کرتے ہوئے کرشنن نے کہا کہ زعفرانی جماعت کی جھوٹی مہم صرف سی پی آئی ایم کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ کیرالا کے عوام کے خلاف ہے ۔ بی جے پی کے جھوٹے پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لئے سی پی آئی ایم کی زیر قیادت ایل ڈی ایف اتحاد ریاست کے تمام140اسمبلی حلقوں میں21اکتوبر سے جانا جاگرن یاترا، کا آغاز کیاجائے گا، تاہم سی پی آئی ایم لیڈر نے اس مہم میں بی جے پی اور آر ایس ایس سے مقابلہ کے لیے کانگریس سے ہاتھ ملانے کے خیال کو مسترد کردیا ۔ کرشنن نے کہا کہ اگر کانگریس سے اتحاد کیاجاتا ہیت و ریاست میں بائیں بازو کا محاذ مشکلات میں پھنس جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے کانگریسی قائدین، کل کے بی جے پی قائدین بن رہے ہیں ۔ بالا کرشنن نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح پارٹی کانگریس کے ساتھ ہاتھ ملا سکتی ہے ؟َ سی پی آئی ایم جمہوری چلانا چاہتی ہے اور سیکولر طاقتوں کو ملک بھر میں سنگھ پریوار کے چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا۔ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے سی پی آئی ایم کی زیر قیادت کیرالا حکومت کے مظالم کو آشکارا کرنے کیرالا کے کنور سے 3اکتوبر کو15روزہ جن رکشھا یاترا کا آغاز کرے گی ۔ پدیاترا پر مشتمل یہ مہم کیرالا کے11اضلاع کا احاطہ کیا گیا ۔ اس یاترا میں بشمول چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ بی جے پی کے چار چیف منسٹر کے علاوہ کئی مرکزی وزراء اور سینئر قائدین نے حصہ لیا تھا۔

BJP, RSS should respond to killings of CPM workers: Kodiyeri

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں