کاویری تنازعہ - ٹاملناڈو بند کو کانگریس اور دیگر جماعتوں کی تائید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-16

کاویری تنازعہ - ٹاملناڈو بند کو کانگریس اور دیگر جماعتوں کی تائید

چینائی
پی ٹی آئی
کانگریس کے ٹاملناڈو یونٹ نے آج کسانون اور تاجرین کی اسوسی ایشن کی جانب سے کل کاویری آبی تنازعہ پر ایک روزہ بند کی اپیل کی تائید کی ہے ۔ متعلقہ تنظیموں کے ارکان نے بتایا کہ سبزی فروش اور دودھ فروش بھی اس بند میں حصہ لیں گے ۔ ٹی این سی سی کے نئے صڈر نے بند کو پارٹی کی تائید کا اعلان کیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس بند میں حصہ لیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بند کو کامیاب بنائیں ۔ چینائی کی کوئیم بیڑومارکیٹ ہول سیل ٹریڈرس اسوسی ایشن کے مشیروی آر سند راجن نے کہا کہ ہزاروں ترکاری فروش ار دیگر ورکر س بند میں حصہ لیں گے ۔ اسی طرح دودھ فروش بھی بند میں حصہ لیں گے ۔ ٹاملناڈو ملک ایجنٹس ویلفیر اسوسی ایشن کے بانی و صدر ایس ایس اے پونو سوامی نے کہا کہ 75لاکھ سے زیادہ چلر فروش اور1.5لاکھ سے زیادہ ایجنٹ بند میں حصہ لیں گے ۔ دودھ کی سربراہی میں پچاس تا ساٹھ فیصد کمی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بند صبح سے شام تک منانے کی تجویز کی لیکن تمام چلر فروش اور ایجنٹ صرف نو بجے تا پانچ بجے کے دوران اپنی دکانات اور تقسیمی مراکز بند رکھتے ہوئے بند میں حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں، معمر شہریوں اور مریضوں کی ضروریات کا لحاظ کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کرناٹک میں ٹاملوں نے اس بند کا اعلان کیا ہے تاکہ آبی تقسیم کا مسئلہ کا طویل مدتی حل تلاش کیاجاسکے۔ ڈی ایم کے، ام ڈی ایم کے، پی ایم کے ، سی پی آئی ار ایم اور سی پی آئی کے علاوہ دیگر کئی جماعتوں اور لاکھوں تجارتی اداروں نے بھی بند کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ توقع ہے کہ جمعہ کے روز تجارتی ادارے، پٹرول پمپ اور دکانات بند رہیں گے جب کہ خانگی ٹرانسپورٹ جیسے لاریاں بھی سڑکوں سے ہٹا لی جائیں گی۔
پوڈوچیری
پی ٹی آئی
بھارتیہ جنتا پارٹی[بی جے پی] کے پوڈوچیری یونٹ میں کئی ٹامل تنظیموں کی جانب سے کل یہاں بند کی اپیل کی تائید کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ کاویری تنازعہ کے پیش نظر کرناٹک میں ٹاملوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی جاسکے ۔ بی جے پی پوڈوچیری یونٹ کے صدر وی سامی ناتھن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کل مرکزی زیر انتظام علاقہ میں منائے جانے والے بند کی تائید کرے گی تاکہ کرناٹک میں ٹاملوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کی کانگریس حکومت ٹاملناڈو اور پوڈوچیری کے لئے پانی جاری کرنے سپریم کورٹ کو فیصلہ کی توہین کررہی ہے۔ واضح رہے کہ ٹاملناڈو کی تیس سے زیادہ تنظمیں16ستمبر کو پوڈوچیری میں بارہ گھنٹے کا بند منانے کا اعلان کیا ہے ۔
مدورائی
پی ٹی آئی
مدراس ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی ایک درخواست داخل کی گئی ہے جس کے ذریعہ مرکز کو یہ ہدایت دینے کی گزارش کی گئی ہے کہ وہ کاویری تنازعہ کے سلسلہ میں کرناٹک اور کیرالا میں ٹامل باشندوں پر حالیہ حملوں کے پیش نظر ان دونوں ریاستوں میں ان کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ درخواست گزار کے کے رمیش نے جو ایک غیر سرکاری تنظیم چلاتے ہیں ، آج کہا کہ دونوں ریاستوں میں ٹامل باشندوں کی حفاظت اور سلامتی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصہ میں جب کرناٹک میں ٹامل باشندوں اور ان کے تجارتی اداروں پر حملے کئے گئے جب کہ کیرالا میں پولیس نے ٹاملناڈو کے پی ڈبلیو ڈی عہدیداروں کو نشانہ بنایا جو12ستمبر کو پرمبی کولم ڈیم کے معائنہ کے لئے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسے حملے جاری رہے تو ملک کی یکجہتی متاثر ہوگی۔ انہوں نے مرکزی حکومت کو یہ ہدایت جاری کرنے کی خواہش کی کہ کیرالا اور کرناٹک میں ٹاملوں کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے ۔

Cauvery protests: Congress, IUML extend support to Tamil Nadu bandh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں