فوج میں ایک رتبہ ایک وظیفہ - وزیر اعظم کو راہول گاندھی کا مشورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-30

فوج میں ایک رتبہ ایک وظیفہ - وزیر اعظم کو راہول گاندھی کا مشورہ

29/نومبر
نئی دہلی
پی ٹی آئی
راہول گاندھی نے فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے مودی حکومت کے عہد پر سوا لاٹھایا اور وزیر اعظم سے کہا کہ وہ پہ لے ایک رتبہ ایک پنشن اسکیم کو بامعنی انداز میں نافذ کریں، ان کی تنخواہوں میں بے قاعدگیوں اور دیگر شکایات کو دور کریں۔ کانگریس کے نائب صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران حکومت کی جانب سے لئے گئے فیصلوں پر رنجیدہ ہیں۔ ان فیصلوں سے فوجیوں کو کوئی تیقن تو نہیں ملتا بلکہ ان کی تکلیف میں اضافہ ہوتا ہے ۔ راہول نے کہا کہ دیوالی کے موقع پر ہمارے فوجیوں کو ایک ایسا پیام دینے کے اقدامات کئے جائیں جن کے ذریعہ ہم اپنے قول و فعل سے اپنی احسان مندی کا اظہار کرسکیں ۔راہول گاندھی نے وزیر اعظم کو اپنے ایک مکتوب میں یہ باتیں کہی ہیں جنہوںنے ایک مہم شروع کی ہے جس کے ذریعہ عوام ، ملک کی سرحدوں کی نگرانی پر مامور فوجی سپاہیوں کو دیوالی کی مبارکباد اور پیامات روانہ کرسکتے ہیں۔ تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے ۔ وزیر اعظم یہ دیوایل اتر کھنڈ کے دور دراز علاقوں میں واقع سرحدی چوکیوں پر آئی ٹی بی پی عملہ کے ساتھ منائیں گے ۔ کانگریس قائدنے کہا کہ ہمارے فوجیوں کی جانب سے سرجیکل حملے کئے جانے کے چند ہی دن بعد معذوری پنشن سسٹم کو ایک نئے سیلاب سسٹم سے تبدیل کردیا گیا جسکے نتیجہ میں ان بہادر جوانوں کے معذور ہونے کی صورت میں ملنے والی پنشن میں قابل لحاظ کمی واقع ہوئی ہے ۔ کانگریس قائد نے کہا کہ ایک رتبہ ایک پنشن کو بامعنی اندز میں نافذ کیاجانا چاہئے تاکہ ہمارے سابق فوجیوں کو مطمئن کیاجانا چاہئے کیونکہ فوجیوں کو ایک احسان مندقوم کی جانب سے ملنے والے یقینی حق کا دعویٰ کرنے جدوجہد کرنے کی ضرورت نہ پڑے ۔ راہول نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے بعض فیصلوںسے مسلح افواج کے حوصلوں پر منفی اثر پڑا ہے ۔ وزیر اعظم نے قبل ازیں کانگریس پرالزام عائد کیا تھا کہاس نے ایک رتبہ ایک پنشن کے مسئلہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور اس کے لئے صرف500کروڑ روپے کی معمولی رقم مختص کی۔ راہول نے کہا کہ ذمہ دار جمہوریت کی حیثیت سے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ جو بہادر فوجی ہمارے لئے سرحدوں پر اپنی جان داؤ پر لگاتے ہیں انہیں125کروڑ عوام کی محبت ، تائیداور احسان مندی کا احساس ہو۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں