مخالف قوم عناصر سوشیل میڈیا کے ذریعہ تناؤ پیدا کرنے کوشاں - راجناتھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-09-19

مخالف قوم عناصر سوشیل میڈیا کے ذریعہ تناؤ پیدا کرنے کوشاں - راجناتھ

مخالف قوم عناصرسوشیل میڈیا کے ذریعہ تناؤ پیدا کرنے کوشاں
مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا خطاب
نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ مخالف قوم عناصر سماج میں سوشیل میڈیا پر غیر مستند مواد، اطلاعات اور خبریں پوسٹ کرتے ہوئے سماج میں تناؤ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ ان پوسٹ کی بغیر کسی تنقیح کے ان پیامات کو کسی دوسرے کو فارورڈ نہ کریں ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ایسی اطلاعات اورخبریں جو مکمل طور پر غلط ہوتی ہیں یا جن کی کوئی بنیاد نہیں ہوتی سوشیل میڈیا کی سائیٹس جسے واٹس اپ وغیرہ پر مسلسل گشت کررہی ہیں ۔ اور کئی افراد اس طرح کی اطلاعات کو درست سمجھتے ہیں ۔ سرحدی محافظ دستے سشتراسیمابل( ایس ایس بی)میں شعبہ انٹلی جنس کا افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ میں ایس ایس بی کے جوانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس طرح کے پیامات پر یقین نہ کریں اور نہ ہی بغیر تنقیح کے انہیں کسی کو فارورڈ کریں کیونکہ مخالف قوم عناصر سماج میں مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ راجناتھ سنگھ نے 1,751کلو میٹر طویل ہند۔ نیپال سرحد اور 699کلو میٹر طویل ہند۔ بھوٹاٹ سرحد کی نگہبانی کرنے والی ایس ایس بی کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ بارڑھ سے محصور پاکستان اور بنگلہ دیش کی سرحدات کے مقابلہ کھلی سرحدات جہاں عوام کی آزادانہ آمد و رفت رہتی ہے کی حفاظت کرنا بہت ہی سخت کام ہے ۔ کھلی سرحدات پر سیکوریٹی فورسس کو یہ نہیں معلوم ہوتا کہ کون مخالف قوم ہے ، کون جرائم پیشہ ہے اور وہ کس راستہ سے آرہا ہے یا آیا کہ وہ منشیات لارہا ہے یا جعلی کرنسی لارہا ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے اپنے قبل ازیں اعلان کے مطابق کہا کہ نیم فوجی دستوں کے ہر مہلوک سپاہی کو کم از کم ایک کروڑ روپے معاوضہ ملے گا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سپاہیوں کو ایمر جنسی صورتحال میں وہ کچھ کرنے سے متعلق فکر مند ہیں لیکن وہ کچھ مدد نہیں کرپارہے ہیں ۔ تقریب میں موجود ایک ہزار شرکاء کے ستائشی نعروں کے درمیان راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مختلف نیم فوجی دستوں میں کام کرنے والے اور موظف ملازمین کے لئے میں بھی کچھ کرنا کی سونچ رہا ہو اور یقینا میں کچھ نہ کچھ کروں گا۔ قبل ازیں وزیر داخلہ نے ایس ایس بی میں اولین شعبہ انٹلی جنس کا افتتاح انجام دیا۔ اس شعبہ کے ذریعہ بھوٹان اور نیپال کی سرحدوں پر اطلاعات اکٹھی کی جائیں گی ۔ یہ اطلاعات اکثر جرائم پیشہ افراد اور پاکستان سے واپس ہونے والے کشمیری جنگجوؤں سے جمع کی جاتی ہیں۔ انٹلی جنس شعبہ کے پاس650فیلڈ اور اسٹاف ایجنٹس موجود ہیں جو قابل کارروائی اطلاعات کو اکٹھے کرتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نیپال اور بھوٹان سے بغیر ویزا کے ہندوستا ن کے سفر کی سہولت کی وجہ سے جرائم پیشہ افرا د اور دہشت گرد سرحد پار کرتے ہیں جو بہت بڑا چیلنج یہ ۔ سال2010ء سے پاکستان میں قائم دہشت گرد اور پاک مقبوضہ کشمیر میں قائم230دہشت گرد اپنے مکانات کو واپس ہوئے۔

Ignore misinformation circulated on social media: Rajnath Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں