رافل طیارہ ساز ڈیسالٹ کمپنی کا ریلائنس کو کنٹراکٹ - 30 ہزار کروڑ روپے کا معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-04

رافل طیارہ ساز ڈیسالٹ کمپنی کا ریلائنس کو کنٹراکٹ - 30 ہزار کروڑ روپے کا معاہدہ

نئی دہلی
یو این آئی، پی ٹی آئی
ہندوستان کے خانگی دفاعی شعبہ میں تاریخی تبدیلی رونما ہوئی ہے ۔ انیل ڈی امبانی کی زیر قیادت ہندوستان کے ریلائنس گروپ نے رافل طیارہ تیار کرنے والی فرانس کی ڈیسالٹ ایویشن کمپنی کے ساتھ تیس ہزا رکروڑ روپے کا دفاعی نوعیت کا ٹھیکہ حاصل کیا ہے ۔ یہ کنٹراکٹ رافل طیاروں کے سربراہی کے لئے ہے جسے حال ہی میں ڈیسالٹ کمپنی نے ساٹھ ہزار کروڑ روپے مالیتی36عدد رافل لڑاکا طیارہ کو شراکت داری کے ساتھ ہندوستان کو سربراہ کرنے کا معاہدہ کیا تھا ۔ جس میں سے پچاس فیصد حصہ ذیلی کمپنی سے متعلق بھی ہے ۔ یہ مشترکہ وینچر ڈیسالٹ۔ ریلائنس ایرواسپیس کے جوائنٹ وینچر کا آج اعلان کیاگیا۔ یہ معاہدہ اپنی نوعیت کی ہندوستان کی تاریخ کا منفرد معاہدہ ہے ۔ اس ذیلی معاہدہ کے اہم نکات میں اس معاہدہ کا74فیصد حصہ ہندوستان سے درآمد کیاجائے گا۔ فرانس کی کمپنی سے کیا گیا یہ ذیلی معاہدہ سات سال پر محیط ہے ۔ جسے عنقریب حتمی شکل دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او) کے ساتھ ٹکنالوجی میں بھی شراکت دی جائے گی۔ رافل طیاروں کی سربراہی میں جو دیگر کمپنی مشغول ہیں ان میں فرانس کمپنی ایم بی ڈی اے اور تھالیس بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ سفران کمپنی بھی اس معاہدے کے ساتھ جڑ سکتی ہے۔ دونوں کمپنیوں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ڈیسالٹ ریلائنس ایرواسپیس جوائنٹ وینچر ذیلی ذمہ داریوں کے سلسلہ میں ایک کلیدی کردار ادا کرے گی۔ اس تبدیلی سے ریلائنس گروپ کے فروغ میں معاون ہوگا ۔ جس نے سال2015ء میں دفاعی شعبہ میں قدم رکھا تھا ۔ اس نئے مشترکہ وینچر کو ڈیسالٹ ریلائنس ایرو اسپیس کا نام دیاگیا ہے جس کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کے میک ان انڈیا ، اسکل انڈیا پالیسی اور ٹکنالوجی کی منتقلی سے متعلق ہندوستان کی پالیسیوں کے لئے معاون ثابت ہوگا۔

Rafale deal: Reliance, Dassault Aviation 30 thousand crore contract

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں