آفریقہ کی ترقی کے لئے ہندوستان اور جاپان کا مشترکہ منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-05-24

آفریقہ کی ترقی کے لئے ہندوستان اور جاپان کا مشترکہ منصوبہ

23/مئی
گاندھی نگر
پی ٹی آئی، یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایشیا آفریقہ ترقی کی راہداری کو آگے بڑھایا جس کی ہندوستان اور جاپان نمدد کررہے ہیں۔ چین کی جانب سے شروع کردہ اوبی او آر( ون بیلٹ۔ ون روڈ) پروگرام کے چند دنوں بعد گجرات میں آفریقن ڈیولپمنٹ بینک کی52ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا اجلاس عمل میں آیا۔ یہ اجلاس ہندوستان میں پہلی مرتبہ منعقد ہورہا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آفریقی ممالک کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری تعاون کی بنیاد پر ہے، جو آفریقی ممالک کی ضروریات کے لحاظ سے ہے ۔ ایشیا اور آفریقہ کے درمیان ترقی کی راہداری کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے حالیہ دورہ جاپان میں کے دوران یہ پراجکٹ زیر بحث آیا تھا ۔ صدر چین کی پرعزم شروعات جس کے تحت ہمہ بلین ڈالر کے اوبی او آر پراجکٹ جو یوروپ ، ایشیاء کے بری راستہ اور بحری راستہ کے سمندری راستہ سے گزرے گا ۔ اس پراجکٹ کے باعث دفاعی حالات میں آئے وزیر اعظم مودی نے آج کہا کہ میرے دورہ جاپان کے موقع پر وزیر اعظم شنیزواپے سے ملاقات میں ایشیا آفریقہ شراکت پر بات چیت ہوئی تھی ۔ میں مشترکہ اعلامیہ کو یاد کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں جس میں ایشیا، آفریقہ ترقی کی راہداری کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تقریبا 80رکن ممالک والے افریقی ترقیاتی بینک گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کے سالانہ اجلاس کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے ملک کو نیا ہندوستان بنانے کے اپنی حکومت کی کوششوں اور منصوبوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ایسی کوششوں اور بنیادی ڈھانچہ ، توانائی وغیرہ شعبوں میں خطیر سرمایہ کاری کی بدولت اگلے سال تک ملک میں ایک بھی ایسا گاؤں نہیں رہے گاجہاں پر بجلی کی پہنچ نہ ہو ۔ چار افریقی ممالک کے موجودہ یا سابق سربراہان اور نمائندوں کی موجودگی میں یہاں کل سے شروع ہونے والی اس میٹنگ کا آج باضابطہ افتتاح مودی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دونوں تہذیبیں مسلسل مستحکم ہوئی ہیں۔ سواحیلی زبان میں بہت سے الفاظ ہندی کے ہی ہیں۔ انہوں نے افریقی ممالک کی آزادی کی تحریک میں ہندوستانیوں کے کردار کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی نے اپنی تحریک عدم تشدد کے ہتھیار کو جنوبی افریقہ میں ہی تیز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بر اعظموں میں تعلقات مزید مضبوط ہی ہوئے ہیں اور ہندوستان کو اس پر فخر ہے ۔ سال2014ء میں وزیر اعظم بننے کے بعد سے انہوں نے افریقہ کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے انہوں نے دیگر ہندوستان وزراء، صدر جمہوریہ اور نائب صدر نے افریقی ممالک کے پیہم دورے کئے ہیں۔ تعلیم کے میدان میں بھی دونوں میں گہرا رشتہ ہے اور تیرہ سربراہوں سمیت دیگر معز ز افریقی شخصیات نے ہندوستانی اداروں میں تعلیم حاصل کی ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت بھی بڑھی ہے ۔ ہندوستان اور جاپان نے مل کر بھی افریقہ کی ترقی کے لئے منصوبہ بنایا ہے ۔ ہندستان کے پرائیویٹ سیکٹر نے بھی گجرات میں گزشتہ بیس سال میں54ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ہے ۔ ہندوستان وہاں سب سے بڑے پانچ سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے ۔ نریندر مودی نے کہا کہ ہندستان زراعت میں خوشحالی لانے کے معاملے میں افریقی ترقیاتی بینک سے سیکھنا چاہتا ہے جس کا استعمال سال2022تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے منصوبے کے لئے وسائل، مارکیٹ کی دستیابی وغیرہ کے لئے کیاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں افراط زر جیسے بڑے اقتصادی اشاروں کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے محدود وسائل کے ساتھ غربت کے خاتمے اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی وغیرہ کے کام کرنے ہیں۔ ہندوستان نے کم نقد والی معیشت کی پہل کے معاملے میں کینیا کی کامیاب موبائل بینکاری نظام سے بہت کچھ سیکھا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کے تین سال کے دوران مالیاتی خسارہ، ادائیگیوں کے توازن کا خسارہ اور افراط زر کی سطح نیچے آگئی ہے جب کہ جی ڈی پی فاریکس ذخائر اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے ۔ نریندر مودی نے ہندوستانی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے سرکاری امداد کو براہ راست بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے تناظر میں رسوئی گیس سبسڈی کے ذریعے کی گئی چار ارب ڈالر کی بچت کا ذکربھی کیا۔
India-Japan partnership to play key role in Asia-Africa corridor

دہلی کارپوریشن ضمنی انتخابات ۔ بی جے پی کو دھچکا ۔ اے اے پی اور کانگریس کو 1-1 سیٹ
نئی دہلی
یو این آئی
دہلی کے تینوں میونسپل کارپوریشنوں میں28دن قبل شاندار جیت درج کرنے والی بی جے پی کو زبردست دھچکا لگا ہے ۔ دو وارڈوں کے لئے ہوئے انتخاب میں ایک وارڈ میں کانگریس اور ایک میں عام آدمی پارٹی کو فتح حاصل ہوئی ہے ۔ تینوں کارپوریشنوں کے26اپریل کو آئے نتائج میں بی جے پی کو270میں سے181وارڈوں میں فتح حاصل ہو ئی تھی اور اس نے تینوں کارپو ریشنوں پر قبضہ کرلیا تھا۔ آج آئے نتائج میں بی جے پی دونوں سیٹوں پر ہار گئی ۔ موج پوروارڈ میں تو وہ تیسرے نمبر پر رہی۔ مشرقی دہلی میونسپل کاریویشن کے موج پور اور شمالی میونسپل کارپوریشن کے سرائے پیپل تھلا وارڈ کے انتخابات ایک ایک امید وار کے انتقال کے بعد23اپریل کو ملتوی کردئیے گئے تھے۔ سرائے پیپل تھلا میں کانگریس کے مکیش گوئل نے بی جے پی کے منگت رام شرما کو2743ووٹ ملے ۔ موج پور سے عام ادمی پارٹی کی ریشما نے کانگریس کی دیکھا کو699ووٹوں سے شکست دی۔ ریشما کو9374اور دیکھا کو8675ووٹ ملے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں