بجٹ کی پیشکشی کی تاریخ - الیکشن کمیشن سے بات چیت متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-26

بجٹ کی پیشکشی کی تاریخ - الیکشن کمیشن سے بات چیت متوقع

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی بجٹ برائے مالیاتی سال2017-18 کی پیشکشی کے لئے نئی تاریخ مقرر کرنے سے قبل توقع ہے کہ حکومت پانچ ریاستوں کے انتخابات منعقد کرنے کے پروگرام سے تصادم سے گریز کرنے الیکشن کمیشن سے بات چیت کرے گی۔ اتر پردیش ، پنجاب، اترا کھنڈ ، گو اور منی پور اسمبلیوں کے انتخابات فروی2017میں منعقد کئے جانے والے ہیں ۔ وزارت فینانس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ روایتی طور پر مرکزی بجٹ کی فروری کے اواخر میں پیشکشی کے بارے میں الیکشن کمیشن واقف ہے ۔ چونکہ حکومت بجٹ کی پیشکشی موخر کرنے کا فیصلہ کی ہے اس لئے الیکشن کمیشن کے ساتھ بات چیت کی ضرورت لاحق ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ توقع ہے کہ پانچ ریاستوں میں انتخابات مرحلہ وار منعقد ہوں گے ۔ اور حکومت نہیں چاہتی کہ بجٹ پیشکشی کا اعلان ان تاریخوں سے متصادم ہو۔ مرکزی کابینہ گزشتہ ہفتہ بجٹ کی پیشکشی موخر کرنے کا فیصلہ کی ہے تاکہ یکم اپریل کو مالیاتی سال شروع ہونے سے قبل ہی تمام قانون سازی کی کارروائیاں مکمل ہوجائیں اس سے اسکیمات پر پلان مصارف کا بہتر طریقہ پر منصوبہ بنانے میں مدد حاصل ہوگی اور معیشت کو فروغ حاصل ہوسکے گا ۔ تاہم بجٹ کی پیشکشی کی نئی تاریخ ہنوز مقرر نہیں کی گئی ہے ۔ وزارت فینانس کی تجویز ہے کہ بجٹ پیشکشی کے لئے تاریخ یکم فروری مقرر کی جائے ۔ وزارت فینانس چاہتی ہے کہ 25جنوری سے قبل پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع کیاجائے اور10تا15فروری کے درمیان تین ہفتہ کا وقفہ دے کر 10اور 15مارچ کے درمیان دوبارہ اجلاس طلب کر کے بجٹ سے متعلق مقننہ کی کارروائی مکمل کرلی جائے چونکہ پانچ ریاستوں میں مرحلہ وار اسمبلی انتخابات متوقع ہیں اس لئے انتخابی مہم اور رائے دہی کی تواریخ متصادم ہونے کا اندیشہ ہے ۔ اسی سبب حکومت چاہتی ہے کہ اس تعلق سے الیکشن کمیشن سے بات چیت کی جائے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں