یو این آئی
جتیندر سنگھ نے جو وزیر اعظم کے دفتر میں مملکتی وزیر ہیں سنٹرل آئی اے ایس آفیسر اسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کے بعد کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ آئی اے ایس آفیسرس کے سلسلہ میں شرمندگی محسوس نہ کریں ۔ وفد نے یہ تجویز پیش کی کہ قانون انسداد رشوت ستانی بابت1998اورضابطہ فوجداری بابت1973 جیسے قوانین پر نظر ثانی کی جائے اور برسر خدمت کے ساتھ ہی ساتھ موظف آئی اے ایس آفیسرس کو تحفظ فراہم کیاجائے ۔ انہوں نے یہ بھی درخواست کی کہ ان عہدیداروں کو عدالتوں میں مقدمات لڑنے کے لئے قانونی امداد کی فراہمی عمل میں لائی جائے ۔ جب کہ عہدیداروں کو یہ یقین دلاتے ہوئے کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے کہ آئی اے ایس آفیسرس کے کسی بھی اقدام کو کسی بھی صورت میں نہ روکا جائے ۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ قانون انسداد رشوت ستانی[ترمیمی] بل بابت2013پارلیمنٹ میں یکسوئی طلب ہے، جو ان میں سے کئی ایک پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔ ریاستوں میں خدمات انجام دینے والے آئی اے ایس عہدیداروں کے سلسلہ میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں حکومت نے رہنمایانہ خطوط پر نظر ثانی کی ہے جس کے تحت کسی ریاست حکومت کی جانب سے کسی بھی آئی اے ایس آفیسرس کو معطل کئے جانے کی صورت میں ڈپارٹمنٹ آف پرسونل اینڈ ٹریننگ کو24گھنٹے کے اندر مطلع کیاجائے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اسی طرح کسی بھی عہدیدار کے خلاف الزامات وضع کئے جانے پر بھی محکمہ ارکان عملہ و تربیت کو پنیتالیس دن کی مدت میں اطلاع دی جائے ۔ وفد نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو یادداشت بھی پیش کی، جس میں ان عہدیداروں سے متعلق بعض امور کی نشاندہی کی گئی، جو مرکزی ڈیپیو ٹیشن پر آتے ہیں۔ جس کے نتیجہ میں بعض اوقات ان کی شرح یافت میں تفاوت ہوتا ہے جس کے نتیجہ میں انہیں کافی مالیاتی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ۔
Government is serious to ensure that IAS officers' genuine initiative is not deterred on any account.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں