ہندوستان اور روس کے درمیان دوستی مستحکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-16

ہندوستان اور روس کے درمیان دوستی مستحکم

نئی دہلی
یو این آئی
وزارت خارجہ کے ذرائع نے آج بتایا کہ چین کے ساتھ روس کے بڑھتے ہوئے تعلقات اور پاکستان کے ساتھ اس کی حالیہ دفاعی معاملت سے ہندوستان کے ساتھ اس کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ صدر روس ولادیمیر پوٹن کے آئندہ ماہ ہندوستان کے دورہ سے عین قبل وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ رو س اور چین کے درمیان تجارت، عوام سے عوام کے درمیان تبادلہ اور دیگر شعبوں میں بڑھتی ہوئی مصروفیت کے باوجود ہندوستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ سے متعلق اس کا عزم ہنوز برقرار ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران روس اور چین کے درمیان تجارت اور عوام سے عوام کے تبادلہ جیسے شعبوں میں تعلقات مستحکم ہوئے ہیں ۔ ذرائع نے کہا تاہم روس۔ چین تعلقات میں فروغ کے باوجود ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے سے متعلق روس کے عہد میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ روسیوں کا یہ واضح موقف ہے کہ ان کے ہندوستان کے ساتھ ان کے تعلقات ان کی ایشیاء۔ بحرالکاہل پالیسی کے سلسلہ میں نمایاں اہمیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان اور روس کے درمیان روابط میں فروغ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا ہندستان اور روس کے درمیان رشتہ انتہائی حرکیاتی رشتوں میں سے ایک ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی وجہ سے دفاع اور سیکوریٹی کے شعبوں میں روس کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ہے ۔

India, Russia relationship takes a great leap forward

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں