کشمیر میں تحمل برتنے سیکوریٹی فورسس کو ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-26

کشمیر میں تحمل برتنے سیکوریٹی فورسس کو ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر کی ہدایت

سری نگر
یو این آئی
ریاست جموں و کشمیر کے اسپیشل ڈائرکٹر جنرل لا ء اینڈ آرڈر ایس پی وید نے سیکوریٹی فورس کو ہدایت دی ہے کہ وہ صورتحال بالخصوص ہڑتال کے دوران صورتحال سے نمٹنے کے دوران تحمل برتیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کے دوران گڑ بڑ پیدا کرنے والوں کا پیچھا کریں ۔ ایک سرکاری ترجمان نے آج کہا کہ وید جنہوں نے کل جنوبی کشمیر کے ان علاقوں کا دورہ کیا جو گزشتہ9جولائی کو برہان وانی کی اننت ناگ میں دیگر دہشگردوں کے ساتھ انکاؤنٹر میں ہلاکت کے بعد سے گڑ بڑ سے متاثر ہیں ۔ اس کے بعد پھوٹ پڑنے والے تشدد کے دوران سیکوریٹی فورسس کی کارروائی کے دوران84افراد ہلاک ہوئے جن میں اکثریٹ نوجوان کی ہے ۔ اس کے علاوہ وادی میں9500افراد زخمی ہوئے۔ سیکوریٹی فورسس کے درمیان بڑے پیمانہ پر احترام پر ضرورت پر زور دیتے ہوئے وید نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں کو یکجہتی کے ساتھ کام کرتے ہوئے عوامی کی صیانت اور حفاظت کے علاوہ ریاست میں قانون امن و ضبط کی صورتحال کو برقرار رکھنا چاہئے ۔ پلوامہ، شوپیان اور انتی پورہ ے پولیس، سی آر پی ایف عہدیداروں کا اجلاس جس میں انسپکٹر جنرل آپریشن سی آر پی ایف ذوالفقار حسن اور دیر عہدیداروں نے شریک تھے کی صدارت کرتے ہوئے وید نے سیکوریٹی فورس کے عہدیداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کے دوران تحمل کو برقرار رکھیں اور مشتکرہ کوششوں سے ہجوم سے نمٹنے کے لئے ثمر آور اقدامات کریں۔ پولیس عہدیداروں کا یہ اجلاس جنوبی کشمیر کی سیکوریٹی سے متعلق مختلف مسائل پر منعقد کیا گیا تھا۔ اس اجلاس میں عہدیداروں نے اپنے اپنے علاقوں کی تفصیلات سے واقف کروایا ۔ وید نے کہا کہ عوام کے ذہنوں میں اپنی حفاظت کا احساس پیدا کیاجائے اور حفاظتی اقدامات کے دوران قانون توڑنے والے افراد قانون کی پابندی کرنے والے افراد کو وہاں سے دور ہٹا دیاجانا چاہئے ۔

J&K DGP asks forces to exercise restraint

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں