نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان اور چین کے دورمیان ڈوکلم پر تعطل عنقریب ختم ہوجائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج یہ بات کہی۔ انہوں نے واضح کردیاکہ ملک اپنے اقتدار اعلیٰ کی حفاظت کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔ انڈوتبتن بارڈر پولیس(آئی ٹی بی پی) کی ایک تقریب سے خطاب میں جو چین ۔ ہند سرحد کی نگراں فورس ہے ، راج ناتھ سنگھ نے امید ظاہر کی کہ چین، مسئلہ حل کرنے مثبت کوشش کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ڈوکلم میں ہندوستان اور چین کے درمیان تعطل ہے ۔ میرا ماننا ہے کہ حل جلد نکل آئے گا۔ میں امید کرتا ہوں کہ چین، مثبت پہل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ ہندوستان نے کبھی کسی ملک پربری نظر نہیں ڈالی،اس نے کسی پر کبھی حملہ نہیں کیا، اور نہ اس کا روی توسیع پسندانہ ہے۔راج ناتھ نے کہا کہ ہم اپنی سرحدیں وسیع کرنا کبھی نہیں چاہتے لیکن میں کہہ سکتا ہوں کہ ہماری فورسس اپنی سرحدوں کی حفاظت کی پوری طاقت رکھتی ہیں۔ آئی ٹی بی پی کے ذمہ3488کلو میٹر طویل چین۔ ہند سرحد کی حفاظت ہے اور و ہ وزارت داخلہ کے تحت کام کرتی ہے۔ آئی اے این ایس کے بموجب وزیر داخلہ نے پیر کے دن اعلان کیا کہ ہند۔ چین سرحدی تنازعہ بہت جلد ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے تمام پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات برقرار رکھناچاہتا ہے ۔ ڈوکلم مسئلہ کا حل بہت جل نکل آئے گا اور چین بھی اپنی طرف سے مثبت پہل کرے گا۔
Hopeful Doklam row will be resolved soon: Rajnath Singh
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں