بہار آر جے ڈی قائد شہاب الدین کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-20

بہار آر جے ڈی قائد شہاب الدین کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سپریم کورٹ نے آج آر جے ڈی کے متنازعہ قائد شہاب الدین سے ایک درخواست پر جواب مانگا ، جس کے ذریعہ پٹنہ ہائی کورٹ کی جانب سے انہیں ایک قتل کیس میں دی گئی ضمانت کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ بہر حال سپریم کورٹ نے پٹہ ہائی کورٹ کے ضمانت کے حکم پر کوئی عبوری التوا جاری نہیں کیا اور کہا کہ ہم انہیں[شہاب الدین کو] بھی سماعت کا موقع دینا چاہتے ہیں ۔ اس معاملہ کو آئندہ پیر کے روز پیش کیاجائے ۔ جسٹس پی سی گھوش ار جسٹس امیتابھ رائے پر مشتمل بنچ نے حکومت بہار سے کہا کہ وہ شہاب الدین کو اس معاملہ میں نوٹس جاری کرے اور معاملہ کی مزید سماعت26ستمبر کو مقرر کی۔ سیوان کے چندراکیشور پرساد کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے کہا کہ شہاب الدین مشہور مجرم ہیں ار عام طور پر بہار، بالخصوص سیوان میں ا سکی دہشت پھیلی ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ چندرکیشور پرساد کے تین لڑکے دو علیحدہ واقعات میں ہلاک ہوئے ہیں۔ وکیل پرشانت بھوشن نے مزید کہا کہ شہاب الدین کے خلاف58فوجداری مقدمات زیر التوا ہیں جن کے منجملہ اسے آٹھ کیسس میں مجرم ٹھہرایا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے پرساد کے لڑکے اور دو بھائیوں کے سفاکانہ قتل کے واحد عینی شاہد راجیور وشن کے قتل کیس مین شہاب الدین کو حال ہی میں ضمانت منظور کی ہے ۔ آر جے ڈی قائد کو دوہرے قتل کیس میں پہلے ہی مجرم ٹھہرایا گیا تھا، جب کہ روشن قتل کیس میں مقدمہ کی کارروائی ہنوز شروع نہیں ہوئی ہے ۔ پٹنہ ہائی کورٹ نے اپنے ضمانت کے حکم میں اس امر پر غور کیا کہ روشن قتل کیس میں مقدمہ کی کارروائی شروع نہیں ہوسکی ہے ، کیوں کہ شہاب الدین بھاگلپور جیل میں قید ہیں اور انہیں ضمانت پر رہاکردیا۔ عدالت عظمیٰ نے بھوشن سے جاننا چاہا کہ آیا وہ شہاب الدین کو دی گئی ضمانت منسوخ کرانا چاہتے ہیں یا پھر پٹنہ ہائی کورٹ کے احکام کو چیلنج کررہے ہیں ۔ بھوشن نے جواب دیا کہ میں پٹنہ ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کررہا ہوں جس کے ذریعہ انہیں ضمانت دی گئی ہے۔ انہوں نے مختلف مقدمات اور قواونین کا حوالہ دیا تاکہ اس نکتہ کو اجاگر کیا جاسکے کہ ضمانت کی اجرائی کے وقت مجرم کے مجرمانہ پس منظر پر غور کیاجانا چاہئے ۔ انہوں نے شہاب الدین کو ناقابل اصلاح کلاس اے ہسٹری شیٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کو اسے ضمانت نہیں دینی چاہئے تھی۔ حکومت بہار نے بھی بھوشن کے بیان کی تائید کی اور ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے شہاب الدین کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کی التجا کی۔

petition in SC against Shahabuddin bail plea

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں