اس سال وجئے دشمی ملک کے لئے انتہائی خاص - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-10

اس سال وجئے دشمی ملک کے لئے انتہائی خاص - مودی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے نمایاں طور پر ایل او سی کے پار دہشت گردوں کے لانچ پیاڈس پر فوج کے سرجیکل اسٹرائیک کا بظاہر حوالہ دیتے ہوئے آج کہا ہے کہ اس سال کی وجئے دشمی ملک کے لئے انتہائی خاص ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک مضبوط قوم کے لئے انتہائی اہل مسلح افواج لازمی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال کی وجئے دشمی ملک کے لئے انتہائی خاص ہے ۔ ان کے اس بیان پر وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب کے سامعین نے تحسین و آفرین کے نعرے بلند کئے ۔ وزیر اعظم کے یہ ریمارکس پاک مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے سرجیکل اسٹرائیک کے پس منظر میں سامنے آئے ہیں ۔ نریندر مودی نے بدی پر نیکی کی فتح کی علامت کے طور پر منائے جانے والے اس تہوار کے موقع پر عوا م کے لئے اپنی نیک تمنائیں بھی ظاہر کیں ۔ وزیر اعظم نے جن سنگھ کے سابق صدر دین دیال اپادھیائے کی زندگی اور تعلیمات پر مشتمل پندرہ کتابوں کے لب لباب پر مشتمل کتاب کی رسم اجرا انجام دی ۔ بی جے پی کی جانب سے دین دیال اپادھیائے کی پیدائش کی صد سالہ تقاریب منائی جارہی ہیں ۔ نریندر مودی نے کہا کہ دین دیال اپادھیائے کی سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ انہوں نے تنظیم پر مبنی سیاسی پارٹی کا نظریہ پیش کیا نہ کہ ایسی سیاسی تنظیم کا جو کہ مٹھی بھر افراد کی جانب سے چلائی جاتی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مسابقت کے اس دور میں قوم کو اہل، قابل اور مضبوط ہونا چاہئے ۔ پاکستان کا در پردہ حوالہ دیتے ہوئے نریندر مودی نے کہا مضبوط ہونے کے معنی کسی کے مخالف ہونے کے نہیں ہیں۔ اگر ہم اپنی طاقت کے لئے ورزش کرتے ہیں تب پڑوسی کو اس بات کے لئے فکر مند (سوچنے) کی ضرورت نہیں ہے کہ اس کا مقصد انہیںنشانہ بنانا ہے ۔ میں اپنی قوت اور صحت کے لئے ورزش کررہا ہوں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مختصر وقت میں ایک پارٹی نے دپکش سے سفر کرتے ہوئے وکلپ تک پہنچی۔ اس کی وجہ دین دیال جی کی جانب سے رکھی گئی بنیادیں ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دین دیال اپادھیائے کے نظریات کی بنیاد میں غربت ، دیہات اور کسان، دلت اور مراعات سے محروم طبقات تھے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ حکومت ان کی صد سالہ تقاریب کے دوران ان طبقات پر توجہ مرکوز کررہی ہے ۔ ہماری حکومت غریبوں پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور ان کو با اختیار بنانے کے لئے مدد کررہی ہے ۔ یہ حکومت پنڈت جی کی صد سالہ تقریب غریب کلیان درش کی طرح منائی جارہی ہے ۔ انہیں یقین ہے کہ اس سفر میں کوئی کوتاہیاں نہیں ہوں گی۔ صدر بی جے یپ امیت شاہ اور آر ایس ایس کے دوسرے نمبر کے قائد بھیاجی جوشی نے بھی اسموقع پر خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کی سی کوریٹی کومستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ بھیا جی جوشی نے کہا کہ قومی سیکوریٹی کے لئے ہندوستان کی کوششیں دوسروں کو شکست دینے کے ب جائے خود کی مدافعت کرنے کی ضرورت کے تحت ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں