بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی لیڈر کو پھانسی دے دی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-04

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی لیڈر کو پھانسی دے دی گئی

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی پارٹی کے لیڈر اور میڈیا کی اہم شخصیت میر قاسم علی کو آج رات پھانسی پر چڑھا دیا گیا ۔ وہ پاکستان کے خلاف 1971ء کی جنگ آزادی کے دوران جنگی جرائم کے لئے پھانسی پر چڑھائے جانے والے چھٹے مذہبی لیڈر ہیں ۔ 63سالہ قاسم علی کو جماعت اسلامی کے لیے مالیہ فراہم کرنے والی اہم شخصیت سمجھا جاتا تھا ۔ انہیں دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافات میں سخت سیکوریٹی والی کاشم پور سنٹرل جیل میں پھانسی دی گئی ۔ وزیر داخلہ اسد الزماں خان نے پی ٹی آئی کو بتایا مقامی وقت کے مطابق رات10:35بجے پھانسی دی گئی تھی۔ قاسم علی نے کل صدر سے رحم کی درخواست کرنے سے انکار کردیاگیا تھا جس کے بعد انہیں پھانسی دی گئی۔ پھانسی کے چند منٹ بعد جیل کے ایک عہدیدار نے باہر نکل کر صحافیوں کوبتایا کہ ڈاکٹرس قاسم علی کی نعش کا پوسٹ مارٹم کررہے ہیں ۔ اس سے پہلے جیل عہدیداروں نے قاسم علی کے ارکان خاندان کو طلب کرتے ہوئے جیل میں ان سے ملاقات کرائی۔ خانگی ٹی وی چیانل نے اطلاع دی کہ ان کے بائیس ارکان خاندان نے جیل پہنچ کرآخری مرتبہ ان سے ملاقات کی ۔ قاسم علی کئی تجارتی گھرانوں اور میڈیا اداروں کے مالک تھے جن میں معطل شدہ ٹی وی چیانل بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ وہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن بھی تھے۔ انہیں 1971ء کی جنگ کے دوران البدر تنظیم کا ٹارچر چرسل چلانے کا قصور وار پایا گیا تھا جس نے مبینہ طور پر کئی افراد کو ہلاک کیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں