اترپردیش کے کسانوں کے مسائل حل کرنے کا وعدہ - راہول گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-12

اترپردیش کے کسانوں کے مسائل حل کرنے کا وعدہ - راہول گاندھی

اعظم گڑھ، یوپی
پی ٹی آئی
یوپی [جہاں انتخابات ہونے والے ہیں]میں بی ایس پی اور حکمران ایس پی پر تازہ حملہ کرتے ہوئے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہا کہ ریاست میں جہاں ہاتھی تمام رقم کھا گیا ہے، سیکل پنکچر ہوگئی ہے ۔ اپنی یاترا کے چھٹے دن ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے گاندھی نے کہا ہاتھی سارا پیسہ کھاگیا ہے۔ ہاتھی کو آپ نے مار کے بھگادیا۔ [ہاتھی ، بی ایس پی کی نشانی ہے] پھر آپ نے سیکل [ایس پی کا انتخابی نشان] لائے۔ یہ پانچ سال سے پھنسی ہوئی ہے ۔ ہل نہیں رہی ہے ۔ اس کا ٹائر پنکچر ہے اور آپ کو راشن کارڈ نہیں دلاپارہی ہے ۔ آنے والے انتخابات میں کانگریس کوووٹ دینے کے لئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے راہول نے کہا کہ اب آپ کو ہاتھ[کانگریس کے انتخابی نشان] کے بارے میں سوچنا چاہئے اور پھر دیکھیں کہ ہم راشن کارڈس اور کسانوں کے بارے میں کیا کرتے ہیں ۔ گاندھی جو 2017ء میں ریاستی اسمبلی انتخابات کے ضمن میں عوام سے رابطہ کے لئے دیواریا تادلی2500کلو میٹر یاترا پر ہیں ، انہوں نے ماؤ میں کئی جلسوں کے انعقاد کے بعد اعظم گڑھ سے اپنی یاترا دوبارہ شروع کی۔ وہ غازی پور پہنچیں گے۔ اعظم گڑھ ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو کا پارلیمانی حلقہ ہے۔ راہول نے کل وزیر اعظم نریندر مودی کو ان ے بار بار بیرونی ممالک کے دوروں پر نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی اپنی دنیا میں مست رہتے ہیں جیسا میں نے کہا تھا جنتا ترست، مودی جی مست یعنی عوام پریشانی میںہیں اور مودی جی خوش ہیں ۔ ان کی توجہ یا تو امریکہ یا جاپان کے لئے ہوتی ہے ۔ انہوں نے بلند بانگ دعوے کئے کہ ہر ایک کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں پندرہ لاکھ روپے ملیں گے ۔ نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور بلیٹ ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ آخر انہیں پندرہ لاکھ روپے کب ملیں گے ۔ نوجوانوں کو کب روزگار ملے گا اور بلیٹ ٹرینیں جب چلائی جائیں گی جب کہ باقاعدہ ٹرینوں کے کرائے بڑھادئیے گئے ہیں ۔

Rahul promised to solve UP farmers problems

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں