فوجی کیمپوں پر حملہ آور عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-04

فوجی کیمپوں پر حملہ آور عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب

سری نگر
آئی اے این ایس
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ٹاؤن میں فوجی کیمپ پر ناکام حملہ کے بعد بچ نکلنے والے دہشت گردوں کو پکڑنے شروع کیا گیا بڑا سرچ آپریشن ختم کردیا گیا ۔ زائد از چھ گھنٹے جاری رہنے والا یہ آپریشن جانباز پورہ
میں46راشٹریہ رائفلس(آر آر) کے کیمپ کے باہر دو گھنٹوں کی بندوقوں کی لڑائی کے فوری بعد شروع کیاگیا تھا ۔ اسے اتوار کو دیر رات گئے ختم کردیا گیا ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ اتوار کی رات کیمپ پر بھاری اسلحہ سے لیس چھاپہ ماروں کے حملہ میں بارڈر سیکوریٹی فورس کانسٹبل نتن کمار ہلاک اور کانسٹبل پرمیندر زخمی ہوگیا ۔ بی ایس ایف کے کشمیر فرنٹیئر انسپکٹر جنرل وکاس چندر نے ٹائمس ناؤ کو بتایا کہ دو جوانوں کو کچھ نقل و حرکت دکھائی دی تھی ۔ جب انہوں نے اس کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی تو عسکریت پسندوں نے گرینینڈ لانچر استعمال کرتے ہوئے انہوں نشانہ بنایا۔ ایک گرینینڈ گولہ پھٹ پڑا جس سے نتن زخمی ہوگیا تھا ۔ پرمیندر کے پیر میں زخم آیا۔ زخمی ہونے کے باوجود کانسٹبل نتن نے کم از کم بیس راؤنڈ فائرنگ کی جب کہ پرمیندر نے48راؤنڈس فائر کئے ۔ آئی جی نے بتایا کہ نتن کمار نے ہسپتال میں دم توڑ دیالیکن ہم نے حملہ ناکام بنادیا ۔ بی ایس ایف عہدیدارنے بتایا کہ ہم نے ایک وائر کٹر ضبط کیا ہے جو دہشت گردوں کے ارادہ کی سمت اشارہ کرتا ہے۔ انہیں مارا جانا تھا لیکن وہ اندھیرے اور زمینی صورتحال کے باعث بچ نکلے ۔ کسی بھی واقعہ سے نمٹنے سیکوریٹی فورسس پوری طرح چوکنا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فدائن عسکریت پسندوں نے فوجی کیمپ کی چوکی پر اتوار کی رات لگ بھگ ساڑھے دس بجے حملہ کیا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے گرینیڈس اور خود کار اسلحہ سے بھاری فائرنگ کی آڑ میں کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ انہوں نے پہلے کیمپ کی چوکی پر حملہ کیا جس کی نگرانی بی ایس ایف کرتی ہے۔ سیکوریٹی فورسس نے حملہ کوناکام بنادیا۔ 46راشٹریہ رائفلس کے کیمپ پر حملہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے29ستمبر کے سرجیکل حملوں اور ضلع بارہمولہ کے اری ٹاؤن میں 18ستمبر کو چار دہشت گردوں کے حملہ میں19فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ہوا ہے ۔ پی ٹی آئی کے بموجب بارہمولہ میں فوج اور نیم فوجی فورسس کے دو متصل کیمپس پر عسکریت پسندوں کے حملہ میں کم از کم دو دہشت گرد اور بی ایس ایف کا ایک جوان ہلاک ہوئے ۔ بی ایس ایف کا ایک جوان زخمی ہوا۔ بھاری اسلحہ سے لیس دہشت گردوں نے راشٹریہ رائفلس اور بارڈر سیکوریٹی فورسس کے دو کیمپس پر کل رات دیر گئے حملہ کیا۔ سیکوریٹی فورسس کے ساتھ فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا ۔ دو دہشت گرد مارے گئے جب کہ بی ایس ایف کا ایک جوان جسے گولیاں لگی تھیں، بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاسکا۔ نئی دہلی میں وزارت داخلہ کے ترجمان نے یہ بات بتائی۔ مہلوک جوان نتن اور زخمی جوان پلویندر دونوں کا تعلق بی ایس ایف کی چالیسویں بٹالین سے ہے۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور مشیر قومی سلامتی اجیت دوول نے واقعہ پر تبادلہ خیال کیا اور فورسس کو ضروری ہدایات دیں ۔ راج ناتھ سنگھ نے ڈائرکٹر جنرل بی ایس ایف کے کے شرما سے بھی بات چیت کی اور ان سے کہا کہ زخمی جوان کو علاج معالجہ کی ممکنہ سہولت فراہم کی جائے ۔ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد لانچ پیاڈس پر ہندوستانی فوج کے سرجیکل حملوں کے بعد سیکوریٹی فورسس پر یہ پہلا بڑا حملہ ہے ۔ انٹلیجنس جانکاری کے باوجود حملہ ٹل نہیں سکا ۔ یہ حملہ اری حملہ کے ٹھیک پندرہ دن بعد ہوا ہے ۔ انسپکٹر جنرل بی ایس ایف کشمیر وکاس چندر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ حملہ میں مزید چند شاید مزید دو دہشت گرد ملوث رہے ہوں گے لیکن تا حال اس کی توثیق نہیں ہوسکی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کیمپ ، راشٹریہ رائفلس کے کیمپ سے متصل ہے ۔ سینٹری ڈیوٹی پر جو جوان تھے انہوں نے مشتبہ نقل و حرکت دیکھی۔

Search operation called off after Baramulla attack, militants escape

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں