نئی دہلی
پی ٹی آئی
سینٹرل انفارمیشن کمیشن نے مرکزی وزارت ثقافت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس مسئلہ پر اپنے موقف کی وضاحت کرے کہ آیا تاج محل شاہجہاں کی جانب سے تعمیر کردہ مقبرہ ہے یا شیو مندر ہے جو راجپوت راجہ کی جانب سے مغل شہنشاہ کو تحفہ میں دیا گیا تھا۔ مورخ ہونے کا دعویٰ کرنے والے چند افراد کی جانب سے تاریخ کی متبادل روایت کے طور رپر پیش کیا گیا یہ سوال جو مختلف عدالتوں میں زیر تصفیہ ہے ، آر ٹی آئی کی ایک درخواست کے ذریعہ سنٹرل انفارمیشن کمیشن تک پہنچا اور اب وزارت ثقافت کے پاس روانہ کیا گیا ۔ حالیہ احکام میں انفارمیشن کمشنر سریددھراچاریلو نے کہا کہ وزارت کو چاہئے کہ وہ اس تنازعہ کو ختم کرے اور سفید سنگ مرمر سے تعمیر کردہ مقبرہ کی تاریخ کے بارے میں شکوک و شبہات کا ازالہ کرے جسے دنیا کے سات عجائبات میں شمار کیاجاتا ہے ۔ چاریلو نے سفارش کی کہ وزارت، تاج محل سے متعلق کیسس میں اپنے موقف کی وضاحت کرے اورمورخ پی این اوک اور وکیل یوگیش سکسینہ کی تحریروں پر مبنی ان دعوؤں پر صراحت کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض عدالتوں بشمول سپریم کورٹ میں چند مقدمات کو خارج کردیا گیا ہے جب کہ چند مقدمات زیر دوراں ہیں۔
Is Taj Mahal a mausoleum or a Shiva temple? CIC asks govt to clarify
2017-08-11
تاریخ اشاعت : 2017-08-11
زمرہ
india
north-india
تاج محل مقبرہ یا مندر - انفارمیشن کمیشن کی جانب سے وضاحت طلبی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں