بنگلور میں پرواسی بھارتیہ دیوس کا رنگا رنگ آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-08

بنگلور میں پرواسی بھارتیہ دیوس کا رنگا رنگ آغاز

بنگلورو
آئی اے این ایس
14ویں پرواسی بھارتیہ دیوس یانان ریسڈنٹ انڈین ڈے کا ہفتہ کے دن یہاں رنگا رنگ آگاز ہوا ۔ دنیا بھر سے ہندوستانی تارکین وطن کی نوجوان نسل کا مادر وطن سے رشتہ جڑا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کے دن باقاعدہ اس کا افتتاح کریں گے اور وزیر اعظم پرتگال انٹونیو کوسٹا کی موجودگی میں کلیدی خطبہ دیں گے ، پرتایل وزیر اعظم پرواسی بھارتیہ دیوس میں مہمان خصوصی ہیں۔ کرناٹک کے وزیر صنعت ٓروی دیش پانڈے نے سہ روزہ پرواسی بھارتیہ دیوس کے اففتاحی اجلاس میں کہا کہ ہندوستان کی پیسنٹھ فیصد آبادی پینتیس سال سے کم عمر کی ہے ۔ نوجوان تارکین وطن کے لئے دوستی کا بہترین موقع ہے ۔ تارکین وطن کی نوجوان نسل ملک کی روایات اور اس کے مالا مال ورثہ ثقافت سے جڑ سکتی ہے ۔ یوتھ پراسی بھارتیہ دیوس کے افتتاحی اجلس سے خطاب کرتے ہوئے مملکتی وزیر خارجہ جنرل وی کے سنگھ نے کہا کہ2020 تک ہنودستان میں اوسط عمر انتیس سال ہوجائے گی۔ اس طرح وہ دنیا کا سب سے نوجون ملک بن جائے گا۔ اس کی 64فیصد آبادی کام کرنے کے لائق ہوگی۔ وزیر اعظم کا ویزن ہنودستان کو2022 تک ہنر کا دارالحکومت بنادے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خواب ہے کہ ہندوستان کو خوشحال، ہنر مند ، صاف ستھرا اور پر امید ملک بنایاجائے ۔ انہون نے کہا کہ ہم اس خواب کی تعبیر ڈھونڈنے میں اپنے دوستوں اور شراکت دار ممالک کی سمت دیکھتے ہیں۔ ہمارا چیالنج آپ کے لئے مواقع پیدا کرتا ہے۔ دنیا بھر میں نوجوان ہنودستانی تارکین وطن کے تعاون کی ستائش کرتے ہوئے مرکزی وزیر اسپورٹس وجئے گوئل نے کہا کہ امریکی بزنس میگزین فوربس نے سوپر اچیورس کے طور پر تقریباتیس ہندوستانیوں کا نام لیا ہے۔ جو تیس برس سے کم عمر کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ گوگل، مائیکرو سافٹ اور پیپسیکو کے چیف ایکزیکٹیو زسندر یچائی، ستیہ ناویلا اور اندرانوئی ہنودستانی نزاد ہیں۔ امریکہ کے نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ساؤتھ کیرولینا کی گورنر نیکی ہیلی کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر بنایا ہے۔ نیکی ہیلی ہندوستانی ایمگرنٹ والدین کی بیٹی ہیں۔ پرواسی بھارتی دیوس کرناٹک میں پہلی مرتبہ دارالحکومت کے مضافات بنگلورا انٹر نیشنل ایگزیبیشن سنٹر میں منعقد ہورہا ہے ۔ سہ روزہ این آر آئی ڈے میں 72 ممالک سے تقریبا1800این ٓر آئیز شرکت کررہے ہیں۔ پرواسی دیوس روایتی طور پر9 جنوری کو مہاتما گاندھی کی جنوبی ٓفریقہ سے ہندوستان واپسی کی یاد میں منایاجاتا ہے ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی پیر کے دن پرواسی بھارتیہ دیوس سمان ایوارڈ تقسیم کریں گے اور اختتامی خطہ دیں گے۔

Pravasi Bharatiya Divas 2017 at Bangalore

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں