بھوپال کی شاہی جائیداد پر شرمیلا ٹیگور دعویدار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-11

بھوپال کی شاہی جائیداد پر شرمیلا ٹیگور دعویدار

بھوپال
پی ٹی آئی
ویٹرن ادکارہ شرمیلا ٹیگور نے بھوپال شاہی خاندان کی جانب سے یہاں کے تفریحی مقام کوہ فضا میں واقع رہائشی جائیدار پر قابضین کے خلاف ایک شکایت درج کی ہے جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے انہیں نوٹسیں جاری کردی ہیں۔ شرمیلا نے جو کرکٹر منصور علی خان پٹودی کی بیوہ اور اداکار سیف علی خان کی ماں ہیں، جائیداد کی ملکیت کا دعویٰ کیا ہے کہ وہ بھوپال کے شاہی خاندان کی ریاست کے پٹودی حقیقی وارث ہیں جب کہ وہ آخری نواب آف بھوپال حمید اللہ خان کے پوتے تھے ۔ دو ماہ قبل شرمیلا نے دارالسلام کی اراضی پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کیا تھا جو کہ کوہ فضا کی رہائشی جائیداد ہے اور استدلال کیا تھا کہ وہاں سے قابضین کا تخلیہ کرواتے ہوئے جائیداد حوالے کرنے پر زور دیا۔ ہم نے اب موجودہ قابضین کو نوٹسیں جاری کردی ہیں جن پر اعظم خان اور نواب رضا قابض ہیں تاکہ وہ اس کا جواب دیں۔ ان افراد کے نام شرمیلا نے ظاہر کئے ہیں ۔ تحصیلدار بیرا گڑھ سرکل اجئے پرتاپ سنگھ پٹیل نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو ان کے جوابات کا ہنوز انتظار ہے۔ اداکارہ نے اطلاع کے مطابق اپنی تحریری شکایت میں کہا ہے کہ مزکورہ افراد (سید نواب رضا اور اعظم) ان کی جائیداد پر مداخلت بیجا کے ذریعہ قبضہ کرلیا ہے ۔ شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان لوگوں نے چند ایک غیر سماجی عناصر کے ہمراہ مکان کی قفل شکنی کرتے ہوئے قیمتی نادر اشیاء فرنیچر وغیرہ کا سرقہ کرلیا ہے ۔ شرمیلا نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ دونوں ہی افراد نے جعلی دستاویزات کے ذریعہ ملکیت پر قبضہ کرلیا ہے ۔ دارالسلام کا جہاں تک سوال ہے وہ بھوپال ریاست کے چیف جسٹس سلام الدین خان کی سرکاری قیامگاہ تھی ۔ اب اس جائیداد پر اعظم خان کا قبضہ ہے جو کہ مرحوم ماہرہ سلام الدین کے شوہر ہیں، جو کہ جسٹس سلام الدین کی پوتی تھیں۔ ماہر سلام الدین کے انتقال کے بعد اعظم خان نے اطلاع کے مطابق جائیداد کو فروخت کرنے رکھ دیا جس کے لئے ہبہ نامہ کا حوالہ دیا گیا یا اسے بطور تحفہ نواب سلام الدین کے خاندان عطا کیا گیا ہے ، جس کی ملکیت کے دستاویزات ہیں جب اعظم خان سے ربط قائم کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں تا حال کوئی نوٹس نہیں ملی لہذا اس تعلق سے اظہار خیال نہیں کرسکتا۔ یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی کو فون پر بتائی۔

Sharmila Tagore files complaint to claim Bhopal royal property

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں