کشمیری نوجوان نے فوجی کی جان بچائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-10

کشمیری نوجوان نے فوجی کی جان بچائی

سری نگر
یو این آئی
جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے شہر خاص اور ڈاؤن ٹاؤن میں رہنے والے افراد کو کوئی راحت نہیں ملی ہے جہاں پر تشدد کے اندیشہ کے تحٹ آج تیسرے دن بھی کرفیو جاری ہے ، تاہم باتملو اور میسوما سے کرفیو برخاست کردیا گیا ہے اگرچیکہ دفعہ144کو برقرار رکھا گیا ہے ۔ اسی دوران موصولہ پی ٹی آئی کی اطلاع کے بموجب ایک کشمیری نوجوان نے آج ایک فوجی کی جان بچائی جو سری نگر میں بائی پاس روڈ پر ایک حادثہ کی وجہ سے تباہ ہونے والی گاڑی میں پھنس گیا تھا۔ آرمی کی یہ گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوجانے کے باعث سڑک سے ہٹ گئی تھی اور اس نے ایک درخت کو ٹکر دے دی تھی۔ ایک فوجی بری طرح تباہ شدہ اس گاڑی میں پھنس گیا تھا ۔ دوسرے فوجیوں نے اسے گاڑی سے نکالنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہوئے تھے ۔ ایک مقامی کشمیری نوجوان اس مقام پر پہنچ گیا اور اس نے تباہ شدہ فوجی گاڑی سے آگے ایک ٹرک کو کھڑ اکرتے ہوئے زخمی فوجی جوان کو گاڑی سے باہر نکالا اور اس کی جان بچائی۔ بعض راہگیروں نے اس سارے واقعہ کی اپنے موبائل فونس میں فلم بندی کرلی۔ دریں اثناء موصولہ پی ٹی آئی کی ایک اور اطلاع میں بتایا گیا کہ آج سرحد پر بندوقیں خاموش ہوگئیں لیکن جموں و کشمیر میں سرحدی مواضعات میں رہنے والے افرا د جو مسلسل تشدد کے باعث اپنے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے واپس ہونے سے انکار کررہے ہیں ۔ ہمیں خدشہ ہے کہ دشمنی کے ایک اور دور سے قبل محض کچھ وقفہ دیا گیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں