میک ان انڈیا کے تحت 10 نیوکلیر پاور پلانٹس کی تعمیر کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-05-18

میک ان انڈیا کے تحت 10 نیوکلیر پاور پلانٹس کی تعمیر کا منصوبہ

17/مئی
نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت کابینہ کمیٹی برائے معاشی امور نے آج کوئلہ سے متعلق نئی پالیسی کول لنکیج پالیسی کو منظوری دی ۔ اس پالیسی کے تحت تھرمل پاور پلانٹس کو ارزاں قیمت پر کوئلہ کی فراہمی ممکن ہوگی اس طرح کمپنیوں کو سستی برقی سربراہ کی جاسکے گی ۔ کابینہ کے اجلاس کی روئیداد سے میڈیا کو واقف کرواتے ہوئے مرکزی وزیر برقی پیوش گوئل نے کہا کہ اس پالیسی کو شکتی کا نام دیا گیا ہے اور اس کے ذریعہ ایسی تمام کمپنیوں کو کوئلہ فراہم کیاجائے گا جو تحریری طور پر ایسا تیقن دیں کہ وہ برقی یونٹ قائم کررہے ہیں یا اپنے پراجکٹ تکمیل کے مرحلہ میں ہیں جو آئندہ چند برسوں کے دوران مکمل ہوسکے گا۔ پیوش گوئل نے کہا کہ مکتوب تیقن پیش کرنے والوں کے ساتھ فیول ایشورنس اگریمنٹ( ایف ایس ایٌ کو بھی منظوری دے دی ۔ برقی شعبہ کے لئے لنکیج کاالاٹمنٹ ہراج کی بنیاد پر ہوگا یا برقی کی خریداری کے معاہدہ کے تحٹ ہوگا جو ریاستی و مرکزی حکومت کے برقی پیدا کرنے والے کمپنیوں کے سو ا دیگر کمپنیوں کو مسابقتی ٹیرف پر فراہم کیاجائے گا۔ مرکزی کابینہ نے ملک میں ہی کم قیمت کی ویکیسن بایوتھیروپیوٹکس (ادویات) اور طبی اور جانچ کے آلات کی ترقی کے لئے25کروڑ ڈالر(1500کروڑ روپ ے) کے بایو فارما مشن کو آج منظوری دے دی۔ پیوش گوئل نے بتایا کہ مشن میں ایک سو پچیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہندوستانی حکومت اور اتنی ہی رقم کی مدد عالمی بینک کے ذریعہ کی جائے گی ۔ یہ فارما شعبے کے صنعتوں اور اکادمیوں کی شراکت سے اس میدان میں تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنے والا پہلا مشن ہے ۔ اس مشن کو بائیوٹیکنالوجی کے سیکشن کے تحت آنے والے بائیو ٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسٹینس کونسل( بائی ریک) کے ذریعے انجام دیاجائے گا۔ گوئل نے بتایا کہ یہ ایک تحقیقی منصوبہ ہے اور حکومت کے سب کے لئے صحت کے منصوبہ کا حصہ ہے ۔ اس سے محققین اسٹارٹ اپ اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کے لئے مقامی مصنوعات کی ترقی کے لئے سازگار ماحول تیار ہوگا اور وہ عالمی سطح پر مقابلہ آرائی کے قابل بنیں گے ۔ اس سے ملک کی صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے ذریعے مثبت سماجی اثرات مرتب ہوں گے ۔مرکزی کابینہ نے میٹر نیٹی بینیفٹ کے تحت خواتین کو ان کے پہلے بچے کی پیدائش پر6000روپے کی فراہمی کو لازمی بنانے کو پورے ملک میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پیوش گوئل نے بتایا کہ اس میں زچگی فائدہ پروگرام کو پورے ملک میں نافذ کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کا مقصد خواتین کو زچگی کے وقت میںہونے والی تغذیہ عناصر کی کمی کو دور کرنے میں مدد کرنا ہے ۔ یہ رقم پہلے بچے کے حمل کے وقت سے لے کر اس کی پیدائش کے وقت تک تین قسطوں میں دی جائے گی۔ گوئل نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے خواتین کو حمل کے وقت سے بچے کی پیدائش تک مکمل آرام ملے گا اور ان کی صحت بہتر رہے گی ۔ اس سے حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے صحت کو بہتر بنانے میں کامیابی حاصل ہوگی ۔ مرکزی کابینہ نے کالے دھن کے انسداد کے مقصد سے کثیر جہتی معاہدے پر دستخط کرنے کو آج منظوری دے دی ہے۔ جس سے ٹیکس سرقہ کرنے کے مقصد سے بیس ایروزن اینڈ پرافٹ شفٹنگ( بی ای پی ایس) پر لگام لگائی جاسکے گی ۔ پیوش گوئل نے بتایا کہ سال2015میں جی بیس اور او ای سی ڈی کے اجلاس میں مودی نے یہ مسئلہ اٹھایا تھا جس کے بعد دنیا بھر کے ممالک اس معاہدے کے لئے تیار ہوئے اور اب ہندوستان اس معاہدے پر دستخط کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دستخط کرنے کی منظوری فراہم کردی ہے ۔ دنیا بھر میں تین ہزار سے زائد معاہدے کئے گئے ہیں جس پر نظر ثانی کرنا ممکن نہیں ہے ۔ اسی کے پیش نظر یہ معاہدے کئے جارہے ہیں تاکہ کوئی بھی کم ٹیکس یا صفر ٹیکس والے ممالک میں بیس ایروزن اینڈ پرافٹ شفٹنگ نہیں کرسکے گا ۔ کمپنیاں بالخصوص ملٹی نیشنل کمپنیاں ٹیکس چوری کرنے کے مقصد سے اپنے منافع کو منتقل کرتی ہیں ۔ یہ منتقلی ایسے ممالک کی اکائیوں میں کیاجاتا ہے جہاں بہت کم کارپوریٹ ٹیکس ہے یا جہاں یہ ٹیکس صفر ہے ۔ مرکزی کابینہ نے نئی دہلی کے نیشنل ڈیفنس کالج اور بنگلہ دیش میں ڈھاکہ کے نیشنل ڈیفنس کالج کے اساتذہ کے درمیان دستخط کئے گئے تبادلوں کے معاہدے کو بعد ازعمل منظوری دے دی ہے ۔ اس معاہدے کا مقصد تبادلوں کے مسلسل پروگرام کو ادارہ جاتی شکل دینا اور دونوں ملکوں کے نیشنک ڈیفنس کالجوں کے درمیان ایک پائدار نظام قائم کرنا ہے ، جس کا مقصد قومی سلامتی، ترقی اور کلیدی مطالعات کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیاجاسکے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان جغرافیائی اور ثقافتی یکسانیت کی وجہ سے دونوں ملکوں کے سامنے انسداد دہشت گردی اور مشترکہ کارروائی کی ضرورت ہے ۔ اس لئے مسلح افواج کے درمیان زیادہ بہتر تال میل اور تعاون کی ضرورت ہے۔ کلیدی اداروں کے اساتذہ کے تبادلوں سے مسلح افواج کی صلاحیتوں کو برابر کی سطح پر لانے میں مدد ملے گی اور مشترکہ خطروں اور چیلنجوں سے بہتر طور سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔ مرکزی کابینہ نے نئی دہلی میں کسٹم کے امور میں باہمی امداد اور تعاون کے لئے بھارت اور تاجکستان کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کرنے اور اس کی توثیق کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ یہ معاہدہ کسٹم سے متعلق جرائم کی روک تھام اور تحقیقات کے لئے متعلقہ معلومات کی دستیابی میں مدد کرے گا۔ امید ہے کہ اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں سہولت پیدا ہوگی اور کاروباری اشیاء کی اجازت کو یقینی بنایاجاسکے گا۔ مرکزی کابینہ نے قومی اہمیت کے ترقیاتی کاموں کو سہل بنانے کے لئے ملک کی قدیم عمارتوں اور تاریخی اہمیت کے حامل مقامات کو محفوظ علاقے میں تعمیراتی کاموں کی اجازت کے لئے قانون میں ترمیم کی اجازت دے دی ہے ۔ اس کے لئے قدیم عمارت اور تاریخی اہمیت کے حامل مقامات اور کھنڈرات قانون1958ء میں ترمیم کے لئے پارلیمنٹ میں بل لانے کو منظوری دے دی گئی ۔ نئے نظم کے تحت انتہائی ضروری عوامی تعمیراتی کاموں کے لئے قدیم عمارتوں اور تاریخی اہمیت کیے حامل مقامات کے نزدیک تعمیراتی سر گرمیوں پر سختی سے عائد پابندی میں نرمی کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔ قانون کی دفعہ دو میں تعمیرات عامہ کی نئی تشریح شامل کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ قانون کی دفعہ بیس اے میں ترمیم کرکے مرکزکی منظوری والی قومی اہمیت کے حامل پروجیکٹوں کو قدیم اور تاریخی اہمیت والے محفوظ مقامات سے سو میٹر کی دوری میں بھی تعمیر کی اجازت دی گئی ہے ۔ موجودہ قانون میں ایسے محفوظ علاقوں میں ابھی کسی بھی طرح کی تعمیراتی کام کی اجازت نہیں ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے کئی اہم پرو جیکٹوں کی راہ میں دقت آتی رہی ہے ۔ اس لئے قانون میں ترمیم کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ ملک میں نیو کلیائی توانائی کو فروغ دینے کے لئے سودیشی تکنیک سے تعمیر نیو کلیائی توانائی کے دس پلانٹ لگائے جائیں گے ۔ پیوش گوئل نے بتایا کہ پریشر ائزڈ ہیوی واٹر ری ایکٹر کے دس نیو کلیائی پاور پلانٹ لگائے جائیں گے ۔ ان کی مجموعی صلاحیت سات ہزار میگا واٹ ہوگی۔ گوئل نے بتایا کہ یہ نیو کلیائی پاور پلانٹ سرکاری کمپنیاں اور سرکاری کمپنیوں کی مشترکہ ذیلی کمپنیاں ہی لگا سکیں گی۔ ان پلانٹوں کے لئے بین الاقوامی سطح کے سلامتی پیمانے اپنائے جائیں گے ۔ گوئل نے بتایا اس سے گھریلو صنعتوں کو تقریبا ستر ہزار کروڑ روپے کے آرڈر ملنے کی امید ہیا ور33400راست یا بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔یہ پاور پلانٹ نیو کلیائی توانائی کے شعبے میں میک ان انڈیا کی پر عزم اسکیموں میں سے ایک ہوں گے ۔
India to build 10 heavy water reactors to boost nuclear power

ٹیپو سلطان مسجد کولکاتا کے امام مولانا برکتی عہدہ سے برطرف
کلکتہ
یو این آئی
متنازعہ بیانات کی وجہ سے ملک بھر میں سر خیوں میں چھائے رہنے والے کولکتہ کے قلب میں واقع ٹیپو سلطان مسجد کے امام مولانا نورالرحمن برکتی کو مسجد کمیٹی ، وقف اسٹیٹ آف پرنس غلام محمد نے عہدہ امامت سے برطرف کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ فوری طور سے مسجد کے احاطہ میں واقع اپنا کمرہ خالی کردیں۔ وقف اسٹیٹ آف پرنس غلام محمد کے بورڈ آف ٹرسٹی نے آج کلکتہ پریس کلب میں منعقدہ کانفرنس میں کہا ہے کہ مولانا ملک کے مفادات کے خلاف مسلسل بیانات دے رہے تھے ۔ ان کے بیانوں کی وجہ سے مسلمانوں کا موقف کمزور ہورہا تھا اور شہید ٹیپو سلطان کا نام بھی بدنام ہورہاتھا۔انتظامیہ نے مولانا کو متعدد مرتبہ نوٹس جاری کرکے خبردار کیا تھا کہ وہ اس طرح کے بیانات سے گریز کریں لیکن مولانا اپنی روش پر قائم رہے۔ جب انہوں نے ہندوستان میں جہاد شروع کرنے سے جیسے فتوی دینے کی بات کی تو ہم نے انہیں عہدہ امامت سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شہید ٹیپو سلطان کی شہادت کے بعد ان کے سب سے چھوٹے بیٹے پرنس غلام محمد کو کولکتہ میں منتقل کیاگیا تھا ۔ یہ مسجد اسی وقف اسٹیٹ کے تحت ہے ۔ کلکتہ میں وقف اسٹیٹ آف پرنس غلام محمد کے تحت دو بڑی مساجد مسجد ٹیپو سلطان جو ایک دھرم تلہ میں واقع ہے اور ایک ٹالی گنج میں واقع ہے۔ کے علاوہ کروڑوں کی وقف جائیداد ہیں جو معمولی رقم کرایہ پر لگی ہے۔ مولانا نور الرحمن برکتی دھرم تلہ میں واقعہ ٹیپو سلطان مسجد کے امام تھے ۔انہیں1986ء میں امامت کے عہدہ پر بحال کیا گیا تھا ۔ ان سے قبل ان کے والد مولانا سید سلمان برکتی جو مدرسہ عالیہ میں استاذ بھی تھے امام تھے ۔ خیال رہے کہ اسی سال مولانا ب رکتی نے نوٹ بندی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے وزیر اعظم کی داڑھی نوچنے والے کے لئے انعام کی رقم کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی مسلسل مولانا برکتی تنازعہ کے شکار تھے ۔ انہوں نے اپنی گاڑی سے لال بتی بھی ہٹانے سے انکار کردیا تھا جو بعد میں ریاستی وزیر فرہاد حکیم کے سمجھانے کے بعد انہوں نے بتی ہٹالی تھی ۔ مولانا نور الرحمن برکتی کا شمار چیف منسٹر ممتا بنرجی کے قریبی لوگوں میں ہوتا ہے ۔
Mosque board sacks Kolkata's Imam Barkati

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں