بجٹ اجلاس کو ملتوی کرنے کا مطالبہ عوام مخالف ہے - وینکیا نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-07

بجٹ اجلاس کو ملتوی کرنے کا مطالبہ عوام مخالف ہے - وینکیا نائیڈو

نئی دہلی
پی ٹی آئی
اپوزیشن پارٹیوں کے بجٹ اجلاس کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کو مخالف عوام قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ مرکزی بجٹ ملک کے لئے ہے اور یہ کسی مخصوص ریاست کے لیے نہیں ہوگا۔ بجٹ نہیں کا مطلب ترقی نہیں، فلاح و بہبود نہیں، آیا آپ ایسا چاہتے ہیں اور غریب عوام اور کسانوں کو مدد کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ آیا یہ آپ کی خواہش ہے کہ آپ مرکزی بجٹ کی مخالف کیوں کررہے ہیں؟ آیایہ آپ کی خواہش ہے آپ مرکزی بجٹ کی مخالفت کیوں کررہے ہیں؟ وینکیا نائیڈو نے یہ بات کہی ۔ وہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات سے قبل یکم فروری کو مرکزی بجٹ کی پیشکشی کو ملتوی کرنے اپوزیشن پارٹیوں کے مطالبہ کے تعلق سے ایک سوا ل پر جواب دے رہے تھے کہ مرکزی بجٹ کو رائے دہی کے آخری دن 8مارچ تک ملتوی کیا جائے۔ یہاں نامہ نگاروں سے با ت چیت کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ بجٹ کسی مخصوص ریاست کے لئے نہیں ہوگا ۔ بجٹ عوام کے تعلق سے اور ان کے مستقبل کے لئے ہوگا اور بجٹ میں ٹیکس کی تجاویز اور مالیاتی ماڈل شامل ہوں گی۔ یہ پارلیمنٹ کے روبرو پیش کیاجائے گا جو ملک کے لئے ہوگا۔ یہ کسی مخصوص ریاست کا بجٹ نہیں ہوگا۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اپوزیشن کی جانب سے اٹھایا گیا اعتراض کیا ہے؟ دن کے آخر میں وہ مودی حکومت کے خلاف غلط اطلاع ان کی ان کی تمام کوششوں کی ناکامی سے خوفزدہ ہیں اور نوٹ بندی پر اپوزیشن کی تازہ غلط اطلاعات ان کے لئے ایک سہارا ہے ۔ اب ان کو یہ احساس ہوچکا ہے ۔ آپ نے دیکھا کہ سروے کے بعد سرے کیا گیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حتی کہ اتر پردیش میں نوٹ بندی کی بڑے پیمانے پر تائید کی جارہی ہے اور اپوزیشن پارٹیاں لڑ کھڑا رہی ہیں۔ اب انہوں نے ایک بار پھر اپنا ایجنڈہ تبدیل کردیا ہے اور اب وہ بجٹ کو روکنے کی کوشش کررہے ہیںجو ایک بار پھر مخالف عوام اقدام ہے اور ان کے لئے یہ ایک سہارا ہے ۔ اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی میں خاندانی جھگڑے کے مسئلہ کے تعلق سے پوچھنے پر نائیڈو نے کہا کہ بی جے پی ترقی کے مسئلہ پر اتر پردیش انتخاب میں مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ خاندان کے اندر کون فتح یاب ہوگا ؟ لیکن عوام پانچ برسوں کے لئے پارٹی کو ایک موقع دیں گے کیوں کہ سماج وادی پارٹی اپنے وعدوں کی تکمیل نہیں کرسکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی ریاستیں جو بیمارو سے موسوم گروپ کے ساتھ جھا ر کھنڈ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ میں قبل ازیں وہاں بی جے پی حکومتوں کی تشکیل کے بعد ترقی ہوئی ہے۔ ٹی ایم سی کے تعلق سے ایک سوال پر نائیڈو نے کہا کہ چند الزامات ہیں جو ماضی میں لگائے گئے تھے اور حکومت تحقیقاتی ایجنسیوں کو اپنا کام آزادی کے ساتھ کرنے کی اجازت دے رہی تھیں۔

Union Budget for country, not state specific: Venkaiah Naidu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں