ہند اور کرغیزستان دہشت گردی سے متحدہ مقابلہ کریں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-12-21

ہند اور کرغیزستان دہشت گردی سے متحدہ مقابلہ کریں گے

20/دسمبر
ہند۔ کرغیزستان، دہشت گردی سے متحدہ مقابلہ کریں گے
دورہ کنندہ صدر کے ساتھ مشترکہ پیریس کانفرنس سے مودی کا خطاب
نئی دہلی
آئی اے این ایس
ہندوستان اور کرغیزستان نے آج نوجوانوں کو دہشت گردی ، انتہا پسندی اور ریاڈیکل ازم کے مشترکہ چیلنجس کا شکار بننے سے روکنے مل جل کر کام کرنے کا عہد کیا۔ وزیرا عظم نریندرمودی نے یہ بات بتائی۔ وفود کی سطح کی بات چیت کے بعد یہاں کرغیز صدر الماس بیگ اتم بائیف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ دونوں ملکوں نے باہمی روابطکو مختلف جہتیں عطا کرنے اور ان میں اضافہ کرنے کی مشترکہ ترجیح پر توجہ مرکوز کی۔ ہم نے اپنے نوجوانوں اور معاشرہ کو دہشت گردی، انتہا پسندی اور ریاڈیکل ازم کے مشترکہ چیلنجس کا شکار بننے سے محفوظ رکھنے کے لئے مل جل کر کام کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے اپنے مشترکہ مفاد کے لیے ان چیلنجس کا مقابلہ کرنے اور ان پر قابو پانے ایک دوسرے کے ساتھ تا ل میل اور ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت سے بھی اتفاق کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان وسطی ایشیا کو پائیدار امن، استحکام و خوشحالی کا خطہ بنانے کے مشترکہ مقصد میں کرغیزجمہوریہ کو اپنا قابل قدر شراکت دار تصور کرتا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ دونوں ملکوں نے دفاعی شعبہ میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا، انہوں نے کہا کہ کرغیز۔ ہندو ماؤنٹین بائیو میڈیکل ریسرچ سینٹر کامیاب اشترا کی بہترین مثال ہے ۔ یہ تحقیق کی ثمر آور پہل ثابت ہوا ہے جس میں ہمیں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ مودی نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں نے کرغیز جمہوریہ میں ہند۔ کرغیز مشترکہ فوجی تربیتی مرکز پر بھی کام شروع کردیا ہے۔ انہوں نے باہمی اقتصادی تعاون پر بھی زور دیا اور کہا کہ وہ اور صدر اتمبائیف اس بات سے متفق ہیں کہ ہمیں اپنی معیشتوں کو مزید گہرائی سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ہم باہمی تجارتی و اقتصادی روابط کو مستحکم بنانے اور عوام سے عوام کے تبادلوں کو آسان بنانے کے لئے کام کریں گے ۔ ہم دونوں منلکوں میں صنعتوں اور تجارتوں کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔کہ وہ طبی نگہداشت ، سیاحت انفارمیشن ٹکنالوجی، زراعت، کانکنی اور توانائی کے شعبوں میں مواقع تلاش کریں۔
India, Kyrgyzstan seek a global pact against terror

آر بی آئی قواعد بھی وزیر اعظم کے لباس کی طرح تبدیل
نوٹ بندی کے بعد متواتر ضوابط میں تبدیلی پر راہول گاندھی کی تنقید
نئی دہ لی
پی ٹی آئی
آر بی آئی کی جانب سے منسوخ شدہ پانچ سو اور ہزار روپے کے نوٹوں کو ڈپازٹ کرنے کے سلسلہ میں تحدیدات کے اعلان کے بعد وزیر اعظم پر ایک اور حملہ کرتے ہوئے راہول گاندھی نے آج کہا کہ ملک کا مرکزی بینک اس طرح قواعد تبدیل کررہا ہے جس طرح وزیر اعظم اپنا لباس تبدیل کرتے ہیں۔ کانگریسک ے نائب صدر ٹوئیٹر پر تحریر کرتے ہوئے وزیرا عظم کو لتاڑاہے۔ قبل ازیں اے آئی سی سی نے تحدیدات کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔ ان تحدیدات کے تحت30دسمبر تک ہر اکاؤنٹ میں صرف ایک بار پانچ ہزار روپے مالیت کے منسوخ شدہ نوٹ جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ گاندھی نے ٹوئیٹر پر کہا کہ آر بی آئی قواعد کو ایسے تبدیل کررہا ہے جیسے وزیر اعظم اپنا لباس تبدیل کرتے ہیں۔ مابعد نوٹ بندی آر بی آئی کے اعلان کردہ قواعدپر ایک مضمون بھی پوسٹ کیا گیا ہے ۔ کانگریس قائد نوٹ بندی مسئلہ پر جنگ کو وزیراعظم کے علاقہ تک لے جانے تیار ہیں۔ وہ کل گجرات میں مہسانہ مقام پر ایک جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ جونپور میں کل ایک جلسہ میں راہول نے کہا تھا کہ صرف ایک فیصد افراد ملک کی دولت کا60فیصد رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے نوٹ بندی کے ذریعہ99فیصد دیانتدار عوام کا مضحکہ اڑایا ہے ۔ گجرات کے بعد، گاندھی یوپی( جہاں انتخابات منعقد ہونے والے ہیں) میں22دسمبر کو بہرائچ کے مقام پر جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ دوسرے دن اتر کھنڈ کے اموڑہ علاقہ میں ایک جلسہ سے خطاب کریں گے۔ اتر کھنڈ میں بھی آئندہ سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے ۔ راہول گاندھی ہماچل پردیش میں دھرم شالہ مقام پر ایک جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے بھی نئی تحدیدات کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مایوس حکومت کا مایوس کن اقدام ہے اور یہ ایسے وقت کیاجارہا ہے جب کہ ذخیرہ کرنے والے اپنی رقم اکٹھا کرتے جارہے ہیں اور متوسط طبقہ قلاش ہوچکا ہے ۔ کئی ٹوئیٹس میں انہوں نے کہا کہ قدیم نوٹس 15دسمبر تک قابل استعمال رہے ۔ ہم مابقی نوٹوں کو 30دسمبر تک کیون ڈپازٹ نہیں کرسکتے۔ چدمبرم نے کہا کہ آر بی آئی نے ڈپازٹ پر نیا قاعدہ بنایا ہے ۔ وزیر فینانس تضاد رکھتے ہیں ، شہری کس پر یقین کریں، کوئی معقول پسندی نہیں ہے ۔

حج کو سہل بنانے ہندوستان سے مکمل تعاون کا تیقن
سعودی سفیر سے مختار عباس نقوی کی بات چیت۔ حج ویب سائٹ کا آغاز
نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج سعودی عرب کے سفیر متعینہ ہند سعود محمد العستی سے بات چیت کی تاکہ ہندوستانی عازمین کے لیے امور حج کی بہ آسانی اور محفوظ ادائیگی پر تبادلہ خیال کیاجاسکے۔ مرکزی مملکتی وزیر اقلیتی امور( آزادانہ چارج) نے نامہ نگاروں کوبتایا کہ العستی نے حج کے سلسلہ میں ہندوستان سے مکمل تعاون کا تیقن دیا ہے ۔ ایک علیحدہ تقریب میں نقوی نے حج ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا تاہ سالانہ فریضہ سے متعلق امور کو سمجھنے میں عازین کی مدد کی جاسکے اور انہیں معلومات فراہم کی جاسکیں۔ نقوی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ملک کے عازمین کے لئے محفوظ اور سہل حج کو یقینی بنانے ہم نے سعودی عرب کی انتظامیہ کے ساتھ اپنے تال میل میں اضافہ کیا ہے۔ ان کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر میں نے آج سعودی سفیر سے ملاقات کی۔ اور تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے حکومت کو تیقن دیا ہے کہ وہ ہندوستانی عازمین کی ہر ممکن مدد کریں گے ۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ وہ سینئر عہدیداروں اور حج کمیٹی کے ارکان پر مشتمل ایک وفد کی جدہ کے لئے قیادت کریں گے تاکہ حج کے سلسلہ میں اجلاس منعقد کیاجاسکے اور متعلقہ انتظامات کئے جاسکیں۔ یہ دورہ جنوری کے پہلے ہفتہ میں ہوگا ۔ نقوی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت انتظامات کی نگرانی اور حج2017کے دوران مقامی حکومت کے ساتھ تال میل کے لئے سینئر عہدیداروں کو سعودی عرب مین تعینات کرے گی ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزارت، عازمین کی شکایات کا جائزہ لینے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کا منصوبہ رکھتی ہے جن میں ہندوستان کے21مقامات روانگی پر وصول کئے جانے والے فضائی کرایہ میں مبینہ فرق کی شکایات بھی شامل ہیں۔ نقوی نے یہ بھی بتایا کہ وزارتِ شہری ہوا بازی کے عہدیداروں سے بات چیت کی گئی تاکہ عازین کے لئے جدید سہولتوں سے لیس طیارے فراہم کئے جاسکیں۔ ویب سائٹ کا آغاز کرتے ہوئے جو ہند، اردو اور انگریزی زبانوں میں دستیاب ہے، نقوی نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ زیادہ سے زیادہ عازمین کو اپنی سہولت کی خاطر اور شفاف پراسیسنگ کے لئے اپنی درخواستیں آن لائن روانہ کرنا چاہئے ۔ آئندہ سال حج کے لئے درخواستیں 2جنوری کے بعد سے دستیاب رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سل مجموعی طور پر45,843درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن کے منجملہ صرف11فیصد آن لائن وصول ہوئی تھیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ عازمین ایسا ہی کریں۔ ہم ایک موبائل اپلیکیشن بھی لانچ کریں گے تاکہ آن لائن درخواستوں کی روانگی میں عازمین کی مدد کی جاسکے۔ وزیر موصوف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق عازمین آن لائن، بذریعہ ڈیبٹ کارڈ یا نقد ادائیگی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مطلع کیا کہ ویب سائٹ پر وزارت ، محکمہ حج، حج کے اصول و ضوابط ، حج کمیٹی آف انڈیا اور خانگی ٹور آپریٹرس کے بارے میں تفصیلی معلومات دستیاب ہیں۔ اس ویب سائٹ پر حج کے دوران کرنے اور نہ کرنے کے امور کی بھی صراحت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حج کے مختلف پہ لوؤں کے بارے میں ایک فلم بھی دستیاب ہے۔ حج2016کے لئے حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ ملک کے21مختلف مقامات سے 99,903عازین جدہ روانہ ہوئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں