پی ٹی آئی
وزیر کامرس و صنعت نرملا سیتا رامن کا کہنا ہے کہ حکومت تمام آزادانہ تجارت معاہدوں پر نظر ثانی کررہی ہے ، جن پر ہندوستان نے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ دستخط کئے ہیں، کیونکہ صنعتوں نے اندرون ملک کمپنیوں کے لئے ان معاہدوں کے فوائد کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ نرملا سیتا رامن نے کہا کہ کئی صنعتی نمائندوں نے کہا ہے کہ متعدد آزادنہ تجارت معاہدے جن پر قبل ازیں دستخط کئے گئے ہیں ان سے ہندوستانی کمپنیوں کو زیادہ فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان معاہدوں کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہین ۔ انہوں نے یہاں اکانومسٹ انڈیا چوٹی کانفرنس2016ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاید ہمارے برآمد کنندوں کو یہ موقع نہیں ملا ہے کہ وہ آزادانہ تجارت معاہدوں کو اپنے حق میں پوری طرح استعمال کرسکیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا ے کہ ان ممالک جیسے آسا کوبرآمدات نہیں کی جاسکی ہیں۔یہ اس کی ایک وجہ ہے ، لہذا ہم آزادانہ تجارت معاہدوں پر صنعتی قائدین کے ساتھ نظر ثانی کررہے ہیں ۔ ہندوستان نے کئی ممالک جیسے آسیان، جاپان، کو ریا اور سنگا پور کے ساتھ ان معاہدوں کو روبہ عمل لایا ہے ۔ وہ دیگر کئی علاقوں بشمول یورپی یونین، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے ساتھ مماثل معاہدوں پر بات چیت کررہا ہے ۔ مثال کے طور پر اندرون ملک اسٹیل صنعت نے کئی مرتبہ جاپان اور کوریا سے درآمدات میں اضافہ کا مسئلہ اٹھایا ہے اور ایس شئے کو ایف ٹی اے کے دائرہ سے خارج کردینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دس ممالک کے بلاک جیسے آسیان کے ساتھ ہندوستان کے آزادانہ تجارت معاہدہ کے بارے میں بتاتے ہوئے سیتا رامن نے کہا کہ اس علاقہ کے لئے اشیاء اور خدمات کے علیحدہ معاہدے کئے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ خدمات ہندوستان کے لئے اہمیت کی حامل ہیں ۔ کیوں کہ ان کی وجہ سے ملک کی داخلی گھریلو پیداوار میں زائد از 55فیصد حصہ ادا ہوتا ہے ۔ بدبختانہ طور پر ہندوستان خدمات کے شعبہ میں اپنی طاقت سے فائدہ نہیں اٹھا سکا ہے اور وہ فوائد حاصل نیں کرسکا جو اشیاء کے معاہدہ سے حاصل ہوسکتی تھیں ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان آر سی ای پی معاہدے کی تفصیلات پر بات چیت کررہا ہے ۔ برطانوی وزیر تجارت سے حالیہ ملاقاتوں کے بارے میں دریافت کرنے پر انہوں نے کہاکہ لیام فاکس ، ہندوستان کے ساتھ تجارت تعلقات کو مستحکم بنانے سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور ہندوستان کوبرطانیہ کے ساتھ آزادانہ تجارت معاہدہ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ایساورکنگ گروپ قائم کیا ہے، جو تجارتی تعلقات کی تفصیلات کا جائزہ لے گا اور اس میں فروغ کے امکانات تلاش کرے گا۔
Government to review FTAs with trading partners: Nirmala
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں