آندھرا پردیش پوسٹل ٹیلی کام سرکلس کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-12

آندھرا پردیش پوسٹل ٹیلی کام سرکلس کا افتتاح

وجئے واڑہ
یو این آئی
آندھرا پردیش کے نئے پوسٹل و ٹیلی کام سرکلس کا آج یہاں مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات ایم وینکیا نائیڈو اور چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مرکزی وزراء سجاتا چودھری اور منوج سنہا بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے بی ایس این ایل کے ملازمین پر زور دیا کہ وہ سخت محنت کریں اور ادارہ کو منافع کی جانب لوٹائیں ۔ انہوںنے کہا کہ بی ایس این ایل اپنی ساکھ رکھتا ہے اور برانڈ شبیہ رکھتا ہے اور یہ اپنی خدمات کے ذڑیعہ صارفین کے دل جیت سکتا ہے ۔ اس کے حصول کے لئے ملازمین کو سخت کوشش کرنی چاہئے ۔ یہ بیان کرتے ہوئے ہندوستان ایک طاقتور ملک رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ طاقتور ملک کا مطلب یہ نہیں کہ طاقتور ہتھیار ہوں بلکہ ملک کے عوام کی بہبود کا تیقن دے ۔ بی ایس این ایل نفع میں تھا ۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ وہ اب نقصانات میں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں1.54لاکھ سے زیادہ پوسٹ آفس ہیں اور ان میں سے1.32لاکھ سے زیادہ پوسٹ آفسیس دیہی علاقوں میں ہین۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ لیٹرس ڈے کو اس طرح منانا چاہئے کہ لیٹر کے الفاظ کی گہرائی سے نکلتے ہوئے ضبط تحریر میں آئیں ۔ مرکزی مملکتی وزیر کمیونکیشن وریلویز منوج سنہا نے کہا کہ انڈیا پوسٹس نے ملک میں راست فوائد منتقلی اسکیم میں ایک کلیدی رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا پوسٹس ٹکنالوجی کے ذریعہ اختراعی اسکیمیں پیش کررہا ہے ۔ یہ بیان کرتے ہوئے کہ ڈیجیٹل انڈیا وزیر اعظم نریندر مودی کا پسندیدہ پراجکٹ ہے، سنہا نے کہا کہ مارچ2017ء تک ایک لاکھ مواضعات کو ڈیجیٹل طور پر مربوط کیا جائے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بی ایس این ایل خانگی کمپنیوں کے ساتھ مسابقت کرے گا اور جلد ہی نمبر ون پوزیشن ھاصل کرے گا۔ سنہا نے اے پی حکومت کو تیقن دیا کہ اے پی تنظیم جدید ایکٹ میں کئے گئے وعدوں پر عمل آوری کی جائے گی اور ریاست میں زیر التوا ریلوے پراجکٹس کو منظوری دی جائے گی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ پوسٹل ڈپارٹمنٹ ملک میں سب سے بڑا نیٹ ورک رکھتا ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں