ہندوستانی افواج کی شجاعت پر شک و شبہ کی ضرورت نہیں - وزیر دفاع پاریکر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-07

ہندوستانی افواج کی شجاعت پر شک و شبہ کی ضرورت نہیں - وزیر دفاع پاریکر

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا ہے کہ دہشت گردی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے لئے ایک برا چیالنج بن گئی ہے اس لئے اس کی روک تھام پر اولین توجہ دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو چاہئے کہ جہاں کہیں دہشت گردی کی سر گرمیوں کا علم ہو تو ہم فوری اس کی روک تھام کے لئے اقدامات شروع کردیں اور اس کی سخت مخالفت کی جائے اور اس عمل کو ایک ریاستی پالیسی کے آلہ کے طور پر اہمیت دیتے ہوئے اس کو روبہ عمل لایاجائے ۔ انہوںنے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام کے اشتراک و تعاون کی ضرورت ہے ۔ مرکزی وزیر نے ان تاثرات اور احساسات کا اظہار یہاں ڈیفنس یونیورسٹیز کے صدور کی20ویں ایشین ریجنل فورم کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج کی جانب سے سرحد پر موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں اری میں فوجی کیمپ پر کئے گئے حملہ کا تذکرہ کیا جس میں انیس سپاہی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی جانب سے28اور29ستمبر کی درمیانی شب ایک سرجیکل حملہ کیا گیا تاکہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے اڈوں کا صفایا کیاجاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے اجتماعی طور پر اقدامات کئے جائیں ۔ اس تین روزہ اجلاس میں23رکن ممالک کے نمائندے شرکت کررہے ہیں جس میں چین، جاپان، فلپائنس، وینتام، روس، ای یو اور ایشین سکریٹریٹ کے علاوہ ہندوستان بھی شامل ہے جب کہ اکتوبر2003میں نئی دہ لی میں منعقدہ اجلاس کی میزبانی ہندوستان کرچکا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق مرکزی وزیر منوہر پاریکر نے آج کہا کہ دہشت گردوں کے نٹ ورک کو تباہ کرنے کے لئے متحدہ طور پر کوششیں کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے ایشیائی ممالک پر زور دیا کہ وہ اس مقصد کے لئے ایک پالیسی مرتب کرنے کے علاوہ اشتراک و تعاون کریں کیونکہ دہشت گردی علاقہ کے لئے ایک چیالنج بن چکی ہے ۔ پاریکر نے اس طرح کے ریمارکس اس وقت کئے جب کہ دہشت گردوں کی جانب سے جموں و کشمیر میں ایک دن قبل ہی حملہ کیا گیا ہے جس کے تعلق سے سمجھاجاتا ہے کہ ان دہشت گردوں کو پاکستان کی پشت پناہی حاصل رہی ۔ منوہر پاریکر نے ان افراد کی وفاداری کے تعلق سے استفسار کیا ہے جو کہ ہندوستان کی فوجی کارروائی پر شک و شبہ کا اظہار کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی جانب سے سرجیکل حملہ کا ثبوت طلب کرتے ہوئے شک و شبہ کا اظہار کرنے والے افراد ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے تعلق سے کوئی ویڈیو پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے پاکستانی فوج کی مقبوضہ کشمیر کی گئی کارروائی کو ایک مکمل سرجیکل حملہ قرار دیا اور کہا ہے کہ ہندوستانی فوج کی یہ کارروائی سو فیصد مکمل رہی۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ح کومت میں ملک کی سرحدات پوری طرح محفوظ ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ہم کو بعض عناصر کے تعلق سے چوکس رہنے کی ضرورت ہے جو کہ ملک کی افواج کی کارروائی پر شک و شبہ کا اظہار کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ہماری افواج کی بہ ادری پر تاحال کوئی شک و شبہ نہیں رہا لیکن پہلی مرتبہ اس طرح کے شک و شبہات کا اظہار کیاجارہا انہوں نے سی این ایس نیوز18کی رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں پاکستان کے پولیس عہدیدار نے سرجیکل حملہ کئے جانے کا اعتراف کرلیا ہے اس لئے اب کوئی ویڈیو اور ثبوت پیش کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔ پاریکر نے ان احساسات کا اظہار بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی سابق فوجیوں نے سرحدات پر لڑنے کے تعلق سے رضا مندی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرحد پر لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ بشرطیکہ اس کے لئے ہدایت دی جائے ۔ مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ ہم کو چوکس رہنا چاہئے کیونکہ پاکستان اور وہاں کے دہشت گرد مایوسی کے عالم میں ہندوستان پر حملے شروع کرسکتے ہیں ۔ کیونکہ وہ ہندوستان کی فوجی کارروائی کے بعد شرم محسوس کررہے ہیں ۔

nobody had expressed doubts about the bravery of the Indian soldiers, Defence Minister Manohar Parikkar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں