جی ایس ٹی کا 30 جون کی نصف شب سے نفاذ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-06-21

جی ایس ٹی کا 30 جون کی نصف شب سے نفاذ

20/جون
نئی دہلی
آئی اے این ایس
نیا بالواسطہ ٹیکس نظام گڈس اینڈ سرویسس ٹیکس( جی ایس ٹی) 30جون کو نصف شب پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں ایک گھنٹہ طویل تقریب میں لاگو ہگا ، جس سے1947ء کے منزل کے تعین کے لمحہ کی یادیں تازہ ہوجائیں گی ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی، نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری، وزیرا عظم نریندر مودی اور سابق وزرائے اعظم منموہن سنگھ اور ایچ ڈی دیوے گوڑا خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے یہاں پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی ۔1947میں14-15اگست کی نصف شب ملک نے انگزیروں سے آزادی حاصل کی تھی۔پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں پہلے وزیر اعظم جواہرلال نہرو نے اپنیی مشہور تقریر ٹرسٹ وتھ ڈیلیسٹینی کی تھی ۔ جیٹلی نے کہا کہ30جون کی نصف شب جی ایس ٹی لاگو ہوجائے گا۔ سنٹرل ہال میں ایک پروگرام ہوگا جس میں ارکان پارلیمنٹ، ریاستی وزرائے فینانس، چیف منسٹرس اور جی ایس ٹی کے تیاری میں مددگار عہدیدا اور با اختیار کمیٹی کے صدور نشین شرکت کریں گے ۔ ٹھیک نصف شب جی ایس ٹی لاگو ہوجائے گا۔ جی ایس ٹی کی تیاریوں میں سابقہ حکومتوں کے رول کا اعتراف کرتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ کئی حکومتوں نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ یو پی اے حکومت نے جی ایس ٹی کا اعلان 2006ء میں کیا تھا اور دستوری ترمیم2011ء میں متعارف ہوئی تھی۔ جی ایس ٹی، اتفاق رائے سے2016میں پارلیمنٹ میں منظور ہوا ۔ صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم جی ایس ٹی پر خطاب کریں گے سنٹرل ہال میں مختصر فلمیں دکھائی جائیں گی ۔ کیرالا اور جموں و کشمیر کو چھوڑ کر تمام ریاستیں ، ریاستی جی ایس ٹی قانون منظور کرچکی ہیں ۔ جیٹلی نے کہا کہ کیرالا میں یہ جاریہ ہفتہ منظوری کا عمل جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی ریاست جی ایس ٹی سے باہر رہ گئی تو تاجروں اور صارفین دونوں کا نقصان ہوگا ۔ تاجروں کو ریٹرن داخل کرنے دو ماہ کا وقت دیا گیا ہے ۔

GST Rollout On June 30 With Special Midnight Session In Parliament

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں