شمالی مشرقی ریاستوں کے لئے 2 ہزار کروڑ روپے کا راحت پیکیج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-02

شمالی مشرقی ریاستوں کے لئے 2 ہزار کروڑ روپے کا راحت پیکیج

شمالی مشرقی ریاستوں کے لئے 2 ہزار کروڑ روپے کا راحت پیکیج
گوہاٹی
پی ٹی آئی
شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب کی صورتحال اور راحتی اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے راحت، باز آبادکاری ، تعمیر نو اور سیلاب کے مستقل سد باب کے اقدامات کے لئے2ہزار کروڑ روپے کے پیاکیج کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے علاقہ میں بارہا سیلاب کی روک تھام کے لئے طویل مدتی اقدامات تجویز کرنے مطالعہ کی غرض سے مزید100کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے آسام، ارونا چل پردیش ، منی پور اور ناگا لینڈ میں سیلاب کی صورتحال اور راحتی اقدامات کا جائزہ ل ینے آج گوہاٹی کا دورہ کیا جہاں اعلیٰ سطح کے کئی اجلاس منعقد ہوئے ۔ انہوں نے ان ریاستوں میں صورتحال پر الگ الگ اور تفصیلی جائزہ اجلاس متعلقہ چیف منسٹرس اور اعلی عہدیداروں کے ساتھ منعقد کئے ۔ میزروم کے چیف منسٹر شخصی طور پر حاضر نہ ہوسکے لی کن ان کی جانب سے ایک میمورنڈم مودی کو پیش کیا گیا۔ بعد ازاں صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے آسام کے وزیر آبی وسائل کیشو مہنتا نے کہا کہ وزیر اعظم نے مختلف ریاستوں اور سیلاب کے مسئلہ سے نمٹنے والے محکمہ جات سے پانچ گھنٹے طویل تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مرکز ہمیشہ آسام کے ساتھ ہے، آسام کا مسئلہ ہندوستان کا مسئلہ ہے، چنانچہ اسے پیش آنے والے مسئلہ پر ہم سب مل کر توجہ دیں گے ۔ وزیر اعظم نے سیلاب سے نمٹنے کے لئے مختصر مدتی اور طویل مدتی دونوں اقدامات کی تجویز دی اور مختلف محکمہ جات کے تعاون سے منصوبہ تیار کرنے کے لئے کہا۔ آسام کے کابینی وزیر نے مزید بتایا کہ مرکز کی جانب سے بہت جلد ایک اعلیٰ اختیاری کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو برہمپتر ادریا کے مکمل نظام کا مطالعہ کرے گی اور اس سے آنے والے سیلابوں کی روک تھام کا مستقل حل تلاش کرے گی ۔ صرف اسی مقصد کے لئے سو کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مہنتا نے مزید کہا کہ تمام شمال مشرقی علاقہ کے لئے دو ہزار کروڑ روپے کے راحتی پیاکیج کا اعلان کیا گیا ہے ، جس کے منجملہ آسام کے صرف انفراسٹرکچر شعبہ کے لئے1200کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ یہ رقم سڑکوں، شاہراہوں ، پلوں کی مرمت، دیکھ بھال اور انہیں مضبوط بنانے پر خرچ کی جائے گی۔ چار سو کروڑ روپے دریائے برہمپترا کی گنجائش ذخیرہ کو بہتر بنانے کے لئے فراہم کئے جائیں گے ۔ توقع ہے کہ اس سے سیلاب پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ آسام کے لئے مرکزی حکومت نے رواں مالی سال میں ایس ڈی آر ایف کے مرکزی حصہ کے طور پر چھ سو کروڑ روپے منظور کئے ہیںِ جس کے منجملہ345کروڑ روپے کارئی کردئے گئے اور مابقی رقم جلد جاری کی جائے گی۔ وزیر نے بتایا کہ سیلاب سے مرنے والوں کے ورثاء کو بی فکس دو لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو پچاس ہزار روپے کی امداددی جائے گی۔ یہ امداد وزیر اعظم قومی راحتی فنڈ سے منظور کی گئی ہے ۔ ارونا چل پردیش کے چیف منسٹ پریم گھنڈو نے ان کی ریاست میں سیلاب کی صورتحال سے وزیر اعظم کو واقف کرواتے ہوئے فراخدلانہ مالی تعاون کی اپیل کی۔ بعد ازاں انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ وزیر اعظم نے صبر و تحمل سے ان کی بات سنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی سے مالی پیاکیج کی گزارش بھی کی گئی ہے لیکن کتنی رقم مانگی گئی یہ بتانے سے انہوں نے انکار کردیا ۔ قبل ازیں وزیر اعظم آسام کے ودرہ پر گوپی ناتھ بردولوئی انٹر نیشنل ایر پورٹ پہنچے جہاں گورنر بنواری لال پروہت اور چیف منسٹر سربناند سونوال نے استقبال کیا۔ وہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ خانہ پاڑہ کے ویٹر نری کاج گراؤنڈ پہنچے اور پھر آسام کے اڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج گئے جہاں چیف منسٹرس اور اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کئے ۔

PM Modi announces Rs 2000-crore flood-relief package for northeast

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں