مسلمان ووٹس کے حصول کے لیے آلہ کار نہیں - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-26

مسلمان ووٹس کے حصول کے لیے آلہ کار نہیں - وزیراعظم مودی

کوہیکوڈ،کیرالا
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج متبادل سیاست تخلیق دینے کی ضرورت پر زور دیا جس کی وکالت جن سنگھ کے تخیل کار دین دیال اپادھیائے نے کی تھی۔ وہ ہمیشہ یہ مشورہ دیتے رہے تھے کہ عوام کے کسی بھی طبقہ کونظر انداز نہیں کرنا چاہئے اورانہیں ووٹس بٹورنے کے لئے آلے تصور نہیں کرنا چاہئے ۔ ملک میں سیکولر ازم کی وکرت پریبھا شا[مسخ شدہ اصطلاح] کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے یاددہانی کرائی کہ طویل عرصہ قبل اپادھیائے جو جن سنگھ حکمراں بی جے پی کی پیشروکے بانی تھے انہوں نے کہا تھا کہ مسلمانوں ک نہ تو صرف ووٹس حاصل کرنے کے لئے آلے سمجھنا چاہئے نہ ہی انہیں نظر انداز کرنا چاہئے ۔دین دیال اپادھیاے نے کہا تھا کہ مسلمانوں کوووٹ مارکٹ تصور نہیں کیاجانا چاہئے ۔ مودی نے یہاں بی جے پی کے قومی کونسل کے اجلاس کے آخری سیشن میں اپنے خطاب میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ہم نے سب کا ساتھ، سب کا وکاس کی اسپرٹ پر مبنی ہمارے ترقیاتی پروگراموں کا آغاز کیا ہیہ ۔ ہم نے ہمیشہ ان کے اصولوں کوبرقرار رکھنے کی کوشش کی اور آج ہم پھر وعدہ کرتے ہیں کہ اس طرح کی جامع ترقی کے نیک مقصد کے لئے خود کودوبارہ وقف کردیں ۔ مدی نے کہا کہ اب اہم وقت ہے کہ ہم نے آخری آدمی ملک کے ہر گوشہ کے غریب آدمی تک مدد کا ہاتھ دراز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماے جیسا ملک جہاں کثیرتعداد میں نوجوان ہیں انہیں نوجوانی کے خواب دیکھنے چاہئیں اور نوجوانی کی رفتار قائم رکھنی چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کا اصل کردار عوام کی بہبود کے اصولوں پر مبنی ہے اور پارٹی نے کبھی خود اپنے خیالات سے سمجھوتہ نہیں کیا ۔ پی ٹی آئی کے بموجب یہ بیان کرتے ہوئے کہ سیکولرازم کی اصلاح کو مسخ کیا جارہا ہے ، وزیر اعظم نریندر مودی نے جن سنگھ کے تخیل کا ر دین دیال اپادھیائے کے بیان کی یاددہانی کروائی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مسلمانون کو ووٹ مارکٹ کی اشیاء کے طور پر دیکھنے کے بجائے ان کے ساتھ آپ کے اپنوں کے طور پر برتاؤ کیاجانا چاہئے ۔ یہاں بی جے پی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کا مشن سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ایک سیاسی نعرہ نہیں ہے بلکہ سماج کے آخری آدمی تک بہبود کے تیقن کا ایک وعدہ ہے۔ اپنی تقریر میں مودی نے سیکولرازم، متوازن وجامع ترقی اور انتخابی اصلاحات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اپادھیائے کو ان کے صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں اصطلاح کو مسخ کردیا گیا ہے ۔ یہاں تک کہ ان دنون قوم پرستی کو بھی کوسا جارہا ہے ۔ کیرالا میں جگہ بنانے کے لئے پارٹی کے دو روزہ سیشن کے اختتامی روز وزیر اعظم نے جن سنگھ کے دنوں سے پارٹی کے سفر کی نشاندہی کی اور کہا کہ ہم نے اپنے تخیلات سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی تخیلات سے سمجھوتہ کرلیتی وہ عرصہ قبل ہی اقتدار پر آسکتی تھی۔
نئی دہلی
یو این آئی
قوم کو یہ دوبارہ تیقن دلاتے ہوئے کہ یوری دہشت گردانہ حملہ میں جو بھی ملوث ہیں ان کو یقینا سزا ملے گی، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مسلح افواج ملک کے خلاف کسی بھی ناپاک منصوبہ کو ناکام بنادینے کے لئے بالکل تیار ہے ۔ اپنے ماہانہ من کی بات پروگرام کا یوری دہشت گردانہ حملہ میں ہلاک ہوجانے والے اٹھارہ بہادر و جانباز فوجی جوانوں کو سلام کرتے ہوئے آغاز کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ حملہ کروانے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ قوم کو آرمی پر مکمل بھروسہ ہے ، جو اپنی کارروائی کے ذریعہ جوش و خروش کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہماری آرمی پر ناز ہے۔ شہریوں اور سیاسی قائدین کے لئے اظہار کرنے اور اپنے ذہن کو خالی کردینے کے کئی مواقع مل سکتے ہیں ، لیکن آرمی بات کرنی کرتی ہے، آرمی اپنی کارروائیوں کے ذریعہ جوش و خروش کا مظاہرہ کرتی ہے، کشمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام قوم دشمن اور انتشار پسند قوتوں سے آشنا ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے عوام نے سچائی کو سمجھنا شروع کردیا ہے ۔ اور وہ امن کی راہ پر گامزن ہیں ۔ مودی نے اپنے اس یقین کا اظہار کیا کہ تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرلیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی ریاست میں حسب معمول حالات کی برقراری چاہتا ہے اور پہلے کی طرح روز مردہ زندگی گزارنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ امن اتحاد، اخوت و ہم آہنگی وہ راستے ہیں جن پر چلتے ہوئے ترقی کی جاسکتی ہے اور خوشحالی لائی جاسکتی ہے ۔ سیکوریٹی فورسس کی ذمہ داری پر روشنی ڈالتے ہوئے مودی نے کہا کہ انہیں اپنے سارے وسائل اور طاقت کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ عوام کی سلامتی کو یقینی بنایاجاسکے اور لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھا جاسکے۔

BJP council meet: Muslims no tool for votes, PM Modi says

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں