وارانسی کے لئے ایک ہزار کروڑ کی اسکیمیں - وزیراعظم مودی کا تحفہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-09-23

وارانسی کے لئے ایک ہزار کروڑ کی اسکیمیں - وزیراعظم مودی کا تحفہ

وارانسی کے لئے ایک ہزار کروڑ کی اسکیمیں، مودی کا تحفہ۔ غریبوں کی بہتر زندگی میری حکومت کا خواب: مودی
وارانسی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ غریبوں کو بہتر زندگی فراہم کرانا ان کی حکومت کا خواب ہے۔ وہ آج یہاں ٹریڈ فیسلیٹی سنٹر، واٹر ایمبولنس، جل شکتی، واہنی اور اتکرش بینک کے بشمول تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح کررہے تھے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہر غریب کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی آنے والی نسل اس کی طرح زندگی نہ گزارے ۔ اسی طرح ان کی حکومت بھی چاہتی ہے کہ غریبوں کی اگلی نسل بہتر زندگی گزارے ۔ وہ اور ان کی حکومت اسی کام میں مصروف ہے ۔اسی کو مرکز بناکر بیشتر منصوبے تیار کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی بنیاد سماج کے ہر طبقہ کو بااختیار بنانا ہے ۔ تمام مسائل کا حل ترقی کو قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غریب نہیں رہنا چہاتا ۔ کام کرنے کا موقع مل جائے تو غریب، غریب نہیں رہے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کسی غریب سے اگر پوچھا جائے کہ وہ اپنے بچوں کو بھی غریب رکھنا چاہتا ہے تو غریب فوراً انکار کردے گا اور کہے گا کہ ہماری آنے والی نسل ہماری طرح نہ رہے، میرے نصیب میں جوتھا میں نے بھگتا ہے لیکن میں نہیں چاہتا کہ میری آنے والی نسل بھی غریب رہے۔ انہوں نے سابقہ حکومتوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو ترقی سے نفرت تھی ۔سرکاری تجوری الیکشن جیتنے میں ہی تباہ رہتی تھی ۔ مکمل ترقی اسی وقت ہوگی تبھی خواب حقیقت میں بدلیں گے اور غریبوں کو با اختیاربنایاجائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں دست کاری کے روایتی کاریگروں کی کمی نہیں ہے ۔ دست کاری کے بے مثال نمونے یہاں کی مصنوعات میں دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن عالمی بازار کی کمی کی وجہ سے ان کاریگروں کی مالی حالت خستہ ہے ۔ اس سے ان کی اقتصادی ترقی کی رفتار رک جاتی ہے ۔ ٹریڈ فیسلیٹی سینٹر دست کاری کے شعبہ میں نئے معیارات قائم کرے گا ۔اس سے کاریگروں کو دنیا بھر میں اپنی منصوعات کی ترویج و اشاعت اور فروخت کے مواقع ملیں گے ۔ مودی نے کہا کہ پچھلے دوروں میں بنکر کہتے تھے کہ ان کے بچے خاندانی دھندے سے وابستہ نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوںنے متنبہ کیا کہ اگر یہ امانت چھوٹ گئی تو تاریخ معاف نہیں کرے گا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ تین سو کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ٹریڈ فیسلیٹی سینٹر صرف عمارت ہی نہیں ہے بلکہ ہندوستان کی صلاحیت کا تعارف کرانے والی ہے ۔ اس عمارت میں مستقبل کے نئے دروازے کھولنے کی طاقت ہے ۔ انہوں نے آٹو ٹیکسی ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ سیاحوں کو دیگر قابل دید مقامات کی سیر کرانے کے ساتھ یہاں ضرور لائیں۔ ان کا دعوی ہے کہ غیر ملکی سیاح یہاں سے جانے کا نام نہیں لیں گے ۔ کاشی کی سیاحت اور فن کو فروغ حاصل ہوگا ۔ واٹر ایمبولینس کے سلسلہ میں مودی نے کہا کہ واٹر ایمبولینس اور جل شکتی واہنی کا مقصدآبی گزرگاہ کو اقتصادی ترقی سے جوڑنا اور سیاحتی سر گرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔ مودی نے کہا کہ وہ وارانسی اور بڑودہ دونوں جگہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے ۔ کاشی کے لئے وقت لگاتا ہوں تو زندگی کو طمانیت حاصل ہوتی ہے ۔ کاشی کو خدمت کے لئے منتخب کیا ہے ۔ بڑودہ اور کاشی کو مہامناایکسپریس سے جوڑا جارہا ہے ۔ بڑودہ میں ریلوے کے وزیر پیوش گوئل اور سورت میں ریلوے کے وزیر مملکت منوج سنہا مہامنا ایکسپریس کا خیر مقدم کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گجرات سے ٹیکسٹائل انڈسٹریز وارانسی پہونچی تھی ۔ بڑدوہ عالموں اور وارانسی ثقافت کا شہر ۔ دونوں شہروں کا اقتصادی سر گرمیوں میں تعلق رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک تیز رفتار سے ترقی کررہا ہے ۔ کئی جرات مندانہ قدم اٹھائے جارہے ہیں ۔ بیس پچیس سال سے زیر التوا امور کو ہمت کے ساتھ نمٹایاجارہا ہے ۔ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہندوستان تیزی سے ترقی کررہا ہے ۔ ہندوستان بدل رہا ہے ۔ اب مشرقی اتر پردیش کو بھی بدلنا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک سو کروڑ روپے کے یہ منصوبے یہاں سماجی تبدیلی میں معاون ہوں گے ۔
PM Narendra Modi gifts projects worth over Rs 1,000 crore to Varanasi

ہندوستانی فوج کو فائرنگ کا جواب دینے کا حق محفوظ: لیفٹننٹ جنرل اے کے بھٹ
نئی دہلی
پی ٹی آئی
اپنے سخت پیام میں ہندوستانی فوج نے آج پاکستان سے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ کے باعث اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کا سبب بننے والی کسی بھی کارروائی کا مناسب انداز میں انتقام لینے کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔ ٹیلی فونی گفتگو میں ہندوستانی فوج کے ڈائرکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) لیفٹنینٹ جنرل اے کے بھٹ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو پیام دیا کہ پاکستان کی سرحدی چوکیوں کی سر گرم مدد سے سرحد پار در اندازی کا رجحان جاری ہے جس سے سرحدی علاقوں میں امن و امان متاثر ہورہاہے ۔ فوج نے یہ بات کہی ۔ لیفٹنینٹ جنرل بھٹ نے دہرایا کہ ہندوستانی فوج پیشہ ور فوج ہے اور ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کا سبب بننے والی کسی بھی کارروائی کا مناسب انتقام لینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ بھٹ نے پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا سے یہ بھی کہا کہ سرحد پار در اندازی جموں و کشمیر میں داخلی سلامتی صورتحال کو بھی متاثر کررہی ہے جو پاکستانی فوجیوں کے حمایت یافتہ سرحد پار کارروائیوں کے ذریعہ ہندوستانی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوششوں سے عیاں ہے۔ ڈی جی ایم او نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستانی فوجی ایل او سی پر امن و امان برقرار رہنا چاہتی ہے بشرطیکہ پاکستان کی جانب سے بھی ایسی ہی کوشش ہو۔ ٹیلی فونی گفتگو کی پہل میجر جنرل مرزا نے کی جنہوں نے دعوی کیا کہ ہنودستانی فوج جموں سیکٹر میں پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے ۔ اس کے جواب میں ہندوستانی ڈی جی ایم او نے پاکستانی رینجرس کی جانب سے جموں سیکٹر میں تمام جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ انہیں مناسب جواب دینے کے لئے ہی بی ایس ایف جوانوں کو تعینات کیا گیا۔ اس بات پر بھی زور دیا کہ ہندوستانی فوجیوں کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بناکر کوئی فائرنگ نہیں کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ بی ایس ایف کی جانب سے فائرنگ کی پہل امرتسر سرحد سے در اندازی کی کوشش کرنے والوں پر کی گئی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں