آئندہ انتخابات کا موضوع حفظان صحت رہے گا - وینکیا نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-30

آئندہ انتخابات کا موضوع حفظان صحت رہے گا - وینکیا نائیڈو

29/نومبر
نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیرایم وینکیانائیڈو نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں حفظات صحت انتخابی موضوع ہوگا کیونکہ شہروں اور ٹاؤنس میں رہنے والے عوام صفائی ستھرائی کو اہمیت دینے والوں کو ووٹ دیں گے اور ایسے سیاسی فیصلہ سے مرکزکے اولوالعزم سوچھ بھارت مشن کے موثر نفاذمیں مددملے گی۔ شہری ترقی کے وزیرنے اس اعتمادکا بھی اظہار کیا کہ این ڈی اے حکومت اپنے پرچم بردار پروگراموں میں طئے کئے گئے تمام مقاصد بھی حاصل کرے گی جن میں ہندوستان کو2019ء تک کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنانا بھی شامل ہے ۔ نائیڈو نے پی ٹی آئی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ حفظان صحت عوام کے ساتھ ایک بڑامسئلہ بنتا جارہا ہے ۔ وقت کے ساتھ ستھ یہ سیاسی بلکہ انتخابی موضوع بھی بن جائے گا۔ شہری علاقوں کے عوام صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے والوں کو ووٹ دیں گے۔مجھے یقین ہے کہ جو سیاسی جماعتیں ووٹ حاصل کرنے کے فن سے واقف ہیں،اسے بھی اپنے حساب کتاب میں شامل رکھیں گی۔ ان سیاسی فیصلوںسے اس اہم مشن کی کامیابی میں مدد ملے گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ این ڈی اے کی شراکت دار راشٹریہ لوک سمتا پارٹی( آر ایل ایس پی) نے جاری ہفتہ کے اوائل میں اعلان کیاتھا کہ وہ اپنی پارٹی میں سوچھ ابھیان سمیتی قائم کرے گی تاکہ اس پروگرام کے ایجنڈہ کو آگے بڑھایاجاسکے جو وزیر اعظم نریندر مودی نے دو سال قبل شروع کیاتھا۔

Sanitation will be poll issue in upcoming elections: Venkaiah Naidu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں