یو این آئی
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کے بیان کے ایک دن بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ریلائنس جیو اشتہار پر آر جے ڈی چیف لالو پرسادیادو نے ٹوئٹر پر اس کا مذاق اڑایا ۔ کیا غریب ڈاٹا کھائیں گے یا آٹا۔ڈاٹا سستا ہے، آٹا مہنگا ہے ۔ یہ ان کا ملک میں تبدیلی کی وضاحت ہے اور ساتھ ہی برائے مہربانی بتائے کہ کال ڈراپ کی مشکل کا کیا حل ہے، لالو نے ہندی میں ہفتہ کے دن ٹوئٹ کیا ۔ ان کا یہ تبصرہ ایک دن بعد سامنے آیا جب کہ عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی اخباروں کے صفحہ اول پر دئے گئے ریلائنس جیو فورجی اشتہار میں مودی کی تصویر شائع کئے جانے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اپنے تسلسل کے ساتھ ٹوئٹ میں کجریوال نے مودی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک کارپوریٹ ہاؤز کے ہاتھوں بک گئے اور ان پر کھلے عام ایک پراڈکٹ کو نمایاں کرنے کا الزام عائد کیا ۔ مودی جی ریلائنس اشتہار کے لئے اپنی ماڈلنگ جاری رکھیے ۔ ملک کا مزدور طبقہ2019ء میں اس کا آپ کو سبق سکھائے گا۔ وزیرا عظم بطور مسٹر ریلائنس، کیا کوئی اور ثبوت دینا باقی ہے کہ مودی جی امبانی کی جیب میں ہیں۔ ملک کا وزیر اعظم کھلے عام ریلائنس کے پراڈکٹ کااشتہار کررہاہے، کجریوال نے اپنے کئی ٹوئٹس میں کہا۔اس دوران، کانگریس پارٹی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو ریلائنس جی او کے خلاف سخت کارروائی کرنا چاہئے اگر انہوں نے اس اشتہار کے لئے پی ایم او سے ان کی تصویر چھاپنے کی اجازت نہ لی ہو ۔ وزیر اعظم کی تصویر استعمال کرنے کے لئے کچھ قائدے موجود ہیں ۔جتنا ہم جانتے ہیں اس کے مطابق بطور وزیر ہمیں وزیر اعظم کی اجازت درکار ہوتی ہے ، یا پھر پی ایم او کی تاکہ ان کی تصویر کا استعمال اشتہار میں کرسکیں۔ بصورت دیگر ہم ایسا نہیں کرسکتے ، سینئر کانگریس قائد اجئے ماکن نے اے آئی سی سی میڈیا خطاب کے دوران کہا۔
Lalu Yadav's Data Vs Atta Dig After Jio Ad Features PM Modi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں