وارانسی میں گنگا کے پل پر بھگدڑ - 24 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-16

وارانسی میں گنگا کے پل پر بھگدڑ - 24 افراد ہلاک

وارانسی، چنداولی
پی ٹی آئی
وارانسی اور چنداولی کی سرحد پرو اقع پر ہجوم راج گھاٹ پر جو دریائے گنگا واقع ہے ، بھگدڑ میں چوبیسافراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے ۔ یہ بھگدڑ آج دوپہر اس وقت ہوئی جب ایک مذہبی رہنما کے بھکت ایک اجتماع میں شرکت کے لئے پل کو پار کررہے تھے ۔ اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل لا اینڈآرڈر دلجیت چودھری نے بتایا کہ وارانسی کے رام نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جئے گرودیو کے ہزاروں بھگت آج سے شروع ہونے والے د و روزہ کیمپ میں شرکت کے لئے چندوالی کے موضع ڈومری کی طرف جارہے تھے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جو وارانسی کے رکن پارلیمنٹ ہیں اس واقعہ پر برہمی کا اظہار کیا اور اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے انہوں نے ساتھ ہی ساتھ ہر مہلوک کے ورثاہ کے لیے دو لاکھ روپے اور ہر زخمی کے لئے پچاس ہزار روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو نے کمشنر وارانسی کو ہدایت جاری کی کہ وہ اس واقعہ کی مجسٹریل تحقیقات کروائیں ۔ انہوںنے ہر مہلوک کے ورثاء کے لئے پانچ لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ساتھ یہ بتایا کہ زخمیوں کا جنہیں وارانسی اور چنداولی کے مختلف دواخانوں میں شریک کرایا گیا ہے ، مفت علاج کیاجائے گا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جس مقام پر پیش آیا کیمپ اس سے دو کلو میٹر دور منظم کیاجارہا ہے ۔

Stampede on bridge over Ganga near Varanasi, 24 killed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں