مودی کی آسیان و ہند چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے لاؤس میں آمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-08

مودی کی آسیان و ہند چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے لاؤس میں آمد

وینتیان،لائوس
یو یان آئی
وزیر اعظم نریندر مودی 14ویں آسیان ہند سربراہی کانفرنس اور11ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے آج لائوس کے دارالحکومت وینتیان پہنچ گئے ہیں ۔ مودی نے تقریبا دس بجے پالم فضائی اڈے سے خصوصی طیارے سے اڑان بھری ۔ مودی نے آج شام جاپان کے وزیر اعظم شیزوآبے اور لائوس کے وزیر اعظم تھوگلون سسولتھ سے ملاقات کی۔ انہوں نے لائوس کے وزیر اعظم کی جانب سے منعقد عشائیہ میں بھی شرکت کی ۔ مودی نے کل رات اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ وہ تیسری بار اس کانفرنسوں میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آسیان ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا اہم حصہ دار ہے اور شمال مشرقی علاقہ کی اقتصادی ترقی میں بہت اہم مقام رکھتا ہے ۔ ایک حکمت عملی پر مبنی شراکت دار کے طور پر ہندوستان کا اس علاقہ میں روایتی اور غیر روایتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور سیکوریٹی مفادات کی حفاظت کرنے میں بہت اہم کردار ہے ۔ مشرقی ایشیاء کانفرنس ایشیائی ممالک کے خطہ میں چیلنجوں اور مواقع پر بات چیت کرنے کا اہم پلیٹ فارم ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات واقعی میں تاریخی ہیں ۔ ہمارے تعلقات اور مقصد جس ایک لفظ میں اظہار کیاجاسکتا ہے ، وہ ہے رابطہ۔ ہندوستان آسیان ممالک کے ساتھ مدافعت اور ڈیجیٹل دونوں قسم کے رابطے بڑھانا اور ادارہ جاتی تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتا ہے تاکہ عوام کا آپس میں رابطہ بڑھے اور اس کا فائدہ دونوں علاقے کے لوگوں کو مل سکے ۔ مودی نے کہا کہ وہ ان کانفرنسوں میں آنے والے قائدین کے ساتھ الگ سے ملاقات کرکے باہمی مفادات سے منسلک متعدد مسائل پر بھی گفتگو کریں گے ۔ مودی کل صبح ہند۔ آسیان ، سربراہی کانفرنس اور دوپہر بعد مشرقی ایشیاء کانفرنس میں حصہ لیں گے اور دیر شام وطن واپس آجائیں گے۔

Modi arrives in Laos to attend ASEAN, East Asia Summits

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں