تعلیمی اسناد کی توثیق کے لئے ای۔ سند پراجکٹ کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-05-25

تعلیمی اسناد کی توثیق کے لئے ای۔ سند پراجکٹ کا آغاز

24/مئی
نئی دہلی
یو این آئی
CBSE launches eSanad for online document verification
طلبہ بیرونی ممالک میں مقیم ہندوستانی نژاد افراد کو جنہوں نے سی بی ایس سی کے ذریعہ دسویں اور بارہویں جماعت کا میاب کی ہے ، کو سہولت پہنچاتے ہوئے حکومت نے آن لائن ذرائع سے ان کے سرٹیفیکٹس کو توثیق یا اٹیسٹ کیا جاسکتا ہے ۔ وزارت خارجی امور کی جانب سے گزشتہ سال جاری کردہ، ای‘ سند ویب سائٹ سے سرٹیفکٹس کو منسلک کیا جاسکتا ہے ۔ سی بی ایس ای کی آن لائن تعلیمی ذخیرہ پریرم میجوشنا اور وزارت خارجہ کے مشترکہ پورٹل کا مشترکہ طور پر وزیر خارجہ سشما سوراج، وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاؤڈیکر اور وزیر الکٹرانک و آئی ٹی وری شنکر پرساد نے افتتاح کیا۔ ای سند کی شروعات کا مقصد آن لائن ذریعہ سے بغیر رقم، بغیر دفتری و کاغذی کارروائی کے دستاویزات کی تنقیح کرتے ہوئے ہندوستان اور بیرون ہند خدمات فراہم کرنا ہے ۔ وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ سی بی ایس سی کے اکیڈیمی ذخیرہ کے ساتھ ای سند کے آغاز کے بعد اگلا قدم قومی سطح پر تعلیمی سندوں کا جمع کرنا ہے ۔ اس کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہ ای سند کے قیام کے ذریعہ ان کی زارت کا مقصد تمام گنجلک کارروائیوں کو سمیٹنا، وقت کی بچت اور عام آدمی کو دقت سے بچانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر خدمات جیسے ای۔ مدد بیرون ملک کام کرنے والے ہندوستانی مزدوروں اور ای میگریشن کے ذریعہ ہندوستانیوں کی امیگریشن کی تمام تر کارروائیوں کو آن لائن ذریعہ سے مکمل کرنا ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یونیورسٹیز کے ڈاٹا جسے وزارت فروغ انسانی وسائل تیار کررہی ہے ۔ کو ای سند سے جوڑا جائے گا۔ سشماسوراج نے بتایا کہ اس پورٹل کے تحت سینٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کے نتائج پر ینام منجوشا اور تلنگانہ حکومت کے نتائج پورٹل سے شامل کردیا گیا ہے ۔ بچے اس پورٹل کے ذریعے معمویل فیس دے کر مصدقہ الیکٹرانک سرٹیفکیٹ اور مارکشیٹ حاصل کرسکیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ای۔ سند کو ابھی پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا ہے ۔ جلد ہی تمام48ثانوی تعلیمی بورڈ، ریاستی اور مرکزی یونیورسٹیوں ، مرکزی اداروں کے زیر تعمیر مربوط ڈیجیٹائزڈ قومی سر ٹیفکیٹ ریپوزیٹری کو بھی شامل کردیاجائے گا۔ سشما سوراج نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پہلے کابینہ اجلاس میں کہا تھا کہ پیچیدہ طریقہ کار کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف ہوتی اور بہتوں کو بدعنوانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے محکمہ نے پاسپورٹ سے متعلق ضوابط کو آسان بنایا ہے جس سے پاسپورٹ کی درخواستوں میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اسی طرح سے تارکین وطن مزدوروں کے لیے ای،مائیگریٹ اور غیر مقیم ہندوستانیوں کے لئے ای۔ مدد پورٹل بھی لوگوں کے لئے کافی راحت لے کر آیا ہے ۔ روی شنکر پرساد نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو آسان قابل رسائی، سستی، جامع اور ترقیاتی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے ای۔ اسپتال ڈیجیٹائزڈ بینفٹ ٹرانفسر، ای ویزا وغیرہ کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ اس سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہوا ہے اور کرپشن پر لگام لگا ہے ۔ جاوڈیکر نے کہا کہ اس پہل سے طالب علموں کو اب مختلف مقامات میں دوڑ دھوپ نہیں کرنی ہوگی ۔جلد ہی48بورڈ اور سو مرکزی ادارے اس پورٹل میں شامل کرلئے جائیں گے ۔سی بی ایس ای کے سربراہ آر کے چتر ویدی نے بتایا کہ2014سے2017تک دسویں،اور بارہویں کے تقریبا37لاکھ طالب علموں کی مارک شیٹ، سرٹیفکیٹ اورمائیگریشن سرٹیفکٹ پر ینام مجو شا سے دستیاب کرائی گئی ہیں۔ اس پورٹل سے آن لائن مصدقہ سرٹیفکیٹ سوروپے کی فیس د ے کر حاصل کیا جاسکتی ہے ۔
CBSE launches 'eSanad' for online document verification

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں