حیدرآباد میں پولیس کے ہتھیاروں کی دو روزہ نمائش کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-16

حیدرآباد میں پولیس کے ہتھیاروں کی دو روزہ نمائش کا افتتاح

حیدرآباد
یو این آئی
پولیس ، یوم شہیداں کے سلسلہ میں پولیس کی مختلف شاخوں کی جانب سے ہتھیاروں کی رو روزہ نمائش کا وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے افتتاح کیا اور ہتھیاروں کا مشاہدہ کیا ۔ یہ نمائش21اکتوبر کو منائے جانے والے پولیس یوم شہیداں کے سلسلہ میں شہر حیدرآباد کی نکلس روڈ پر منعقد کی گئی جس مین آرمڈ ریزروپولیس فورس، شی نیمس اور دیگر شعبوں کی بندوقیں ، رائفلس اور دیگر ہتھیار رکھے گئے ہیں ۔ پولیس کے ایک اعلیٰ افسرنے بتایا ہے کہ نکسلائٹس سے متاثرہ علاقوں میں بین ریاستی اور بین ضلعی سرحدوں پر ڈیوٹی انجام دینے کے دوران ان ہتھیاروںکا استعمال کیاجاتا ہے ۔ انمیں لائٹمشین گن اور اے کے47بھی شامل ہیں۔ فرائض کی انجا م دہی کے دوران شہید ہونے والے پولیس ملازمین اور افسروں کی یاد میں ہر سال یہ دن منایاجاتا ہے ۔ اس سال ملک میں پہلی مرتبہ پولیس رن کل حیدرآباد میں منعقد کی جائیں گی جس میں ملک کی تمام پولیس فورس کے نمائندوں کے علاقہ تلنگانہ پولیس کے اہلکار اور شہری شرکت کریں گے ۔ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے پولیس کی مختلف شاخوں کی جانب سے ہتھیاروں کی دو روزہ نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف چوبیس گھنٹے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے اور فوج ضرورت پڑنے پر جنگ لڑتی ہے ۔ سرحدوں کی سلامتی کے لئے سی آر پی ایف ، بی ایس ایف کی خدمات بھی ناقابل فراموش ہے ۔ انہوں نے پولیس یادگار شہیداں کے سلسلہ میں شہریوں کے لئے پولیس کی خدمات اور نمایاں رول کی کافی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے پولیس افسروں کو خراج عقیدت پیش کرنے ہمارے لئے فخر کی بات ہے کیونکہ ان کی خدمات ناقابل فراموش ہے ۔ وہ اپنے گھر بیوی بچوں کو چھوڑ کر عوام کی سلامتی کے لیے کام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پولیس کی سماجی خدمات بھی نمایاں ہیں۔ تلنگانہ میں عوام دوست پولیس نے ریکارڈ بنایا ہے ۔ ایسا ریکارڈ ملک کی کسی بھی ریاست میں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے ان کی خدمات اور جذبہ ناقابل فراموش رہا ہے ۔ مشن کا کتیہ اور گوداوری پشکرالو میں بھی پولیس نے رضاکارانہ طور پر نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ڈی جی پی انوراگ شرما نے اس رن کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کے تحفظ کے لئے جان قربان کرنے والے پولیس افسروں کو خراج پیش کرنے کے لئے یہ رن پیش کی جارہی ہہے تاکہ ان شہید پولیس ملازمین کے خاندانوں میں یہ بھروسہ پیدا کیاجائے کہ پولیس ان کے ساتھ ہیں ۔

Police expo inaugurated in Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں