ریاستیں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں - مرکزی حکومت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-10

ریاستیں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں - مرکزی حکومت

نئی دہلی
یو این آئی
حکومت نے منگل کے دن وزیر اعظم نریند رمودی کے اشارے پر تمام ریاستی حکومتوں کو مشورہ دیا کہ وہ گاؤ رکھشکوں کے خلاف کارروائی کرے ۔ سرکاری مشاورتی کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ گاؤ کشی تقریبا تمام ریاستوں میں ایک جرم ہے، کوئی بھی فرد یا گروپ گاؤ تحفظ کے نام پر قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا جب کہ دفعہ39تعزیرات ہند کے تحت ایسے جرائم کی رپورٹ پولیس یا قریبی مجسٹریٹ کو کرنا ہوتا ہے ۔ کوئی بھی شخص کسی بھی حالت میں قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا ۔ کوئی بھی شخص یا اشخاص جو ایسا کرتے ہیں انہیں قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے اور انہیں جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے اور سخت سزا دی جائے ، ریاستوں کو یہ پیغام دیا گیا ۔ اس مین ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ریاستی پالیسی کے تحت گائیوں کا تحفظ کو آرٹیکل48کے تحت روبہ عمل لائیں اور گائے اور بچھڑوں کو ذبح کرنے پر امتناع عائد کریں ۔ اس میں کہا گیا کہ مہاتما گاندھی نے اپنے تبصرے میں کہا تھا کہ ایسون کو تحفظ فراہم کیاجائے، جو بے یارومددگار اور کمزور ہیں ۔ مشاورتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ عرصہ میں ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جس میں کئی افراد اور گراہوں نے گائے تحٖفظ کے نا پر قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے جرائم کئے ۔ یہ عمل ناقابل قبول ہے ۔ یہ مشاورتی ہدایت اس وقت سامنے آئی جب وزیر اعظم نے گاؤ تحفظ کے نام پر ہندو مہا سبھا اور دیگر ہندو بنیاد پرستوں کی جانب سے کئے گئے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ اس میں بتایا گیا کہ گاؤ رکھشکوں کی جانب سے لاقانونیت پھیلانے کے باعث حکومت کی ترقی اقدامات کی جانب سے توجہ ہٹ رہی ہے اور اپوزیشن حکومت کو نشانہ بنانے کا موقع مل رہا ہے ۔

Union Home ministry advisory, asking states to have zero tolerance for self-proclaimed 'cow protection' vigilante groups

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں