انڈین ایر فورس کے 84 ویں یوم تاسیس پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-08

انڈین ایر فورس کے 84 ویں یوم تاسیس پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد

نئی دہلی
یو این آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے ہندوستانی فضائیہ کے84ویں یوم تاسیس پر فضائیہ کے افسران اور عملے کو مبارکباد دی ہے ۔ واضح ہو کہ فضائیہ کا یوم تاسیس 8اکتوبر کو منایاجاتا ہے ۔ اس موقع پر ا پنے پیغام میں مسٹر مکھرجی نے کہا مجھے یہ جان کر انتہائی مسرت ہوئی کہ ہندوستانی فضائیہ8اکتوبر 2016کو اپنا84واں یوم تاسیس منارہی ہے ۔ ملک و قوم کو فضائیہ کی اہلیت اور قابلیت پر انتہائی فخر ہے۔ فضائیہ نے پچھلی80فضائیہ دہائیوں کے دوران انتہائی پیشہ ور اور جنگ کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے والی طاقت کی شکل میں ابھر کر سامنے آئی ہے ۔ اس نے ہمارے آسمانوں کی حفاظت کے کام میں امتیازی درجہ حاصل کیا ہے اور ناگہانی آفات کے موقع پر راحت اور بچاؤ کے کاموں میں زبردست امداد فراہم کرائی ہے ۔ نیلی وردی میں ملبوس فضائیہ کی خواتین اور مردوں پر مشتمل عملے نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں بے نظیر ہمت و استقلال کا مظاہرہ کیا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ فضائیہ کی جدید جاری کا جاری عمل ہندوستانی فضائیہ کو مزید طاقتور اور ایسی حکمتی طاقت کی شکل میں سامنے لائے گا جو مستقبل کے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی اہل ہوگی ۔ مجھے یقین واثق ہے کہ ہماری فضائیہ ہمارے آسمانوں کی حفاظت کے لئے ہمیشہ ہوشیار اور مستعد رہے گی اور اپنی مہارت کے اعلیٰ معیار برقرار رکھے گی۔ اس موقع پر میں ہندوستانی فضائیہ کے تمام عملے، افسران اور جوانوں اور فضائیہ میں مصروف عمل شہری لوگوں اور ان کے کنبوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آنے والے برسوں میں ان کی مسلسل کامیابی کے لئے دعا گو ہوں ۔

President Wishes Indian Air Force On Its 84th Anniversary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں